اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی کرسکتا ہے


WhatsApp
68



بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی کرسکتا ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) کئی اداروں میں مطالعے اور تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ حاملہ خاتون کے خون میں بعض پروٹین سے ان میں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

اگرچہ جن ماؤں کے بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہوں ان کے اگلے بچے بھی قبل ازوقت پیدا ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچے 37 ہفتوں کی مدتِ حمل سے پہلے ہی دنیا میں آجاتے ہیں اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر پری ٹرم یا قبل ازوقت بچوں کی پیدائش خود ماں اور بچے کے لیے خطرہ ہوتی ہے۔ اس طرح پیدا ہونے والے بچے کئی طرح کے خطرات اور صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔

امریکا میں جرنل آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں برگھم اینڈ وومن ہسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ حاملہ ہونے کے بعد پہلی سہ ماہی میں خون میں تیرتے پانچ مختلف پروٹین کے خردبینی ذرات ازخود وقت سے پہلے پیدائش کی خبر دے سکتے ہیں۔

اس پر کام کرنے والے ماہر تھامس مک ایلراتھ کہتے ہیں کہ ہم مریض میں ایسے مارکر دیکھنا چاہتے ہیں جو قبل ازوقت بچوں کی پیدائش کی پیشگوئی کرسکیں اور ایک ماہ کو پہلی سہ ماہی سے آخری مرحلے تک رہنمائی اور علاج میں مدد مل سکے۔ سائنس کی زبان میں انہیں ’سرکیولیٹنگ مائیکروپارٹیکلز‘ سی ایم پی کہا جاتا ہے جو خلیات (سیلز) سے نکلتے رہتے ہیں اور ان میں پروٹین ہوتا ہے۔ اگرچہ انہیں کینسر کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے لیکن اب ان کی افادیت حمل کی پیشگوئی میں بھی سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے ایسے پانچ پروٹین کو ڈھونڈا ہے جو ماں میں بچے کی پیدائش سے وابستہ ہوتے ہیں۔

اس کے لیے ماہرین نے قبل ازوقت بچوں کو جنم دینے والی 87 خواتین اور اپنے وقت پر ماں بننے والی 174 خواتین کے خون کے نمونے دیکھے تو معلوم ہوا کہ جن خواتین کے خون میں سی ایم پی کی مقدار زیادہ تھی ان میں بچے کی قبل ازوقت پیدائش کا خطرہ 20 فیصد زیادہ تھا۔

سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ خون میں ان بایومارکر کو دیکھ کر زچہ و بچہ کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں ... مزید پڑھیں
نمونیا کے خلاف کارآمد ویکسین سے مرض میں 25 فیصد ... مزید پڑھیں
سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے ... مزید پڑھیں
ٹی بی کے مؤثرعلاج کے لیے ادویاتی کوائل تیار ... مزید پڑھیں
بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے : ... مزید پڑھیں
ڈاکٹر دور : لیکن تشخیص کرنے اور دوا دینے والا ... مزید پڑھیں
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے ... مزید پڑھیں
قیلولہ فرمائیے : بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے! ... مزید پڑھیں
خبردار ! ’ڈائٹنگ‘ وبال جان بھی بن سکتی ہے ... مزید پڑھیں
ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے قدرتی طریقے ... مزید پڑھیں
ایڈز سے نجات پانے والا : دنیا کا دوسرا مریض ... مزید پڑھیں
بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی ... مزید پڑھیں
نیند کی کمی سے دماغ خود کو کھانا شروع کردیتا ... مزید پڑھیں
رات کے ساتھ دوپہر کی نیند لینے والے نوجوانوں کا ... مزید پڑھیں
ناشتہ کیجئے، یاد داشت بہتر بنائیے ... مزید پڑھیں
سبزہ دماغی صحت کا محافظ بھی ہوتا ہے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
نمونیا کے خلاف کارآمد ویکسین سے مرض میں 25 فیصد کمی
سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب
ٹی بی کے مؤثرعلاج کے لیے ادویاتی کوائل تیار
بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے : تحقیق
ڈاکٹر دور : لیکن تشخیص کرنے اور دوا دینے والا ’فون بوتھ‘ حاضر
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے
قیلولہ فرمائیے : بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے!
خبردار ! ’ڈائٹنگ‘ وبال جان بھی بن سکتی ہے

مقبول خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...