اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی


WhatsApp
237



ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی

پی ایس ایل4 کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی ٹائٹل فتح کے ساتھ ختم ہوا، اب متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز جمعے کو شارجہ میں ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم آج شارجہ میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے شام چھ سے نو بجے تک پریکٹس شیڈول ترتیب دیا ہے۔ مہمان ٹیم نے اپنا پہلا باقاعدہ ٹریننگ سیشن منگل کو کیا، اس سے پہلے پیر کو تمام کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹرزبھی آج پریکٹس کریں گے،نتھن لیون گیسٹرو کا شکارہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن کاحصہ نہیں بنیں گے۔

نام نہاد بھارتی سورماؤں کو گھر میں گھس کر3-2 سے زیر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم بھرپور قوت سے گرین شرٹس کے حوصلے آزمائے گی، دوسری جانب پاکستان نے 6کرکٹرز کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، بابراعظم، حسن علی، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا حیران کن فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل حسین طلعت ڈراپ ہوئے،محمد حفیظ تاحال پی ایس ایل میں ہونے والی انگوٹھے کی انجری سے مکمل نجات پانے کے لیے کوشاں ہیں،میزبان ٹیم کی کمان شعیب ملک کو سونپی گئی ہے، جنوبی کرکٹر اینڈل فیلکوایو کیخلاف نسلی تعصب پر مبنی جملوں کے الزام پر سرفراز احمد کی معطلی کے بعد بھی آل راؤنڈر کو ہی کپتان بنایا گیا تھا، اس وقت 2ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز گھر بیٹھ کر دیکھنے والے کپتان مزید 5مقابلوں میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

آرام کرنے والے کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنے کے لیے عمراکمل اور جنید خان کی واپسی ہوئی، انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہ کھیل پانے والے حارث سہیل کا بھی کم بیک ہوا، ون ڈے ڈیبیو کے منتظر عابد علی، سعد علی اور محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے، پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے نوجوان پیسر محمد حسنین کو بھی موقع ملے گا۔ سخت جان کینگروز پر قابو پانے کیلیے بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد تشکیل دیے جانے والے تجرباتی اسکواڈ نے متحدہ عرب امارات میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

کپتان شعیب ملک پہلے سے ہی دبئی میں موجود تھے، امام الحق، عابد علی، فہیم اشرف اور عمر اکمل نے لاہور، محمد عامر اور محمد حسنین نے کراچی دیگر کرکٹرز نے اپنے شہروں سے یو اے ای کیلیے اڑان بھری، میزبان کرکٹرز بدھ کی شام 6سے رات 9بجے تک ٹریننگ سیشن میں صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں گے،سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی جمعرات کی شام 5 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں ہوگی، دوسری جانب ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس آسٹریلوی ٹیم یواے ای میں تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ورلڈکپ کے مضبوط امیدواروں میں شامل بھارت کو زیر کرنے والے کینگروز کو عثمان خواجہ کی خدمات میسر ہیں، انھوں نے ون ڈے کیریئر کی دونوں سنچریاں اسی ٹور میں بنانے کے ساتھ 91 رنز کی ایک اننگز بھی کھیلی، پیٹر ہینڈز کومب نے بھی اسپنرز کے خلاف عمدہ کھیل سے اپنی افادیت ثابت کی، مارک اسٹوئنس اور گلین میکسویل بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، ایشٹن ٹرنر کے جارحانہ 80رنز کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا 350سے زائد کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔

کپتان ایرون فنچ فارم کے متلاشی ہیں، پیس بیٹری میں جھے رچرڈسن اور پیٹ کمنز بھرپور ردھم میں ہیں، اسپنر ایڈم زمپا ایشیائی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ پکی کرنے جبکہ نئے شامل ہونے والے موقع پانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
مصباح الحق کے چیک پر بڑی رقم لکھنے میں بورڈ ... مزید پڑھیں
بولنگ کوچ کے امیدوار وقار یونس کو چیف کوچ بننے ... مزید پڑھیں
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار ... مزید پڑھیں
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ... مزید پڑھیں
سانحہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو پاکستان کے مسائل سے ... مزید پڑھیں
پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں فنکاروں کی ... مزید پڑھیں
اے بی ڈی ویلیئرزکی ورلڈکپ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں ... مزید پڑھیں
اپنے شہر میں کھیل کر بہت لطف آرہا ہے : ... مزید پڑھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ آج ... مزید پڑھیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستان کی بادشاہت ... مزید پڑھیں
کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری ... مزید پڑھیں
پشاور زلمی کی آدھی ٹیم 20 رنز پر آؤٹ ... مزید پڑھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے ... مزید پڑھیں
پی ایس ایل کے پاکستان میں شیڈول تمام میچز کراچی ... مزید پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے176 رنز کے جواب میں پشاور زلمی ... مزید پڑھیں
پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
مصباح الحق کے چیک پر بڑی رقم لکھنے میں بورڈ ہچکچاہٹ کا شکار
بولنگ کوچ کے امیدوار وقار یونس کو چیف کوچ بننے میں بھی دلچسپی
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
سانحہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو پاکستان کے مسائل سے آگاہ کردیا : چیئرمین پی سی بی
پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
اے بی ڈی ویلیئرزکی ورلڈکپ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں پاکستان بھی شامل
اپنے شہر میں کھیل کر بہت لطف آرہا ہے : سرفراز احمد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...