اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ معاہدے پر اتفاق

مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 16 کشمیری شہید، پابندیاں بدستور برقرار


WhatsApp
64



مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 16 کشمیری شہید، پابندیاں بدستور برقرار

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک خاتون اور ایک کم سن لڑکے سمیت 16 نوجوان شہید ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہونے کے باوجود سرچ آپریشن اور بلاجواز پکڑ دھکڑ کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 16 کشمیری شہید ہوئے جن میں ایک خاتون اور ایک کم سن لڑکا بھی شامل ہے۔

مودی سرکار نے بھارتی آئین میں کشمیریوں کو خصوصی حیثیت کا درجہ دینے والے آرٹیکلز 370 اور 35-اے کو منسوخ کر کے کشمیر کو جغرافیائی طور پر تقسیم کردیا اور اپنے غیر آئینی اقدام پر عمل درآمد کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔قابض بھارتی فوج نے تما تر اخلاقی حدوں کو پار کرتے ہوئے 14 خواتین کے بے حرمتی کی اور جھوٹے الزامات عائد کرکے 31 عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جب کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں دیئے جارہے تاکہ دنیا کے سامنے یہ مظالم آشکار نہ ہوسکیں۔

مودی حکومت نے دنیا کے سامنے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کے لیے مواصلاتی نظام منقطع کر رکھا ہے جب کہ ذرائع آمدورفت معطل اور کاروباری سرگرمیاں بند ہیں، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں پوری وادی قید خانے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

تمام تر غیر قانونی پابندیوں کے باوجود بہادر کشمیری اپنے حق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، قابض بھارتی فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنز کا بے دریخ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 467 افراد زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جارحیت پسند مودی سرکار نے کسی بھی ممکنہ احتجاجی تحریک سے بچنے کے لیے حریت پسند رہنماؤں سمیت 11 ہزار 135 کارکنان کو حراست میں لے رکھا ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
چترال میں مسافر کوچ کو ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں ... مزید پڑھیں
کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں ... مزید پڑھیں
پیراگون کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد ... مزید پڑھیں
وزیراعظم کا آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث ... مزید پڑھیں
مذہبی ہم آہنگی، پشاورہندوؤں کے لیے جنت بن گیا ... مزید پڑھیں
زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کے تمام گرفتار ملزمان عدم ثبوت ... مزید پڑھیں
چائے کیوں نہیں بنائی... شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی ... مزید پڑھیں
جاوید بحریہ سوسائٹی، ڈاکوؤں نے 2 گھروں سے 142 تولہ ... مزید پڑھیں
بھارت آج بھی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش ... مزید پڑھیں
’اگر جنگ ہو گی تو ایٹمی ہو گی یہ دھمکی ... مزید پڑھیں
امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای میں مزید ... مزید پڑھیں
بھارت کو خوفزدہ کرنے والی پاکستانی آبدوز کی پراسرار تباہی ... مزید پڑھیں
بلدیاتی الیکشن ، تحریک انصاف کو جتوانے کیلئے پنجاب کے ... مزید پڑھیں
مبشر لقمان کا ٹک ٹاک ماڈلز پر چوری کا الزام ... مزید پڑھیں
سہ فریقی مذاکرات: خطے میں قیام امن کے لیے کتنے ... مزید پڑھیں
کیا جیل میں موجود نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
اسلام آباد انتظامیہ کو آزادی مارچ سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم
چترال میں مسافر کوچ کو ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق
پیراگون کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد
وزیراعظم کا آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ
مذہبی ہم آہنگی، پشاورہندوؤں کے لیے جنت بن گیا
زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کے تمام گرفتار ملزمان عدم ثبوت پر بری
چائے کیوں نہیں بنائی... شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی ناک کاٹ دی
جاوید بحریہ سوسائٹی، ڈاکوؤں نے 2 گھروں سے 142 تولہ سونا، کرنسی اور اسلحہ لوٹ لیا
بھارت آج بھی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیرخارجہ

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...