اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

نیو کراچی میں گڑھے سے ملنے والی لاشیں اغوا کیے گئے 2 بھائیوں کی نکلیں


WhatsApp
124



بھائیوں کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا، اہلخانہ کے احتجاج پر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ فوٹوَ: فائل

کراچی(ویب ڈیسک) نیوکراچی صنعتی ایریا قبرستان میں کھودے گئے گڑھے سے ملنے والی لاشیں 6 روز قبل اغوا کیے جانے والے 2 کم عمر بھائیوں کی نکلیں۔
جمعہ کے روز نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود 6 نمبر صدیق آباد قبرستان کے اندر کھودے گئے گڑھے میں سے 6 سے7 روز پرانی 2 کم عمر لڑکوں کی لاشیں ملی تھی جنھیں گردن پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں رات گئے دونوں کم عمر لڑکوں کی شناخت 10 سالہ علی رضا اور 8 سالہ اذان کے نام سے کرلی گئی مقتولین آپس میں سگے بھائی اور مکان نمبر 8/102 سیکٹر ڈی الیون نیوکراچی نمبر 5 کے رہائشی تھے۔

مقتول بھائیوں کا22 اکتوبر نیوکراچی تھانے کے باہراحتجاج کے بعد والد محمد الیاس ولد عبدلمجید کی مدعیت اغوا کا مقدمہ الزام نمبر19/310 میں درج کیا گیا تھا مقدمے میں مقتول بھائیوں کے والد نے اپنے2 رشتے داروں رفیق حسین عرف سونا اورنفیس حسین عرف سنی کو نامزد کیا گیا تھا جس پر نیوکراچی پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا۔
مقتول بھائیوں کے والد محمد الیاس نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے 5 بچے ہیں جن میں سے علی رضا سب سے بڑا اور اذان اس سے چھوٹا تھا ، علی رضا پہلی جماعت کا طالبعلم تھا اور اذان کا اسکول میں داخلہ کرانا تھا اور اس کے لیے یونیفارم بھی لا کر رکھا ہوا تھا انھوں نے بتایا کہ بیٹوں کی لاشیں کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ شدہ ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے شناخت میں تاخیر ہوئی اور انھوں نے بیٹوں کے کپڑوں سے ان کی شناخت کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے20 ا کتوبرکوگھرکے باہر سے کھیلتے ہوئے لا پتہ ہوئے تھے بیٹوں کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہ کیا گیا جس پر 22 اکتوبر کو اہل خانہ نے نیو کراچی تھانے کے باہر احتجاج کیا تھا انھوں نے بتایا کہ انھوں نے مقدمہ میں اپنے 2 رشتے داروں رفیق حسین عرف سونا اور نفیس حسین عرف سنی کو نامزد کیا تھا رفیق عرف سونا اور نفیس عرف سنی ان کی اہلیہ کے سابق شوہر کے سگے بھائی ہیں انھوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی پہلی شادی گرفتار ملزمان کے ساتھی سے ہوئی تھی اور11 سال قبل کرنٹ لگنے سے ان کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد انھوں نے شادی کرلی تھی۔
مقتول بھائیوں کے والد نے بتایا کہ جس روز ان کے بیٹے گھر کے باہر سے لا پتہ ہوئے رفیق اور نفیس ان کے گھر میں ہی موجود تھے اور سب سے پہلے بچوں کا انھوں نے ہی پوچھا کہ علی رضا اور اذان کہاں ہیں انھوں نے بتایا کہ جب بیٹوں کی تلاش شروع کی تو رفیق عرف سونا اپنے گھر میں ملا اور جب اس سے بچوں کا پوچھا تو اس نے لا عملی کا اظہار کیا اور رفیق عرف سنی سے اس کے بھائی نفیس عرف سنی کا پوچھا تو اس نے بتایاکہ سنی گھر پر نہیں تھا اسی وقت گولیمار چلا گیا ہے اوراس نے موبائل فون بھی بند کردیا تھا جس کے بعد نفیس عرف سنی کو گولیمار کے علاقے سے پکڑا۔
مقتول بھائیوں کے والد نے بتایا کہ نفیس عرف سنی نے کہا کہ انھوں نے اپنے بھائی کا بدلہ لیا ہے جسے کرنٹ لگنے کے بعد بھابھی نے پانی پلاکر قتل کیا تھا، مقتول بھائیوں کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے انھیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔
متقول بھائیوں کے کزن عمران نے جب پولیس نے ملزمان کو گرفتارکیا تو مقتول بھائیوں کے ساتھ کھیلنے والے بچوں نے بھی پولیس کے سامنے بتایا کہ دونوں لڑکے ان کے ساتھ گئے تھے۔
نیو کراچی صدیق آباد قبرستان سے ملنے والے 2سگے بھائیوں 8 سالہ اذان اور 10 سالہ علی رضا کی نماز جنازہ گھر کے قریب واقع مسجد اقصیٰ سیکٹر الیون ڈی نیو کراچی میں ادا کی گئی جس میں مقتولین کے رشتے دار ، اہل محلہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جس سے وہاں پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی بعدازاں دونوں مقتولین بھائیوں کو اسی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں سے ان کی جمعے کی شب ان کی تشدد زدہ گلا کٹی ہوئی لاشیں ملیں تھیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
وز مرہ غذائی ضروریات کے لیے درکار دودھ اور گوشت ... مزید پڑھیں
حکومت پنجاب کی طرف سے 23 مارچ کو جاری کردہ ... مزید پڑھیں
موجودہ حالات میں عوام کو دودھ، گوشت اور انڈوں کی ... مزید پڑھیں
موجودہ حالات میں عوام کو دودھ، گوشت اور انڈوں کی ... مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں طوفان؛ کراچی کی ساحلی بستیوں میں سمندری ... مزید پڑھیں
وزیراعظم نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ ... مزید پڑھیں
آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت ... مزید پڑھیں
کراچی میں شہریوں کے ہتھے ڈاکو چڑھ گئے، ایک ہلاک، ... مزید پڑھیں
نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک، گردوں کا مرض بھی ... مزید پڑھیں
نیو کراچی میں گڑھے سے ملنے والی لاشیں اغوا کیے ... مزید پڑھیں
خواجہ سعد رفیق ساس کی تدفین میں شرکت کے لیے ... مزید پڑھیں
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار ... مزید پڑھیں
ڈی آئی خان میں آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے ... مزید پڑھیں
نوازشریف سے متعلق عدالت کے ہرفیصلے پرمن وعن عمل کریں ... مزید پڑھیں
2 طالبعلموں پر تھانے میں تشدد، 4 اہلکار معطل ... مزید پڑھیں
چوہدری شوگر ملز کیس؛ مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
پولٹری فیڈ ونڈا ملز ،چکن اور میٹ شاپ پر کام کرنے والا عملہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
وز مرہ غذائی ضروریات کے لیے درکار دودھ اور گوشت کی تیاری اور ترسیل سے وابستہ اداروں اور افراد پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ندیم ارشاد کیانی
حکومت پنجاب کی طرف سے 23 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولٹری فارمرز اور پولٹری فیڈ ملز کو لاک ڈاون سے استثنی حاصل ہے۔ ندیم ارشاد کیانی
موجودہ حالات میں عوام کو دودھ، گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
موجودہ حالات میں عوام کو دودھ، گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
بحیرہ عرب میں طوفان؛ کراچی کی ساحلی بستیوں میں سمندری پانی داخل
وزیراعظم نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی، فواد چوہدری
کراچی میں شہریوں کے ہتھے ڈاکو چڑھ گئے، ایک ہلاک، دوسرا زخمی
نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک، گردوں کا مرض بھی لاحق

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...