اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

پاکستانی فوج سے وابستہ کئی فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ


WhatsApp
29



پاکستانی فوج سے وابستہ کئی فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ ایسے 103 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کو فیس بک سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان کی فوج کے شعبہء تعلقات عامہ سے تھا۔

فیس بک نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے جو پاکستانی سیاست، سیاسی رہنماؤں، بھارتی حکومت اور پاکستانی فوج کے بارے میں معلومات پھیلاتے ہیں۔ فیس بک کے سکیورٹی کے سربراہ ناتھانیئل گلائیشر نے ایک بیان میں کہا ہے،’’ آج ہم نے ایسے 103 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے جو ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو پاکستان سے چلایا جا رہا تھا۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر چہ اس ساری سرگرمی میں ملوث افراد نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی، ہماری تحقیقات سے یہ پتا چلا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان کی فوج کے شعبہء تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر سے تھا۔‘‘

اس معاملے پر روئٹرز نے آئی ایس پی آر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ فیس بک کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسے دنیا بھر سے اس کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے الزمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک کے مطابق 24 پیجز، 57 اکاؤنٹس اور 7 گروپس کے کل 2.8 ملین فولوورز تھے۔ اس کے علاہ انسٹاگرام سے 15 اکاؤنٹس کو بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ایسے سماجی کارکنان اور صحافیوں کو کڑی سنسر شپ کا سامنا ہے جو پاکستانی فوج یا پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائمز برانچ نے چھ صحافیوں اور کچھ سیاسی جماعتوں کے خلاف انکوائریز کی سفارش کی ہے۔ ایف آئی اے کے ایک داخلی لیکن خفیہ خط میں، جو اس ایجنسی کے متعلقہ افسران کو حال ہی میں لکھا گیا، چھ صحافیوں کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان میں مرتضیٰ سولنگی، مطیع اللہ جان، اعزاز سید، عمار مسعود اور ہالینڈ میں مقیم پاکستانی احمد وقاص گورایہ بھی شامل ہیں۔ اسی خط میں مجلس وحدت المسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، حزب التحریر پاکستان اور تعمیرِ وطن پارٹی پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان تنظیموں اور جماعتوں کے ارکان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گزشتہ دورہ پاکستان کے خلاف انتہائی متحرک پائے گئے تھے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ ان سب کے خلاف انکوائریز درج کرائی جائیں اور پیش رفت رپورٹ ایف آئی اے کے ایک افسر ایاز خان کو جمع کرائی جائے۔ بڑھتی سنسر شپ کے باعث بہت سے صحافی یو ٹیوب اکاؤنٹس کا سہارا لے رہے ہیں کہ وہ گفتگو جو وہ ٹی وی چینلز پر نہیں کر سکتے وہ گفتگو وہ اپنے یو ٹیوب چینلز پر کر سکیں۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان اکثر عوامی بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ ’ففتھ جنریشن وارفیئر‘ معلومات کی جنگ ہے۔

دوسری جانب فیس بک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے ایسے 687 پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جن کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس سے تھا۔ فیس بک کے مطابق یہ اکاؤنٹس مربوط طریقے سے اقنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر مستند اور غیر متصدقہ رویوں کے حامل ہیں۔

بشکریہ (روئٹرز، ڈی ڈبلیو، عبدالستار، اسلام آباد)


WhatsApp




متعلقہ خبریں
پاکستانی فوج سے وابستہ کئی فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ ... مزید پڑھیں
ٹرمپ کا شمالی کوریا سے تمام جوہری ہتھیار امریکا کے ... مزید پڑھیں
افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم پر قاتلانہ حملہ : ... مزید پڑھیں
ڈھاکا میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 ... مزید پڑھیں
برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے بریگزٹ پر فیصلے کا اختیار ... مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ جیا پرادا بی جے پی میں شامل ... مزید پڑھیں
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے ... مزید پڑھیں
بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ... مزید پڑھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی ... مزید پڑھیں
ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ سے خاتون ہلاک اور ... مزید پڑھیں
آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کا فنڈ کی ... مزید پڑھیں
مساجد پر حملے سے پہلے انٹیلی جنس کو اطلاع مل ... مزید پڑھیں
انتخابی شکست سے خوف زدہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنا ... مزید پڑھیں
مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے ... مزید پڑھیں
وزیراعظم نیوزی لینڈ کی سیاہ لباس اور دوپٹہ اوڑھ کر ... مزید پڑھیں
سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
پاکستانی فوج سے وابستہ کئی فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ
ٹرمپ کا شمالی کوریا سے تمام جوہری ہتھیار امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ
افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم پر قاتلانہ حملہ : سیکیورٹی گارڈ ہلاک
ڈھاکا میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک : درجنوں زخمی
برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے بریگزٹ پر فیصلے کا اختیار واپس لے لیا
بھارتی اداکارہ جیا پرادا بی جے پی میں شامل
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ارب پتی لندن میں گرفتار
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

مقبول خبریں
عمران خان کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
بھٹو کیوں زندہ ہے؟
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...