اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کس مشن پر پاکستان آئے؟

نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!


WhatsApp
34



لاٹری میں نکلنے والے انعام کی مالیت ساڑھے چار کروڑ پاکستانی روپیوں سے بھی زیادہ ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

نارتھ کیرولائنا(ویب ڈیسک) کہتے ہیں کہ جو لوگ دوسروں کے ساتھ اچھائی کرتے ہیں، ان کے اپنے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ صرف کتابی بات ہے اور حقیقی دنیا میں ایسا ناممکن ہے تو یہ خبر آپ ہی کےلیے ہے۔

اپنی سہیلی کی مدد کرنے والی ایک امریکی خاتون کی تقریباً تین لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت تقریباً 4 کروڑ 62 لاکھ روپے بنتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ لاٹری دراصل انہیں اپنی سہیلی کے کام آنے کے صلے میں بطور انعام ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نارتھ کیرولائنا میں ولمنگٹن کی رہائشی خاتون ڈیبرا ڈینٹن اپنی سہیلی کا بہت خیال رکھتی ہیں اور اس کے مختلف کام کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی سہیلی کو اس کے گھر کا سودا سلف تک لا کر دیتی ہیں اور جب بھی اسے ضرورت ہوتی ہے تو ڈیبرا اسے اپنی کار میں بٹھا کر مطلوبہ جگہ لے جاتی ہیں اور پھر واپس بھی لاتی ہیں۔

دو ہفتے پہلے ان کی سہیلی نے کچھ گھریلو سامان کی خریداری کےلیے لفٹ مانگی تو وہ فوراً تیار ہوگئیں۔ خریداری کےلیے دکان میں داخل ہوتے وقت سہیلی نے ڈیبرا سے فرمائش کی کہ وہ ایک مشترکہ دوست کےلیے لاٹری ٹکٹ خرید لے۔ یہ ٹکٹ خرید کر ڈیبرا نے اپنی سہیلی کی فرمائش پوری کردی، اور اس کے بعد اپنے لیے بھی اسی لاٹری کا ایک اور ٹکٹ خرید لیا۔

حیرت انگیز طور پر اگلی صبح جب لاٹری کے انعامات کا اعلان ہوا تو اسی نمبر کے ٹکٹ پر 289,503 ڈالر کا جیک پاٹ انعام نکل آیا۔ پہلے تو ڈیبرا کو یقین نہیں آیا لیکن تصدیق ہونے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دراصل اُس نیکی کا انعام ہے جو وہ اپنی مجبور دوست کے ساتھ برسوں سے کرتی آرہی ہیں۔

اب وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی باقی ماندہ قسطیں ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے ... مزید پڑھیں
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ ... مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے ... مزید پڑھیں
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا ... مزید پڑھیں
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے ... مزید پڑھیں
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ ... مزید پڑھیں
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں ... مزید پڑھیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی ... مزید پڑھیں
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر ... مزید پڑھیں
پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری : تنخواہ 3 ... مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش سے ملیں ... مزید پڑھیں
نیشنل جیوگرافِک کی انعام یافتہ چند بہترین تصاویر ... مزید پڑھیں
امارتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور عجیب ... مزید پڑھیں
چین نے حقیقت سے قریب کمپیوٹر سے بنی خاتون نیوزاینکر ... مزید پڑھیں
بھارتی طوطے افیون کے عادی ہوگئے ... مزید پڑھیں
ڈنمارک کے شہری کی ناک میں دانت اُگ آیا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا افریقی بچہ
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی اجازت
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مقبول خبریں
بھارت کو خوفزدہ کرنے والی پاکستانی آبدوز کی پراسرار تباہی کی کہانی
سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کس مشن پر پاکستان آئے؟
مصباح الحق کے چیک پر بڑی رقم لکھنے میں بورڈ ہچکچاہٹ کا شکار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
بلوچستان سے خلائی سائینسدان کا ظہور
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پانی میں نورو وائرس شناخت کرنے والی اسمارٹ فون ایپ
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
نوکیا نے نیے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیے
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
’’بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے‘‘ ، اے جی نورانی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
مصباح الحق کے چیک پر بڑی رقم لکھنے میں بورڈ ہچکچاہٹ کا شکار
کراچی(ویب ڈیسک) سابق کپتان پی ایس ایل میں ذمہ داری نہ نبھانے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...