اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

روس کے زیرانتظام کریمیا کے کالج میں بم دھماکے سے 18 افراد ہلاک

امریکی فوج نے 40 سال پرانے دستی بم اہم تبدیلیاں کردیں


WhatsApp
428




واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی افواج نے روایتی دستی بم کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 40 سال قبل ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس نئے ڈیزائن کو ’انہانسڈ ٹیکٹیکل ملٹی پرپز‘ (ای ٹی ایم پی) ہینڈ گرینیڈ کا نام دیا گیا تھا۔
امریکی افواج میں ہتھیاروں پر تحقیق اور انجینیئرنگ کے شعبے (اے آر ڈی ای سی) نے پرانے دستی بم کے زیادہ محفوظ لیکن دشمن کے لیے خطرناک ڈیزائن پر کام شروع کردیا ہے جسے انہانسڈ ٹیکٹیکل ملٹی پرپز (ای ٹی ایم پی) ہینڈ گرینیڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایک گھومنے والا لیور لگایا جائے گا جس کے انتخاب سے دستی بم دو طرح سے پھٹے گا: یا تو وہ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا یا پھر ایک دھماکے دار دھچکا پیدا کرے گا۔
اگرچہ اب بہت سے کاموں کے لیے مختلف دستی بم اور گرینیڈ بنائے جاچکے ہیں جن میں ہجوم کو قابو کرنے والے گیس گرینیڈ، دھواں پیدا کرنے والے گرینیڈ، ٹینک تباہ کرنے والے دستی بم اور اندھیرے میں روشنی پیدا کرنے والے گرینیڈ تک شامل ہیں۔ لیکن پیدل سپاہی یا تو فریگمینٹیشن گرینیڈ استعمال کرتا ہے یا پھر دھماکے کی قوت پیدا کرنے والے کنکشن گرینیڈ پھینکتا ہے۔

کنکشن گرینیڈ ہلاکت خیز ہوتے ہیں اور وہ ایک مخصوص دائرے پر اثر کرکے پوشیدہ دشمن کو ہلاک کرتے ہیں۔ ان کے اثر کا دائرہ چھوٹا ہوتا ہے اور انہیں پھینکنے والا سپاہی مطمئن رہتا ہے کہ دھماکے سے خود اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
دوسری قسم یعنی فریگمینٹیشن گرینیڈ اصل میں دفاعی ہتھار تصور کیے جاتے ہیں۔ ان میں ایک جانب دھماکا خیز مواد ہوتا ہے جس میں نوکیلے فولادی ٹکڑے اور بال بیئرنگز بھرے ہوتے ہیں۔ اس گرینیڈ کو دھاتی تاروں یا پھر ٹھوس لوہے میں لپیٹا جاتا ہے تاکہ اثر زیادہ ہو۔ فریگمینٹیشن گرینیڈ عموماً 15 میٹر (یا 50 فٹ) دائرے میں اثر کرتے ہیں اور مخالف فوجیوں سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔

اب ای ٹی ایم پی گرینیڈ کو بہ یک وقت ان دونوں اقسام کے بموں کی جگہ لینے کے لیے تیار کیا جارہا ہے جس کے لیے روایتی ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اب ایک گرینیڈ یہ دونوں کام کرے گا اور فوجیوں کو دو مختلف اقسام کے دستی بم نہیں اٹھانے پڑیں گے۔
عسکری انجینئروں نے اس پر 5 سال کام کیا ہے اور فوجی مسلسل اس کی آزمائش کررہے ہیں۔ ای ٹی ایم پی گرینیڈ میں ایک تبدیلی اور کی گئی ہے کہ پہلے یہ سیدھے ہاتھ والے افراد کے لیے موزوں تھا لیکن اب اسے بائیں ہتھے والے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اے آر ڈی ای سی نے کہا ہے کہ اس ہینڈ گرینیڈ کے بارے میں براہِ راست افواج سے رائے لی گئی ہے جنہوں نے اسے میدانِ جنگ میں آزمایا ہے۔ اس میں فیوز پھٹنے کے وقت کو کم اور زیادہ کیا جاسکتا ہے اور ہینڈ گرینیڈ کی نوعیت بدلنے والا لیور بھی استعمال میں بہت آسان ہے


WhatsApp




متعلقہ خبریں
فیس بک بہت جلد میسج ’ان سینڈ‘ کا آپشن پیش ... مزید پڑھیں
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کا ... مزید پڑھیں
مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں ... مزید پڑھیں
جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ ... مزید پڑھیں
لاکھوں صارفین کا نجی ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل ... مزید پڑھیں
تین افراد کے دماغی سگنل ایک ساتھ جوڑنے کا کامیاب ... مزید پڑھیں
زرعی تحقیق کی آڑ میں ’زرعی دہشت گردی‘ کا ایک ... مزید پڑھیں
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین ... مزید پڑھیں
سمندری پلاسٹک، کچھووں کے 40 فیصد بچوں کو ہلاک کررہا ... مزید پڑھیں
پودے بھی ’زخم‘ محسوس کرتے ہیں، سائنس دانوں کا انکشاف ... مزید پڑھیں
فیس بک نے جعلی خبروں کی ویڈیوز اور تصاویر کی ... مزید پڑھیں
جلد کے سرطان کےلیے 100 فیصد مؤثر ویکسین تیار ... مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر سے فوجی ... مزید پڑھیں
آب و ہوا میں تبدیلی کے تدارک سے عالمی معیشت ... مزید پڑھیں
کاغذی طومار کی طرح مڑجانے والا ’فولڈ ایبل‘ ٹیبلٹ ... مزید پڑھیں
ریت کے ذریعے سیلابی پانی صاف کرنے والا فلٹر تیار ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا جھرمٹ دریافت
فیس بک بہت جلد میسج ’ان سینڈ‘ کا آپشن پیش کرے گا
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں رہے گا
مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں کا انکشاف
جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ
لاکھوں صارفین کا نجی ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل پلس بند
تین افراد کے دماغی سگنل ایک ساتھ جوڑنے کا کامیاب تجربہ
زرعی تحقیق کی آڑ میں ’زرعی دہشت گردی‘ کا ایک اور امریکی منصوبہ؟
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح
سمندری پلاسٹک، کچھووں کے 40 فیصد بچوں کو ہلاک کررہا ہے

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...