قائد ہم شرمندہ ہیں
اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

پاکستان سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں ’’شہاب 2 ‘‘

قائد ہم شرمندہ ہیں


WhatsApp
307




آج قائد کا یوم پیدائش ہے۔دن گزرتا جارہا ہے میرے بھائیوں کا اصرار بڑھ رہا ہے کہ میں قائد کو خراج تحسین پیش کر کے ٹائمز آف لاہور پہ اپنی قلم نوردی کا آغاز کروں۔ایک طرف میرے عزیزوں کا محبت بھرا اصرار ہے اور دوسری طرف میرے کپکپاتے ہاتھ نم دیدہ وشرمندہ آنکھیں ہیں۔ارض وطن کا دولخت نقشہ دونوں بازوؤں کے دل ودما غ میں آسمان و زمین کی بھرائی کے برابر فاصلہ ،باقی ماندہ ارض پاکستان کی حالت زار،اسلامیان پاکستان کے غربت ودہشت زدہ چہرے اور وہ سب کچھ جو مجھے قائد اور ربَ قائد کے حضور شرمسار کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے میں کیا لکھوں؟قائد سے کیا کہوں؟

ہم تو ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ قائد کی میت کو خراب ایمبولینس میں تڑپتا چھوڑنے کا ذمہ دار کون تھا؟کشمیر سے آتی آواز ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘کو عملی تعبیر بننے سے روکنے کا ذمہ دا ر کون ہے؟قائد ملت کو سید اکبر کے ہاتھوں قتل کروانے والے اور جائے واردات پر قاتل کو ختم کر کے ثبوت مٹانے والے کون تھے؟عوام کے اقتدار اعلیٰ پہ ضرب لگا کر میر جعفر کی نسل سے تعلق رکھنے والےسکندر مرزاکو مسند اقتدار پہ بٹھا کر پاکستان کی جمہوری منزل کو کھوٹاکرنے والا کون تھا؟بنیادی جمہوریت کے نام پر مادر ملت کی تضحیک کرنے والا کون تھا؟

قائد کی زندگی ہزاروں ماؤں کی عزت لاکھوں بہنوں کے سہاگ اور لاتعداد مسلمانوں کی جانوں کی قربانیوں سے سینچے جانے والے نقشے کو دوٹکڑے کرنے والا کون تھا؟افواج پاکستان کی قیادت کے جسموں کو 17اگست 1987ء کو جلے ہوئے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اس قومی سانحے کی فائل وزارت داخلہ کے بند کواڑوں میں خوراکِ گرد بنانے والا کون تھا؟جمہوریت کے نام پر باریاں لینے والے ،سرے محل اور پاناما کے خاموش کردار،کرپشن کے لیے سب اداروں کو چکما دے کر اکٹھا ہونے والوں کو کھلی چھٹی دینے والا کون تھا؟

طبقاتی نظام تعلیم کے ذریعے انگریز کےچند پالتو خاندانوں کو اس قوم پہ 70سال سے مسلط رکھنے والے کون ہیں ؟ہمیں تو ابھی یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک کو اسلام کے نام پر دہشت گردی ،فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کی آگ میں جھونکنے والےکون سے عناصر ہیں؟

ہمیں تو ابھی روشن خیالی اور اعتدال پسند ی کے نام پر اس ملک میں مغربیت اور فحاشی کے کاروبار چلانے والوں کا کھرا بھی تلاش کرنا ہے۔ہم تو آج تک ریاست کے بنیادی ستونوں (مقننہ ،عدلیہ اور انتظامیہ)کو یہ باو ر نہیں کراسکے کہ پاکستان محمد علی جناح کے طے کردہ ماخذ سے ہی آئین کشید کر ے گا یا اس کی بجائے نت نئے عذر لنگ تراشتے ہوئے قائد کو ایک سچے مسلمان کے بجائے ایک لبرل اور مذہب سے بیزار شخصیت کے طور پر پیش کیا جاتا رہے گا۔
اتنے سارے سوالات اور ضمیر کا بوجھ مجھے قائد اور ربِ قائد کے حضور پیش ہونے سے مانع ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
نیب کا جن بوتل سے باہر ... مزید پڑھیں
اقبال کا پا کستان ( لوہے کا چنا ) ... مزید پڑھیں
پاکستان میں چینیوں کی سیکورٹی، اولیں ذمے داری ... مزید پڑھیں
سی پیک کے بارے میں بدگمانیوں کا نیا سلسلہ ... مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ حکومت پاکستان ... مزید پڑھیں
سازش ... مزید پڑھیں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی ... مزید پڑھیں
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ ... مزید پڑھیں
73 روپے کی زندگی ... مزید پڑھیں
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا ... مزید پڑھیں
احساس خوشی ... مزید پڑھیں
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں ... مزید پڑھیں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ ... مزید پڑھیں
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی ... مزید پڑھیں
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش ... مزید پڑھیں
جیش العدل اور آخری راؤنڈ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
گنگو تیلی
نیب کا جن بوتل سے باہر
اقبال کا پا کستان ( لوہے کا چنا )
پاکستان میں چینیوں کی سیکورٹی، اولیں ذمے داری
سی پیک کے بارے میں بدگمانیوں کا نیا سلسلہ
پاکستان بمقابلہ حکومت پاکستان
سازش
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ
73 روپے کی زندگی

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل فہرست جاری
امریکی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں برس 2017 کی مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے
کراچی(اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب مزید پڑھیں ...