اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اخبار ہندوستان ٹائمز

کربلا والوں کے جانشین


WhatsApp
307






سر (برگیڈئیر عنائت)!پلیز مجھے اندر جانے کی اجازت دیجئے ۔ان بزدلوں کا مقابلہ کروں گا۔
کیپٹن !تم سمجھتے کیوں نہیں ؟یہ SSGکے کمانڈوز کا کام ہے پھر میں تمہیں اجازت کیسے دوں اندر جانے کی؟؟
سر پلیز!آپ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں یہ حملہ کوئی معمولی حملہ نہیں ہے ۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور خطرناک حملہ ہے۔
کیپٹن!میں تم سے بہتر جانتا ہوں۔مجھے علم ہے کہ پچھلے سال (16دسمبر2014کو)وہ صرف 7لوگ آئے تھے اور ہمیں ڈیڑھ سو شہیدوں کی لاشیں اور درجنوں زخمیوں کا ناقابل برداشت دکھ دے گئے تھے۔

کیپٹن چیخا۔۔۔!تو سر آپ کیا چاہتے ہیں کہ اس بار یہ 14دہشت گرد ہمیں مزید سینکڑوں شہیدوں کی لاشیں دے جائیں۔
کیپٹن !تم مجھے مجبورمت کرو۔میجرحبیب (آپریشن انچارج)پہلے ہی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہمارے 28لوگ شہید اور 29زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے تمام داخلی راستے مسدودکر دئیے ہیں۔اندر جانا گویاسراسر موت کو گلے لگاناہے۔
(یہ 18ستمبر 2015ء کی سیاہ رات کا ذکر ہے ۔جب 14خوارج PAFکیمپ مڈھ بیر پر اچانک حملہ آور ہوئے اور سب سے پہلے مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے نمازیوں کو شہید کیا اور پھر آگے بڑھتے چلے گئے۔)
سر پلیز!ٹرائی ٹو انڈر سٹینڈ() اگر انہیں بروقت روکا نہ گیا تو یہ بیس میں موجود 250کے قریب پائلٹس کو نشانہ بنا نے کے علاوہ بے شمار معصوم جانوں کو اپنے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھا دیں گے۔

کیپٹن!میں سب جانتا ہوں مگر کیا سر ؛ مگر کیا ؛ یہی ناکہ یہ کام جسکی میں آپ سے اجازت مانگ رہا ہوں میری ڈیوٹی میں شامل نہیں ہے اور بہت ہی خطرناک کا م ہے لیکن میں پھر بھی جانا چاہتا ہوں سر پلیز۔۔۔ اوکے کیپٹن جاؤ ۔اللہ تمہارا حامی وناصر ہو۔
(کیپٹن اسفند یار G3اپنے ساتھیوں کو لیکر مسجد کے گیٹ پر پہنچتا ہے۔شدید فائرنگ جاری ہے ۔کیپٹن ایک جدت لگا کر گاڑی سے اترتے ہی پوزیشن لے لیتا ہے اور جاتے ہی ایک دہشت گرد کو للکارتاہے۔)
(ایک زخمی عینی شاہد کے مطابق)

کیپٹن دھاڑا ۔۔۔اے بزدل !اگر لڑنے کا اتناہی شوق ہے تو ادھر آمیرا سامنا کر۔۔۔۔
ؔ ستم گر ادھر آہنر آزمائیں
تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں
دہشت گرد اسفند کی اچانک للکار سے گھبرا گیا ۔جیسے ہی اس نے اسفند پر فائر کرنے کے لئے گن پوائنٹ کی ایک گولی اس کی کھوپڑی چیرتی ہوئی نکل گئی۔اسی طرح اسفند نے دوسرے خارجی دہشت گرد کو مارا۔مسجد میں جتنے پناہ گزین تھے سب کو آزاد کرایا۔زخمیوں کو باہر بھجوایا اور بزدل خارجیوں کے تعاقب میں نکل گیا۔
ایک اور زخمی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے میرے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا کہ میں ابھی تک زندہ ہوں تو اس نے مجھے اپنی بندوق کے نشانے پر لیا۔اچانک ایک گولی اس کی کھوپڑی کے آرپار ہوگئی۔جب میں نے اپنے محسن کو دیکھا تو یہ کپتان اسفند تھے۔جن کے چہرے پر نہ تو ڈر تھا نہ گھبراہٹ کے آثار تھے ۔بالکل مطمئن نظر آرہے تھے اور فرنٹ فٹ پر آکر لڑرہے تھے۔
ؔ میں جھکا نہیں میں بکا نہیں کہیں چھپ چھپا کر کھڑا نہیں
جو ڈٹے ہوئے ہیں محا ذ پر مجھے ان صفوں میں تلا ش کر
اب بظاہر مسجد والا ایریا دہشت گردوں سے پا ک نظر آرہا تھا۔سب لوگ کیپٹن کے گردجمع ہو گئے ۔کئی تو ان کا شکریہ ادا کر رہے تھے اور کئی ان کو ایک کامیاب آپریشن پر مبارکباد دے رہے تھے۔عقابی آنکھ کے مالک کیپٹن اسفند نے خطرے کی بو محسوس کی تو فوراً اپنے ساتھیوں سے کہا:
جوانو!ابھی ایک چوہا باقی ہے ۔چلو اسے اس کی بل میں گھس کر مارتے ہیں۔(اور ساتھ ہی انگلی سے ایک کمرے کی طرف اشارہ کیا کہ وہاں ایک دہشت گرد اب بھی موجود ہے اور سخت گھبرا یا ہوا ہے)
ایک ٹھوکر سے دروازہ کھلا ۔ایک دہشت گرد جو سخت گھبرایا ہواتھا اسفند کے سامنے موجودتھا۔اسفند نے اسے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر جان کی امان کی پیشکش کی۔اسکی بندوق کا منہ نیچے کی طرف تھا۔اچانک گھبراہٹ میں اس نے فائر کر دیا جو کہ فرش سے ٹکرا کر اسفند کی ٹانگ میں لگا۔اسفند نے سخت غصے میں اپنی پوری SMGاس پر خالی کر دی ۔پیچھے کی طرف گرتے ہوئے اس کی بندوق سے ایک اور فائر ہوا جو اسفند کے سینے پر بائیں جانب لگا اور اسفند شدید زخمی ہوگیا۔کچھ دیر بعد ہی کیپٹن اسفند یار ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چہرے پہ مسکراہٹ سجائے جام شہادت نوش فرماگئے۔حضرت علیؓ کی طرح آپ نے بھی خوارج کے ہاتھوں شہادت پائی اور حضرت علیؓ سے نسبت کی کیا خوب مثال قائم کی۔

ؔ نہ جھکا کے جئے نہ منہ چھپا کے جئے
ستم گر کی نظر وں سے نظر یں ملا کے جئے
دودن اگر ہم کم جئے تو اس میں کیا حیرت
ہم تو ان سے ہیں جو شمع جلا کے جئے

آئیے آپ کو بتائیں کہ یہ کیپٹن اسفند یار شاہ بخاری شہید ؒ تھے کون؟؟ جنہوں نےیہ بہادری کا عظیم کارنامہ سراانجام دیا
اسفند یار 14اگست 1988ء کو اٹک میں اس وقت پیدا ہوئے جب تمام پاکستانی عوام اکتالیسواں یوم آزادی منا رہے تھے ۔آپ کے والد کانام ڈاکٹر فیاض بخاری ہے۔اسفند کے جد امجد پیر صاحب شاہ بخاری 1857ء کی جنگ آزادی میں اپنے 400ساتھیوں سمیت انگریز فوج سے جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے ۔جنرل نکلسن بھی انہی لوگوں کے ہاتھوں جہنم واصل ہواتھا۔آپ کے پردادا محمود شاہ بخاری نے تن تنہا سکھوں کو اس وقت مار بھگایا جب انہوں نے ایک مسجد پر حملہ کر کے مسلمانوں کو زدو کو ب کیا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی ۔آپ کے نانا اور ایک ماموں 1947ء میں ہندوؤں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ۔
اسفند کا 38ویں پشت پر جاکر سلسلہ نسب حضرت علیؓ سے جاملتا ہے۔آپ حسینی النسل ہیں۔اس لئے میں نے اپنے کالم کا عنوان بھی اسی مناسبت سے رکھا ہے۔’’کربلا والوں کے جانشین‘‘
اسفند کے والد کے بقول اسفند بچپن سے ہی بے حدذہین وفطین واقع ہواتھا۔نرسری سے ہی ٹاپر تھا۔4سال آرمی پبلک سکول اور تین سال MRFکامرہ میں گزارے ۔کیڈٹ کالج حسن ابدال سے انٹر میڈیٹ کیا۔ہر جگہ اپنی ذہانت ،کامیابی اور خوش مزاجی کے جھنڈے گاڑے۔
اسفند یا ر ایک بہترین ہاکی کا کھلاڑی ،ایک بہترین فٹ بالر ،زبردست گھڑسوار،چیس اور باکسنگ کا چیمپئن ،کیڈٹ کالج حسن ابدال میں جناح ونگ کا کمانڈر ،میگزین کا ایڈیٹر ،بیالوجی کلب کا صدر،Highly proactiveاور بہت کچھ۔۔۔مسئلے کو سر اٹھانے سے پہلے ہی حل کر لیتا۔
کیڈٹ کالج حسن ابدال کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’جہاں لوگ چلتے تھے یہ دوڑتا تھا اور جہاں دوڑتے تھے یہ اڑتا تھا۔‘‘
جب پی ایم اے 118لانگ کورس میں اس نے sword of honourحاصل کی تو اسفند کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
’’جو تلوار آج اسفند کو ملی ہے یہ حق کی تلوار ہے اور ان شاء اللہ یہ پاکستان کے دفاع میں باطل پر ضرور گرے گی‘‘اور ہم نے دیکھا کہ وہ تلوار 18ستمبر 2015ء کو کس طرح باطل پر گری۔
اسفند یا رشہید نے آرمی میں بہت تھوڑا عرصہ گزارا مگر جتنا گزارا وہ جرات وبہادری اور حاضر دماغی کی ان گنت حیرت انگیز داستانوں سے عبارت ہے۔
آپ کے والد کے بقول جب صبح ساڑھے 6بجے اسفند نے کمانڈ سنبھالی تو 28لوگ شہید اور 29زخمی تھے مگرجب آپریشن ختم ہوا تو صرف ایک ہی شہید تھا اور وہ خود اسفند تھا۔
کوئٹہ میں ٹریننگ کورس کے دوران اسفند نے آرمی کو ایک ایسا آلہ بنا کر دیا جس سے اس بات کا پتا لگایا جاسکتا تھا کہ دشمن EXACTکس جگہ سے آپ پر حملہ کر رہا ہے۔
کیپٹن اسفند کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری نے ہمیں انٹرویو دیتے ہوئے قوم کے نام یہ پیغام دیا کہ :
’’ہم نے اپنی سب سے قیمتی چیز اللہ کی راہ میں قربان کی ہے ہم آپ سے یہ نہیں کہتے کہ آپ لوگ بھی اپنے بیٹے قربان کریں۔بس اتنی سی التماس ہے کہ خدارا اس ملک کے ساتھ بد دیانتی نہ کریں ۔قوم اور حکمران دونوں ہی کرپشن کا خاتمہ کریں کیونکہ کرپشن دہشت گردی کی جڑ ہے۔‘‘
کیپٹن اسفند کی والدہ نے قوم کے نام یہ پیغام دیا کہ :’’اپنا حوصلہ جوان رکھیں اور مزید قربانیوں کے لیے تیار رہیں۔انفرادی سوچ سے نکل کر اجتماعی سوچیں ،پوری قوم کے لیے ۔۔۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے حصے کا چراغ جلائے اور مسلسل جلائے رکھے‘‘
جو لوگ آرمی پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ یہ تو ملک کاسارا بجٹ کھا جاتے ہیں ۔وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور حقائق سے بالکل نا آشنا ہیں ۔انہیں چاہیے کہ وہ تصویر کے دونوں رخ دیکھ کر بات کریں۔
خدائے بزرگ وبرتر کی ذات اقدس پر یقین کامل رکھنا کیا ہوتا ہے یہ میں نے پاک فوج کے جوانوں سے سیکھا ہے۔
ٓآخر میں حکومت اور آرمی دونوں سے ایک ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ :
بنام آرمی:’’براہ کرم اسفند کے ایجاد کردہ آلے کو اسفند کا ہی نام دیا جائے ۔‘‘
بنا م حکومت:’’کیپٹن اسفند جیسے کردار ہی اصل میں ہمارے ہیرو ہیں۔بچوں اور نوجوانوں کو ان کے واقعات پڑھائے جائیں تاکہ وہ ان سے متاثر ہو کر مستقبل میں مفید شہری ثابت ہوں۔ہمارے انہی ہیروز کے واقعات کو جلد از جلد سلیبس کا حصہ بنایا جائے۔
میں تخریبی قوتوں کو بھی یہ بتا دینا چاہتاہوں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔اس ملک کا دفاع الحمدللہ اب ایسے ہاتھوں میں ہے جو نہ جھکنا جانتے ہیں نہ بکنا جانتے ہیں۔اس ملک کی سرزمین کو زرخیز کرنے کے لیے شہداء اپنے لہو کی کھاد ڈال رہے ہیں۔ان شاء اللہ یہ ملک تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔کیپٹن اسفند یار سمیت ملک پاکستان کے تمام شہداء کو میں ان الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتاہوں:
ؔ اے راہ حق کے شہیدو !وفاکی تصویرو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
چلے جو ہوگے شہادت کا جا م پی کر تم رسول پاک ﷺ نے بانہوں میں بھر لیا ہوگا
علیؓ تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے حسینؓ پاک نے ارشاد یہ کیا ہوگا
تمہیں وطن کی رضائیں سلام کہتی ہیں
اللہ ہمیں بھی اسفند یار کی طرح مفید شہری بنائے جو اسلام اور ملک کی خدمت میں پیش پیش ہوں۔(آمین)

نعرہ تکبیر ۔۔اللہ اکبر ۔۔پاکستان۔۔۔زندہ باد




WhatsApp



متعلقہ خبریں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی ... مزید پڑھیں
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ ... مزید پڑھیں
73 روپے کی زندگی ... مزید پڑھیں
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا ... مزید پڑھیں
احساس خوشی ... مزید پڑھیں
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں ... مزید پڑھیں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ ... مزید پڑھیں
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی ... مزید پڑھیں
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش ... مزید پڑھیں
جیش العدل اور آخری راؤنڈ ... مزید پڑھیں
مسٹر ورسز ملا ... مزید پڑھیں
ناکام عا شقوں کے نام ... مزید پڑھیں
"دوقومی نظریہ ہی پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیرکی ... مزید پڑھیں
رپورٹ :مشرق وسطی ... مزید پڑھیں
کشمیر آتش فشاں کے دہانے پر ... مزید پڑھیں
اختر شیرانی کا حب’ رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ
73 روپے کی زندگی
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے: رپورٹ
احساس خوشی
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش
جیش العدل اور آخری راؤنڈ

مقبول خبریں
آرمی چیف کا شہدائے وطن کو سلام قوم دشمن قوتوں کو شکست دے رہی ہے
’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اخبار ہندوستان ٹائمز
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق
5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی18 سالہ دوشیزہ گرفتار
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
فنی خرابی دور , ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
کنجوس کی بلی
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع نہیں ہوا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
انگلینڈ(نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ پاکستان مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ناموراور بے باک اداکارہ سنی مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے
کراچی /نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل مزید پڑھیں ...