اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

مریخ پر زیرِ زمین پانی کا پورا نظام دریافت


WhatsApp
130




پیساڈینا، کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) آج سیارہ مریخ سرخ مٹی کا ایک خشک بیاباں صحرا لگتا ہے لیکن جب یہ سیارہ نوعمر تھا تو اس پر پانی کی وافر مقدار تھی ۔ ماہرین نے کہا کہ اس کی سطح اور زمین کے نیچے پانی کی بھرپور مقدار موجود تھی اور آج بھی اس کے آثار موجود ہیں۔

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے ماہر ڈاکٹر فرانسیسکو سالیس نے کہا کہ پہلے مریخ پر پانی تھا لیکن دھیرے دھیرے وہ اندرونی سطح میں جذب ہوگیا اور زیرمریخ پانی کے بڑے بڑے تالاب بن گئے تھے۔ ’ ہم نے اپنے مطالعے میں مریخ پر پانی کے آثار کا سراغ لگایا ہے لیکن اس کی مقدار اور کردار پربحث کی جاسکتی ہے۔ اس لحاظ سے ہم نے مریخ پر سطح کے نیچے پانی کی سب سے پہلا ارضیاتی ثبوت فراہم کیا ہے۔‘

ماہرین نے اس کے لیے بہت سے مریخی جہازوں کا ڈیٹا لیا ہے۔ انہوں نے ای ایس اے کے تیارکردہ مارس ایکسپریس اسپیس کرافٹ کے کیمرے، اور ناسا آربٹر پر نصب ہائی رائز کیمرے کی تصاویر کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے مریخ پر بنے دو درجن سے زائد گڑھوں کو بطورِ خاص مطالعہ کیا۔

ان گڑھوں کے اندر کے فرش کا بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اندر کچھ خدوخال اور اشکال بنی ہیں جو پانی کے بہاؤ سے وجو میں آئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں پانی کی بڑی مقدار موجود تھی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آتی گئی۔

ماہرین نے مریخی خدوخال کا موازنہ دریائی راستوں اور سمندری مقامات سے کیا ہے ۔ اندازہ ہے کہ اب سے تین سے چار ارب سال قبل پانی کا یہ بھرپور نظام موجود تھا اور جھیلیں باہم ملی ہوئی تھیں۔ اس بنا پر ماہرین متفق ہیں کہ مریخ پر کبھی بھرپور پانی موجود تھا۔

لیکن اس دریافت کا فائدہ کیا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ پانی حیات کے لیے بہت ضروری ہے اور اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ شاید مریخ پر زندگی موجود تھی خواہ وہ کسی خردنامئے کی صورت میں ہی موجود رہی تھی اور شاید اب بھی اس کے آثار موجود ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے مریخی گڑھوں میں سے ایسی کچھ معدنیات کے آثار بھی دریافت کئے ہیں جو زمین پر زندگی کے ظہور سے وابستہ رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مریخ پر کبھی زندگی اپنی حالت میں موجود تھی۔








WhatsApp




متعلقہ خبریں
کیا 10 ستمبر کو آئی فون 11 لانچ کیا جائے ... مزید پڑھیں
’’زمین کے پھیپھڑے‘‘ جل رہے ہیں... جنہیں خلا سے بھی ... مزید پڑھیں
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان ... مزید پڑھیں
صرف 10 کلوگرام وزنی انجن جو مکمل ایندھن پر کار ... مزید پڑھیں
انسٹاگرام کے صارفین بھی جلد ’گیمنگ پلیٹ فارم‘ سے محظوظ ... مزید پڑھیں
انڈے کے چھلکوں سے لیتھیم آئن بیٹری تیار ... مزید پڑھیں
موت کی خبر دینے کیلئے ’غیر جذباتی‘ روبوٹ کا استعمال ... مزید پڑھیں
اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری ... مزید پڑھیں
جسم میں حقیقی طور پر چلنے پھرنے والا ’چوپایا‘ روبوٹ ... مزید پڑھیں
ڈرون طیارے کے بعد اب ڈرون مکھی تیار ... مزید پڑھیں
فیس بک سربراہ کا پرائیویسی برقرار رکھنے کیلیے بڑا اعلان ... مزید پڑھیں
اڑن موٹرسائیکل تیار : کمپنی نے آرڈر لینا شروع کردیئے میک ... مزید پڑھیں
سمندری حرارت بحری حیات کےلیے جنگل کی آگ ثابت ہورہی ... مزید پڑھیں
مریخ پر زیرِ زمین پانی کا پورا نظام دریافت ... مزید پڑھیں
انٹارکٹیکا کا سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ماہرِ فلکیات ... مزید پڑھیں
آنکھوں میں نینو ذرات کی بدولت چوہے رات میں دیکھنے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نوکیا نے نیے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیے
کیا 10 ستمبر کو آئی فون 11 لانچ کیا جائے گا؟
’’زمین کے پھیپھڑے‘‘ جل رہے ہیں... جنہیں خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
صرف 10 کلوگرام وزنی انجن جو مکمل ایندھن پر کار کو 1200 کلومیٹر چلاسکتا ہے
انسٹاگرام کے صارفین بھی جلد ’گیمنگ پلیٹ فارم‘ سے محظوظ ہوسکیں گے
انڈے کے چھلکوں سے لیتھیم آئن بیٹری تیار
موت کی خبر دینے کیلئے ’غیر جذباتی‘ روبوٹ کا استعمال
اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری
جسم میں حقیقی طور پر چلنے پھرنے والا ’چوپایا‘ روبوٹ

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...