اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے


WhatsApp
89



سیاحوں کی اکثریت نے گلابی دیواروں اور ان پر بنے ایموجیز کو سراہتے ہوئے ان کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) جنوبی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے ’’مین ہٹن بیچ‘‘ کی رہائشی خاتون کیتھرائن کڈ نے کچھ ماہ پہلے اپنا مکان صرف چار دنوں کےلیے کرائے پر دیا جس پر ان کے پڑوسیوں نے مقامی میونسپل کونسل میں شکایت کردی کیونکہ مین ہٹ بیچ کے علاقے میں صرف چند دن کےلیے مکان کرائے پر دینا غیر قانونی ہے۔ کیتھرائن کو اس قانون کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
مین ہٹن بیچ کی میونسپل کونسل نے اس شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کیتھرائن پر 4000 ڈالر جرمانہ کردیا، جو انہوں نے فی الفور ادا کرتے ہوئے اپنے پڑوسیوں سے معذرت کرلی اور کہا کہ آئندہ وہ اپنا مکان صرف طویل مدتی بنیادوں پر ہی کرائے پر دیں گی… لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی۔
اب کیتھرائن کے پڑوسی ایک بار پھر ان کی شکایت لے کر میونسپل کونسل میں پہنچ گئے ہیں لیکن اب کی بار معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔
اس مرتبہ انہیں شکایت ہے کہ کیتھرائن نے اپنے پڑوسیوں سے انتقام لینے کےلیے اپنے گھر کی دیواروں پر گلابی رنگ کروا کر دو بڑے بڑے ایموجیز بنوا دیئے ہیں جن میں سے ایک اظہارِ رائے پر پابندی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ دوسرا ایموجی زبان چڑا رہا ہے۔

کیتھرائن کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی اس گھر کی طرف دیکھتے ہیں تو یہ ایموجیز انہیں اپنا مذاق اُڑاتے محسوس ہوتے ہیں۔ ایک خاتون نے ان ایموجیز کو غیر شائستہ اور ’’اذیت ناک‘‘ بھی قرار دیا۔ اس کے جواب میں کیتھرائن کا اصرار ہے کہ گھر کی بیرونی دیواریں گلابی کروانے اور ان پر ایموجیز بنوانے کا مقصد یہاں آنے والے سیاحوں کو سمندر سے ہٹ کر ایک منفرد اور خوبصورت نظارہ فراہم کرنا ہے۔

مین ہٹن بیچ میونسپل کونسل نے یہ کہتے ہوئے اس شکایت کو رد کردیا ہے کہ کوئی بھی شہری اپنے خیالات کا اظہار کرنے کےلیے تخلیقی طریقہ اختیار کرنے میں مکمل آزاد ہے اور ان ایموجیز میں ایسا کچھ بھی نہیں جسے دل آزاری پر مبنی قرار دیا جاسکے۔
اگرچہ یہاں آنے والے سیاحوں کی اکثریت نے گلابی رنگ والی دیواروں اور ان پر بنے ایموجیز کو سراہتے ہوئے ان کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے لیکن مین ہٹن بیچ میونسپل کونسل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ان ایموجیز کو یہاں سے ہٹوا کر ہی دم لیں گے۔ تاہم اب تک وہ اپنی ان کوششوں میں ناکام ہیں۔








WhatsApp




متعلقہ خبریں
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے ... مزید پڑھیں
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ ... مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے ... مزید پڑھیں
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا ... مزید پڑھیں
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے ... مزید پڑھیں
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ ... مزید پڑھیں
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں ... مزید پڑھیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی ... مزید پڑھیں
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر ... مزید پڑھیں
پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری : تنخواہ 3 ... مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش سے ملیں ... مزید پڑھیں
نیشنل جیوگرافِک کی انعام یافتہ چند بہترین تصاویر ... مزید پڑھیں
امارتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور عجیب ... مزید پڑھیں
چین نے حقیقت سے قریب کمپیوٹر سے بنی خاتون نیوزاینکر ... مزید پڑھیں
بھارتی طوطے افیون کے عادی ہوگئے ... مزید پڑھیں
ڈنمارک کے شہری کی ناک میں دانت اُگ آیا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا افریقی بچہ
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی اجازت
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...