اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘


WhatsApp
84



’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘

رعنا اسلم کی خواہش ہے کہ اپنے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں لیکن اس کے لیے ان کے پاس وسائل نہیں ہیں پاکستان میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹری کے شعبے میں خواتین میڈیکل کالجوں کے محدود وسائل استعمال کر کے ایک طرح سے ضائع کر دیتی ہیں کیونکہ عموماً شادی کے بعد وہ پریکٹس نہیں کرتیں۔ اس رائے میں کتنی صداقت، کتنا جائز گلہ، اور کتنا صنفی امتیاز پنہاں ہے، دو پاکستانی لڑکیوں نے اس کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی مژدہ سبحان نے حال ہی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس میں 19 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ ادھر پنجاب میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کی رعنا اسلم نے بی ڈی ایس میں 18 گولڈ میڈل لیے ہیں۔پاکستان میں سرکاری طور پر یہ ریکارڈ تو نہیں رکھا جاتا کہ ماضی میں کس نے کتنے میڈل لیے تاہم دونوں یونیورسٹیوں کے حکام کا کہنا ہے کہ اپنی اپنی یونیورسٹی تو کیا، عین ممکن ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ڈاکٹری کے کسی طالب علم نے اتنے میڈل نہیں لیے ہوں گے۔


مژدہ سبحان کی تو پوری تعلیمی زندگی قابلِ رشک ہے۔ میٹرک میں پشاور بورڈ میں تیسری پوزیشن لینے کے بعد انٹرمیڈیٹ میں نہ صرف پشاور بورڈ ٹاپ کیا بلکہ پورے صوبے میں سب سے زیادہ نمبر لیے۔ میڈیکل کالج انٹری ٹیسٹ میں پورے صوبے میں پہلے نمبر پر آئی تھیں۔

وہ بتاتی ہیں ’بچپن میں ڈاکٹر بننے کا شوق نہیں تھا بلکہ والدہ کی طرح استاد بننا چاہتی تھی۔ مگر مجھ سے بڑی بہنوں نے جب میڈیکل کی تعلیم حاصل کی، جو اب ڈاکٹر بن چکی ہیں، تو میں نے بھی میڈیکل ہی میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ رعنا اسلم کی کہانی سن کر لگتا ہے کہ ان کی ہمت جیسے پہاڑ چیر دیتی ہو گی۔ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی رعنا کے مرحوم والد ایک بینکر تھے اور ان کا بچپن لاہور، اسلام آباد کے علاوہ مختلف شہروں میں گزرا۔ مگر اس مشکل کے باوجود وہ سکول میں متواتر پہلی پوزیشن لیتی رہیں۔ ’میں جانتی تھی کہ دنیا اتنی آسان نہیں ہے اور صرف تعلیم اور اعلیٰ نمبروں سے کامیابی ہی میرے لیے بند راستے کھول سکتی ہے۔ اس وجہ سے پڑھائی میں وہ سب کچھ کیا جو ممکن تھا۔‘

مژدہ سبحان کہتی ہیں اگر تعلیم کے لیے بیرون ملک گئیں بھی تو واپس آ کر پاکستان ہی میں خدمات انجام دیں گی مگر ان لڑکیوں نے اپنی ذہانت کا سکہ منوا کر کہانی یہیں چھوڑ نہیں دی۔ یہ دونوں لڑکیاں قدامت پسند معاشرے کا حصہ تو ہیں مگر مندرجہ بالا الزام کے برعکس وہ نہ صرف مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں بلکہ پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے پرعزم بھی ہیں۔

’میں سیلف میڈ ہوں‘
مژدہ کہتی ہیں ان کی دلچسپی انٹروینشنل ریڈیالوجی میں ہے۔ ’اس شعبے کی تربیت کے لیے اگر بیرون ملک گئی بھی تو واپس آؤں گی اور پاکستان ہی میں خدمات انجام دوں گی۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹروینشنل ریڈیالوجی کا ایک ایسا مرکز قائم کروں جہاں پر ہر امیر اور غریب کو یکساں علاج کی سہولتیں دستیاب ہوں۔‘

رعنا اسلم خود جانتی ہیں کہ پاکستان میں لوگوں کو صحت کے شعبے میں کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ ’حقیقت یہ ہے کہ میں سیلف میڈ ہوں۔ بچپن ہی سے خواہش تھی کہ میں کچھ ایسا کروں جو یاد رہ جائے، بھرپور کامیابیاں حاصل کروں جس کے لیے میں نے اپنی دنیا خود بنانی کی ٹھانی تھی۔‘

رعنا کا کہنا ہے کہ اس راہ پر انھوں نے کبھی کسی مشکل کو حائل نہیں ہونے دیا اور سب کچھ خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔ ’یہاں تک کہ میڈیکل کی تعلیم کے دوران میں صرف تین یا چار گھنٹے نیند کیا کرتی تھی۔‘

’اب میں تحصیل ہسپتال شورکوٹ میں خدمات انجام دے رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کروں۔ اس کے لیے میرے پاس وسائل نہیں ہیں لیکن میں نے ابھی تک ہمت نہیں ہاری اور آج یا کل مزید تعلیم ضرور حاصل کروں گی۔‘

بشکر یہ بی بی سی


WhatsApp




متعلقہ خبریں
چینی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ، جن ... مزید پڑھیں
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے ... مزید پڑھیں
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی ... مزید پڑھیں
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی ... مزید پڑھیں
انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک ... مزید پڑھیں
حاملہ خواتین کو کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی ... مزید پڑھیں
بغیراجازت شوہرکا فون دیکھنے پرخاتون کوجیل کی سزا ... مزید پڑھیں
میڈیکل کالج کی نوجوان طالبہ کا ... مزید پڑھیں
جو خواتین حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے ... مزید پڑھیں
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ... مزید پڑھیں
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی ... مزید پڑھیں
امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ... مزید پڑھیں
ٹیلنٹ کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں : اداکارہ و ... مزید پڑھیں
شاید ماڈلنگ کی تاریخ میں پہلی بار حجاب میں شیمپو ... مزید پڑھیں
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں ہزاروں عورتیں اپنا دودھ سوشل میڈیا کے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
چینی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ، جن کے والد مختلف
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی
انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک مندر نہیں جا سکتیں
حاملہ خواتین کو کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی نہیں پینا چاہیے۔۔۔ تازہ تحقیق
بغیراجازت شوہرکا فون دیکھنے پرخاتون کوجیل کی سزا
میڈیکل کالج کی نوجوان طالبہ کا ایسا انکشاف ،،کالج کا پروفیسر تین سال سے شرمناک کام کرتا رہا
جو خواتین حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے شوہر کے ساتھ رات۔۔سائنسدانوں نےقیمتی مشورہ دے دیا

مقبول خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...