اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

پلوامہ حملے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا : دفتر خارجہ


WhatsApp
67



پلوامہ حملے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا : دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کی تحقیقات میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا اور مسعود اظہر کا بھی پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق اثابت نہیں ہوا۔

دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے سے متعلق موصول ڈوزئیر کا جائزہ لیا گیا، بھارت کی جانب سے شیئر کی گئی موجودہ معلومات ٹھوس نہیں ہیں، مہیا کردہ ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا، بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر جوابات دیئے گئے اور بھارت سے کہا ہے کہ اگر قابل عمل ٹھوس معلومات ہیں توشئیر کی جائیں، ہم تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسعود اظہر کا بھی پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا، مسعود اظہر کے حوالے سے معاملہ کمیٹی میں زیرغور ہے ، ایسی صورتحال میں معاملہ سلامتی کونسل میں لانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے خلاء میں کیا گیا تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاء تمام انسانوں کی مشترکہ میراث ہے، ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندو لڑکیوں کے معاملہ پر بھارتی وزیرخارجہ کا بیان قابل مذمت ہے، گھوٹکی کی دوبہنوں سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ کا بیان الیکشن میں ووٹ لینے کیلیے ہے، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کئے جاتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا، گائے کی خاطر کئی لوگوں کو قتل کیا گیا، ہندوستان وہاں کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس کیس کے ملزمان کی بریت انصاف کا کھلواڑ ہے، سمجھوتا ایکسپریس حملوں میں ملوث تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی پربھارتی ہائی کمشنر کوطلب کیا اور اس معاملہ پر بھرپور احتجاج کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسے حالات نہیں کہ انتخابات ہوسکیں، بھارت کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ایسے نہیں رہ سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شامی علاقے میں متنازعہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضہ کے خلاف احتجاج کرتا ہے، امریکہ کا اسے اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان مسئلہ پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرنا چاہیے، وزیراعظم کے افغان حکومت سے متعلق بیان کوغلط انداز میں لیا گیا، زلمے خلیل زاد جب آئیں گے تو دیکھیں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے ... مزید پڑھیں
عمران خان کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ... مزید پڑھیں
ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی جھوٹ بےنقاب: پاک فوج ... مزید پڑھیں
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، جوابی کارروائی ... مزید پڑھیں
پشاور بی آرٹی منصوبہ : قومی خزانے کو کروڑوں روپے ... مزید پڑھیں
ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا ... مزید پڑھیں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست ... مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل ... مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فرانسیسی صحافی کی دستاویزی ... مزید پڑھیں
راولپنڈی میں زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں ... مزید پڑھیں
بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا : ... مزید پڑھیں
وزیراعظم عمران خان کے افتتاح نے کراچی کے باغ ابن ... مزید پڑھیں
وزیراعظم کا کراچی کیلیے 162 ارب روپے کے پیکیج کا ... مزید پڑھیں
ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں‌ کی نگرانی، فنڈ ... مزید پڑھیں
پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی: ... مزید پڑھیں
پاکستان کسی مسلح گروپ کو اپنی سرزمین پر کام نہیں ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت
عمران خان کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی جھوٹ بےنقاب: پاک فوج ثبوت سامنے لے آئی
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک
پشاور بی آرٹی منصوبہ : قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان
ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فرانسیسی صحافی کی دستاویزی فلم نشر

مقبول خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...