اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا پول کھول دیا

ناشتہ کیجئے، یاد داشت بہتر بنائیے


WhatsApp
83



درحقیقت ہمارے جسم کا ہم پر حق ہے کہ ہم اس کا خیال رکھیں۔ فوٹو: فائل

ڈیئر کرنیں فرینڈز! آپ سب کیسے ہیں؟ پڑھائی کیسی چل رہی ہے؟ آپ میں سے کچھ ساتھیوں کو اکثر یہ پریشانی پریشان کرتی رہتی ہے کہ انہیں یاد نہیں ہوتا۔ یا پھر ایسا ہوتا ہے کہ سوالات سمجھ میں نہیں آتے۔ اسکول میں پانچویں اور چھٹے پیریڈ کے بعد تو پڑھنے کا دل ہی نہیں چاہتا وغیرہ وغیرہ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان تمام باتوں کی وجوہ کیا ہیں؟

ان کی سب سے اہم اور بنیادی وجہ ہے:’’ناشتہ‘‘ اکثر طلبہ و طالبات صبح میں ناشتہ کیے بغیر اسکول یا کالج چلے جاتے ہیں، صرف اس لیے کہ انہیں اسکول کالج کے لیے دیر ہو رہی ہوتی ہے یا بھوک نہیں لگ رہی ہوتی، یا وہ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی بات نہیں، اسکول یا کالج میں سموسے، برگر، فرنچ فرائز وغیرہ لے کر کھالیں گے اور پھر ان کا یہ روز کا معمول بن جاتا ہے۔

اس کی وجہ سے ایسے طلبہ و طالبات کو جو ناشتہ کیے بغیر اسکول یا کالج جاتے ہیں، انہیں پانچویں یا چھٹے پیریڈ تک بڑی کم زوری سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ انہیں استاد یا ٹیچر پڑھا رہی ہوتی ہیں، لیکن ہمارے کرنیں فرینڈز کا لکھنے کو جی نہیں چاہتا۔ اور پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھاکر تو انہیں ایسی زبردست نیند آنے لگتی ہے کہ ان سے برداشت نہیں ہوتی، چناں چہ وہ سوجاتے ہیں، مگر جب سوکر اٹھیں تو بہت کم زوری یا تھکن سی محسوس ہورہی ہوتی ہے۔ ان تمام شکایات کا صرف ایک علاج ہے اور وہ ہے:’’ناشتہ‘‘
صبح کے بھرپور ناشتے کی بہت اہمیت ہے۔ لیکن اکثر بچے صرف اس وجہ سے ناشتہ نہیں کرتے کہ صبح ناشتے کا وقت نہیں ہوتا اور پھر ان کا اپنا دل بھی تو نہیں چاہتا حالاں کہ صبح میں بہت وقت ہوتا ہے۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد تیار ہوکر ناشتہ کرسکتے ہیں۔ اپنا بیگ، کتابیں، یونیفارم، جوتے وغیرہ سب رات میں تیار کرکے اور سیٹ کرکے رکھ دیں تو صبح میں آرام سے تیار ہوکر ناشتہ کرسکیں گے۔

اگر آپ ناشتہ نہیں کرتے تو دوپہر تک شدید بھوک لگنے لگتی ہے اور شدید بھوک میں جب آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں تو اس کے بعد سخت نیند آتی ہے اور پھر بھی طبیعت گری گری سی یا بوجھل محسوس ہوتی ہے۔

ماہرین نے تحقیق کرنے کے بعد یہ بتایا ہے کہ جو لوگ صبح خالی پیٹ کام شروع کردیتے ہیں، ان کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔ دماغ حاضر نہیں رہتا۔ جسم میں لرزش سی طاری رہتی ہے اور جو لوگ اس کیفیت میں مشینوں پر کام کرتے ہیں یا گاڑی چلاتے ہیں، ان کے ساتھ خدانخواستہ حادثے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔ اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم نہ تو مشین چلاتے ہیں نہ گاڑی۔

تو دوستو! اس کا جواب یہ ہے کہ آپ پڑھتے لکھتے ہیں۔ اس میں دماغی محنت کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو طلبہ صبح بھرپور ناشتہ کرتے ہیں تو اس سے ان کی یادداشت بہت اچھی ہوجاتی ہے اور ان میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ وہ مطمئن اور پرسکون رہتے ہیں۔ ان کا مزاج چڑچڑا نہیں رہتا، بلکہ خوش گوار رہتا ہے۔ وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہتے ہیں۔ اور جو لوگ صبح ناشتہ نہیں کرتے ان کے جسم کو ضروری حیاتین اور معدنیات بھی نہیں ملتے۔

اکثر طلبہ و طالبات اور خصوصاً لڑکیاں تو اس لیے بھی ناشتہ نہیں کرتیں کہ انہیں یہ ڈر ہوتا ہے کہ صبح ناشتہ کرنے سے ان کا وزن بڑھ جائے گا اور اگر ناشتہ نہ کریں تو وزن کم ہوجائے گا۔ یہ بالکل غلط سوچ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صبح اور دوپہر کا کھانا اچھی طرح کھائیں تو وہ ٹھیک طرح ہضم ہوگا اور بدن کے استعمال میں اچھی طرح آجائے گا، کیوں کہ ہم دن ہی میں زیادہ کام کرسکتے ہیں۔

رات کو ڈٹ کر کھائیں تو وہ اچھی طرح ہضم نہیں ہوتا اور نہ ہی جزو بدن بن سکتا ہے۔ جو غذا اچھی طرح ہمارے جسم میں ہضم ہوتی ہے، وہ پھر ہمارے جسم کے کام بھی آتی ہے۔ چناں چہ رات کی غذا چربی میں تبدیل ہوکر جسم کو موٹا کردیتی ہے۔ اب تو ہمارے کرنیں فرینڈز یقیناً ہماری بات کو اچھی طرح سمجھ گئے ہوں گے کہ وزن کس وقت کے کھانے سے بڑھتا ہے۔

’’ناشتے میں کیا کھانا چاہیے؟‘‘

یہ بہت اہم سوال ہے، کیوں کہ ناشتہ متوازن ہونا چاہیے۔ جسم کو نشاستے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ہضم ہوکر گلوکوز فراہم کرسکے۔ اس کے لیے روٹی، دلیا اور پراٹھا لیا جاسکتا ہے۔ ان سے آپ کو حیاتین ب، لحمیات اور فولاد بھی ملے گا جن کی کمی سے چڑچڑا پن، کم زوری، بھوک میں کمی اور تھکن ہوجاتی ہے۔ دودھ اور مکھن لیں جن سے حیاتین الف یعنی وٹامن اے اور کیلشیم ملتا ہے۔

حیاتین الف سے بینائی اور جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے، خصوصاً کینو اور مالٹے سے حیاتین ج یا وٹامن سی ملتے ہیں جن سے ہمارے مسوڑھے درست اور توانا رہتے ہیں اور جسم کی تعمیر و مرمت کا کام بھی ٹھیک طرح ہوتا رہتا ہے۔ نوجوانوں کو گوشت اور انڈے بھی لینے چاہیئں۔ ان تمام غذاؤں کو ناشتے میں شامل کرنے سے جسم کی افزائش و نشوونما بہتر ہوتی ہے۔

درحقیقت ہمارے جسم کا ہم پر حق ہے کہ ہم اس کا خیال رکھیں۔ ہم درست وقت پر اسے ضروری غذا فراہم نہیں کریں گے اور غلط وقت پر اسے غیر ضروری غذا دیں گے تو ہمارا جسم کم زور ہوجائے گا۔ لہٰذا رب کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے اچھی غذا کھائیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی صحت بہتر ہوگی، بلکہ آپ تعلیمی میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے چلے جائیں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں ... مزید پڑھیں
نمونیا کے خلاف کارآمد ویکسین سے مرض میں 25 فیصد ... مزید پڑھیں
سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے ... مزید پڑھیں
ٹی بی کے مؤثرعلاج کے لیے ادویاتی کوائل تیار ... مزید پڑھیں
بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے : ... مزید پڑھیں
ڈاکٹر دور : لیکن تشخیص کرنے اور دوا دینے والا ... مزید پڑھیں
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے ... مزید پڑھیں
قیلولہ فرمائیے : بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے! ... مزید پڑھیں
خبردار ! ’ڈائٹنگ‘ وبال جان بھی بن سکتی ہے ... مزید پڑھیں
ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے قدرتی طریقے ... مزید پڑھیں
ایڈز سے نجات پانے والا : دنیا کا دوسرا مریض ... مزید پڑھیں
بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی ... مزید پڑھیں
نیند کی کمی سے دماغ خود کو کھانا شروع کردیتا ... مزید پڑھیں
رات کے ساتھ دوپہر کی نیند لینے والے نوجوانوں کا ... مزید پڑھیں
ناشتہ کیجئے، یاد داشت بہتر بنائیے ... مزید پڑھیں
سبزہ دماغی صحت کا محافظ بھی ہوتا ہے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
نمونیا کے خلاف کارآمد ویکسین سے مرض میں 25 فیصد کمی
سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب
ٹی بی کے مؤثرعلاج کے لیے ادویاتی کوائل تیار
بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے : تحقیق
ڈاکٹر دور : لیکن تشخیص کرنے اور دوا دینے والا ’فون بوتھ‘ حاضر
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے
قیلولہ فرمائیے : بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے!
خبردار ! ’ڈائٹنگ‘ وبال جان بھی بن سکتی ہے

مقبول خبریں
سوشل میڈیا پر سکھوں کیخلاف نازیبا الفاظ پر ہندو پنڈت کے خلاف مقدمہ درج
امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا پول کھول دیا
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
’’بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے‘‘ ، اے جی نورانی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...