اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کس مشن پر پاکستان آئے؟

داعش کے روپوش سربراہ ابوبکر البغدادی علیل ہوگئے ہیں


WhatsApp
28




داعش کے روپوش سربراہ ابوبکر البغدادی علیل ہوگئے ہیں، عراقی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ـ

عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے روپوش سربراہ علیل ہوگئے ہیں عراقی نیوز ایجنسی نے عراق کی عدالتی کونسل کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

کونسل نے البغدادی کے چچازاد رباح علی ابراہیم علی البدری کے عدالت کے روبرو اعترافی بیانات کی تفصیل جاری کی ہے رباح نے ابوبکرالبغدادی کے ساتھ گزرے وقت اور داعش کی صفوں میں پائے جانے والے اختلافات کی تفصیل بیان کی ہے۔
البدری نے بتایا:’’ میں اور ابوبکر ساتھ ساتھ پلے بڑے تھے۔

اسّی کی دہائی میں ہم ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے جب ابوبکر ڈاکٹر آف فلاسفی کی تعلیم کے لیے بغداد چلے گئے تھے اور وہاں سے انھوں نے پی ایچ ڈی کی تھی ـ

انھوں نے بتایا کہ جب خلافت نے بعض صوبوں اور شہروں میں اپنے کنٹرول کااعلان کیا تومیرے چھے میں سے تین بچّوں نے داعش کی بیعت کر لی تھی کیونکہ ان علاقوں کے بیشتر شہریوں نے ایسے ہی کیا تھا۔

البدری نے عراق میں انٹیلی جنس سے متعلق کیسوں کی سماعت میں مہارت رکھنے والے ایک جج کے روبرو یہ بیان دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں شعبہ زراعت میں کام کرتے تھے۔انھوں نے داعش کی خو دساختہ خلافت کے لیے زراعت کی اہمیت بتائی ہے۔

ان سے جب داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر عراقی فورسز کے کنٹرول کے بعد البغدادی سے آخری ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ہمیں ان کے بھائی کی جانب سے بہت سے انتباہ کیے گئے تھے۔یہ بھائی ابوبکر کے سکیورٹی گارڈ تھے اور وہی انھیں سکیورٹی فورسز سے تحفظ دینے کے ذمے دار تھے اس لیے پھر میں نے ان سے رابطے کی کوشش نہیں کی ـ

البدری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’’البغدادی کے بھائی ایک روز آئے اور مجھے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے۔البغدادی ایک چھوٹے سے گھر میں رہ رہے تھے اور وہ جگہ 150 میٹر سے زیادہ نہیں تھی ـ

البدری نے اپنی ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے انھیں ( ابوبکرکو) ان کی روپوشی سے ریاست کے اندر رونما ہونے والے اختلافات کے بارے میں بتایا تو وہ یوں گویا ہوئے کہ وہ جو کچھ بھی رونما ہورہا ہے،اس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

انھوں نے عرب اور غیرملکی لیڈروں کی بغاوت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یہ زیادہ تر تیونسی تھے،جو تنازع کو ہوا دے رہے تھے اور یہ دعوے کررہے تھے کہ اب خلافت کا وجود نہیں رہا ہے ـ
البدری کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں ابوبکر البغدادی تھکے تھکے نظر آرہے تھے وہ کان کی سرجری کی وجہ سے درد میں مبتلا تھے۔شام کے سرحدی ضلع البوکمال میں ان کے بائیں کان کی سرجری ہوئی تھی ـ

انھوں نے داعش کے لیڈر کی جائے قیام کے بارے میں بتایا کہ وہ شام کے سرحدی قصبے الشعفہ سے کوئی زیادہ دور نہیں تھی ہم دس سے پندرہ منٹ میں ان کے گھر پہنچ گئے تھے اس کا یہ مطلب تھا کہ وہ بدستور اسی سرحدی علاقے میں موجود تھے ـ


WhatsApp




متعلقہ خبریں
فلپائن: ایک پادری جسے دولت اسلامیہ کے لیے بم بنانے ... مزید پڑھیں
’امریکی جاسوس برسوں تک روسی صدر کی رہائش گاہ میں ... مزید پڑھیں
داعش کے روپوش سربراہ ابوبکر البغدادی علیل ہوگئے ہیں ... مزید پڑھیں
مسئلہ کشمیر افغان امن عمل کو متاثر کر سکتا ہے، ... مزید پڑھیں
ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی ... مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارتی بیوروکریٹ نے احتجاجاً استعفیٰ ... مزید پڑھیں
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ ... مزید پڑھیں
امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش ... مزید پڑھیں
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: ... مزید پڑھیں
سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں ... مزید پڑھیں
سری لنکا میں6 بم دھماکوں میں 42 افراد ہلاک، 300 ... مزید پڑھیں
بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر ... مزید پڑھیں
پاکستانی فوج سے وابستہ کئی فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ ... مزید پڑھیں
ٹرمپ کا شمالی کوریا سے تمام جوہری ہتھیار امریکا کے ... مزید پڑھیں
افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم پر قاتلانہ حملہ : ... مزید پڑھیں
ڈھاکا میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کس مشن پر پاکستان آئے؟
فلپائن: ایک پادری جسے دولت اسلامیہ کے لیے بم بنانے پر مجبور کیا گیا
’امریکی جاسوس برسوں تک روسی صدر کی رہائش گاہ میں ملازم رہا‘
داعش کے روپوش سربراہ ابوبکر البغدادی علیل ہوگئے ہیں
مسئلہ کشمیر افغان امن عمل کو متاثر کر سکتا ہے، امریکی تھنک ٹینک
ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی وفد آگ بگولہ
مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارتی بیوروکریٹ نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے، اقوام متحدہ
امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا پول کھول دیا
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

مقبول خبریں
بھارت کو خوفزدہ کرنے والی پاکستانی آبدوز کی پراسرار تباہی کی کہانی
سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کس مشن پر پاکستان آئے؟
مصباح الحق کے چیک پر بڑی رقم لکھنے میں بورڈ ہچکچاہٹ کا شکار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
بلوچستان سے خلائی سائینسدان کا ظہور
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پانی میں نورو وائرس شناخت کرنے والی اسمارٹ فون ایپ
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
نوکیا نے نیے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیے
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
’’بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے‘‘ ، اے جی نورانی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
مصباح الحق کے چیک پر بڑی رقم لکھنے میں بورڈ ہچکچاہٹ کا شکار
کراچی(ویب ڈیسک) سابق کپتان پی ایس ایل میں ذمہ داری نہ نبھانے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...