اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

پی ایل او کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار

نیا سال پرانے لوگ


WhatsApp
392




ہم بھی عجیب لوگ ہیں ،ہم تہواروں کو تفریح کی نظر کر دیتے ہیں، ہم عید الفطر کو شاپنگ ٹائم بنا لیتے ہیں، عید الاضحی کو کھانے کے تہوار کے طور پر گزار دیتے ہیں ،شب بارات آتش بازی کی نظر کر دیتے ہیں ،عید میلادالنبی کو پہاڑیاں بنا کر گزار دیتے ہیں اور یوم آزادی کو جھنڈیاں لگا کر اور ملی نغموں پر جھوم کر گزار دیتے ہیں، ہم بحیثیت قوم اپنے تہواروں کے مقاصدکو پس پشت ڈال کر ان کی روح اور جسم کو الگ الگ کر لیتے ہیں اور پھر اس جسم پر اپنی مرضی کا میک اپ کر کے جھومنے لگتے ہیں۔
اب ہم نے نیو ائیر کو بھی تہوار بنا لیا ہے ۔ہم 31دسمبر کی را ت اکٹھے ہوں گے ۔ہم رات بھر موسیقی پر جھومیں گے ،ہم شاندار پارٹی کا اہتما م کریں گے ۔ہم کسی خوبصورت فطری حسن سے مالا مال جگہ پر ٹرپ کا پروگرام بنائیں گے ۔ہم ہر ملنے والے کو ہیپی نیو ائیر کہیں گے اور 31دسمبر کی رات اور یکم جنوری کادن بھر پور تفریح کریں گے ۔اس کے بعد 2جنوری بروز پیر ہم پھر سے اپنے معمولات میں واپس آجائیں گے ۔ہم پھر سے خواہشات کے دیپ آنکھوں میں سجا کر زندگی بدلنے والے معجزے کی راہ دیکھنا شروع کر دیں گے ۔ہم پھر سماج سسٹم اور مواقعوں کی عدم دستیابی کو اپنی راہ کی بنیادی رکاوٹ تسلیم کرتے ہوئے یہ مان لیں گے کہ بھائی !رشوت وسفارش کے سو ا کچھ ہو ہی نہیں اور وہ دونوں ہمارے پاس نہیں ہیں ۔ہم کامیاب لوگوں کو حسرت سے دیکھیں گے اور اس حسرت کو عزم کی دہلیز پر پہنچنے سے پہلے اپنی مجبوریوں اور بے بسی کی بھیانک تصویر دکھا کر واپس موڑ دیں گے ۔ہم اپنے پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو دیکھ کر کاش!کہہ کر آگے بڑھ جائیں گے ۔ہم کامیاب لوگوں کو فرشتے اور خود کو عام انسان تسلیم کرتے ہوئے اپنے خوابوں اور اپنی سوچ کو محدود کردیں گے اور یہ سلسلہ 31دسمبر 2017ء تک جاری رہے گا۔اور پھر ہم اس روزجھوم کر نئے سال کو فن ٹائم بنائیں گے اور اپنے پورے سال کو ایک رات اور ایک دن میں گزار یں گے ۔ہم نئے سال میں بھی پرانے ہی رہیں گے۔
آپ 2017ء کا آغاز ایک نئے ڈھنگ سے کریں۔آپ اپنے اندر عزم وہمت کا بیج بوئیں ۔اس پر یقین کی دھوپ پڑنے دیں اور محنت کی کھاد سے اسے پروان چڑھانا شروع کریں۔آپ 2016ء کی ان چند آخری گھڑیوں میں چند گھنٹے تنہائی میں گزاریں ۔آپ 2017ء میں خود کو تبدیل کر نے کا عزم کریں۔آپ کے پاس کیا ہے وہ دیکھیں ۔آپ دستیاب وسائل کو کیسے استعمال کر کے کامیاب ہو سکتے ہیں۔اس کا اندازہ لگائیں ،آپ کا میاب لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں، آپ دیکھیں کہ ہر انسان کے پاس دو ہاتھ ،دو بازو،دو ٹانگیں اور وہی اعضاء ہیں جو آ پ کےپاس ہیں۔اگر ہاں تو پھر وسائل آ پ کے پاس موجود ہیں۔بلکہ آپ ذرا ٹھہرئیے نک ووجی(nick vujic)کی زندگی پر نظر دوڑائیں جس کے کندھوں کے پاس سے دونوں بازو نہیں ہیں ،جس کا محض ایک چھوٹا ساپاؤں ہے۔اس کے باوجود وہ ایک کامیاب انسان بنا، آپ آج اس کی زندگی پر نظر دوڑائیں اور پھر خود کو دیکھیں۔
آپ جیسکا کوکس(jessica cox)کے بارے میں پڑھیں جو دنیا کی پہلی پائلٹ بنی اور ایسی پائلٹ کہ جس کے دونوں بازو نہیں ہیں۔آپ اس کی زندگی پر نظر دوڑائیں اور پھر خود سے پوچھیں کہ کیا وجہ ہے کہ ہم کامیاب نہیں ہو سکتے؟
آپ یقین مانیں کہ آپ روئے زمین پر موجود بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ہم لوگ جسمانی محبت کرنے میں بے مثال ہیں۔ہم نفسیاتی طو پر کمزور ہیں۔ہم سوچ کی دوڑ میں پیچھے ہیں۔ہم خواب دیکھنے سے پہلے ہی اس کی تعبیر پر غور کرنے والے لوگ ہیں۔
آپ 2016ء کی ان آخری ساعتوں میں تنہا ایک لمبی والک پر نکل جائیں اور ان تمام چیزوں پر غور کریں جن میں آپ اچھے ہیں۔آپ اپنے اندر فیصلہ سازی کی جرات اور مستقل مزاجی کی خصلت پیدا کر لیں تو 2017ء کا سال آپکا سال ہوگابلکہ آنے والا ہر سال آپ کا ہوگا۔
آپ اس نئے سال کو Happy new year کی بجائے Happy positive year بنائیں۔آپ اس نئے سال میں ایک نیا روپ اختیار کر لیں تو آپ بھی دنیا کی کامیاب شخصیات کی فہرست میں جا کھڑے ہوں گے۔


WhatsApp
ٹیگز : زبیر خالق





متعلقہ خبریں
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال ... مزید پڑھیں
’’34 ملکوں کا مذاق‘‘ ... مزید پڑھیں
اسلام میں عورت کا مقام ... مزید پڑھیں
غم کی طویل رات ... مزید پڑھیں
گنگو تیلی ... مزید پڑھیں
نیب کا جن بوتل سے باہر ... مزید پڑھیں
اقبال کا پا کستان ( لوہے کا چنا ) ... مزید پڑھیں
پاکستان میں چینیوں کی سیکورٹی، اولیں ذمے داری ... مزید پڑھیں
سی پیک کے بارے میں بدگمانیوں کا نیا سلسلہ ... مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ حکومت پاکستان ... مزید پڑھیں
سازش ... مزید پڑھیں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی ... مزید پڑھیں
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ ... مزید پڑھیں
73 روپے کی زندگی ... مزید پڑھیں
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا ... مزید پڑھیں
احساس خوشی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال
’’34 ملکوں کا مذاق‘‘
اسلام میں عورت کا مقام
غم کی طویل رات
گنگو تیلی
نیب کا جن بوتل سے باہر
اقبال کا پا کستان ( لوہے کا چنا )
پاکستان میں چینیوں کی سیکورٹی، اولیں ذمے داری
سی پیک کے بارے میں بدگمانیوں کا نیا سلسلہ
پاکستان بمقابلہ حکومت پاکستان

مقبول خبریں
ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتوعوام کاہاتھ اورمیراگریبان ہوگا: شہبازشریف
پی ایل او کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جن مردوں کے چہرے پر داڑھی ہےشاندار خوشخبری آگئی
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدہ پر پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر تعینات کر دیا گیا
کنجوس کی بلی
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
ایک دہشت گردتنظیم اور تیل کے کنووں کی مالک، ایسا واقعہ کہ دنیا دنگ رہ گئی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
نیلسن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ ون مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
لاہور (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے انتخابات سے قبل پی آئی مزید پڑھیں ...