اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

ایلیمنیٹر ون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار


WhatsApp
16



ایلیمنیٹر ون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار

کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4کے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار ہیں تاہم دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز دونوں کے 10،10 پوائنٹس تھے لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر محمد سمیع الیون تیسرے نمبر پر رہی، پی ایس ایل ون 2016 میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا دیا 111 رنز کا ہدف بریڈ ہیڈن اور لیونک رونکی کی ناقابل شکست ففٹیز کی بدولت ایک وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹائٹل پر بھی قبضہ جمایا، دوسرے ایڈیشن کے ایلیمنیٹر ون میں دونوں ٹیمیں مقابل ہوئیں تو محمد عامر، عماد وسیم اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 44 رنز سے فتح دلادی تھی۔

گزشتہ سال پی ایس ایل3 کے کوالیفائر میں لیوک رونکی کے جارحانہ 94 رنز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف 8 وکٹ سے فتح سمیٹی، بعدازاں دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، چوتھے ایڈیشن کے لیگ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں 7اور دوسرے میں 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی حالیہ ایونٹ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، لیگ میچ میں ڈراپ کیچ سے موقع پاکر کراچی کنگز کے بولرز پر ٹوٹ پڑنے والے آصف علی کا بیٹ چل پڑا تو روکنا مشکل ہوجائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پیس بیٹری میں تجربہ کار محمد سمیع کا ساتھ دینے کیلیے ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین بولر فہیم اشرف، سلو بال سے دھوکا دینے کے ماہر رومان رئیس اور باصلاحیت نوجوان بولر موسٰی خان شامل ہیں۔ اسپنرز میں سمت پٹیل اور شاداب خان کی گھومتی گیندیں حریفوں کو پریشان کر سکتی ہیں، دونوں بیٹنگ سے بھی میچ کا نقشہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی مضبوط ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک رن سے مات دینے والی کراچی کنگز کی ٹیم پشاور زلمی کیخلاف کارکردگی کا معیار برقرار نہیں رکھ پائی،وہ اس بار ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیلنے کی امیدیں باقی رکھنے کی کوشش کرے گی، ایونٹ میں دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین کولن انگرام ایک بار پھر میزبان ٹیم کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

بابر اعظم اور لیام لیونگ اسٹون ٹاپ پلیئرز میں سے ایک ہیں،پیس بیٹری میں تجربہ کار محمد عامر، غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کیلیے مشہور عثمان شنواری، بولنگ میں ورائٹی رکھنے والے سہیل خان موجود ہیں۔

پی ایس ایل 4کی دریافت نوجوان اسپنر عمرخان نے ہر میچ میں گہرا تاثر چھوڑا ہے، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کیلیے ہر حربہ آزمانے کی کوشش کریں گی، ہارنے والی ٹیم کا سفر تمام ہوجائے گا، فاتح کو کوالیفائر میں شکست خوردہ پشاور زلمی کی دیوار گرانا پڑے گی۔



WhatsApp




متعلقہ خبریں
پاکستان میں برفانی چیتوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ... مزید پڑھیں
بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ : ... مزید پڑھیں
عدالتی نظام کو سچ سے انحراف کرنے کا بہت نقصان ... مزید پڑھیں
حکومت پنجاب کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ... مزید پڑھیں
سائیں سرکار کو شیخ رشید کے خلاف کارروائی کا حق ... مزید پڑھیں
کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا ... مزید پڑھیں
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر ... مزید پڑھیں
وزیراعظم کا اضافی گیس بلوں کی رقم واپسی کیلیے فنڈز ... مزید پڑھیں
نیب لاہور نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت چیلنج ... مزید پڑھیں
پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ٹھیک نہیں : چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو ... مزید پڑھیں
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ... مزید پڑھیں
دہشتگردوں کی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش : ... مزید پڑھیں
وزیر اعظم عمران خان کا شہید نعیم راشد کو قومی ... مزید پڑھیں
مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور ... مزید پڑھیں
اسلحہ ڈیلرز کے کوائف سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
غیراخلاقی اشتہارات : آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر
پاکستان میں برفانی چیتوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ : 6 اہلکارشہید
عدالتی نظام کو سچ سے انحراف کرنے کا بہت نقصان ہوا : سپریم کورٹ
حکومت پنجاب کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ
سائیں سرکار کو شیخ رشید کے خلاف کارروائی کا حق ہے : گورنر سندھ
کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں : بلاول
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ
وزیراعظم کا اضافی گیس بلوں کی رقم واپسی کیلیے فنڈز مختص کرنے کا حکم
نیب لاہور نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کردی

مقبول خبریں
غیراخلاقی اشتہارات : آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
بھارت کے میزائل حملے کی دھمکی پر پاکستان کا جواب اور امریکی مداخلت
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل4 کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی ٹائٹل فتح مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک)) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...