اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں میں 156 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

مسلسل گلے کی خراش کینسر کی علامت ہوسکتی ہے


WhatsApp
49



مسلسل گلے کی خراش کینسر کی علامت ہوسکتی ہے

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی شخص کے گلے میں مسلسل خراش کے ساتھ اسے سانس لینے میں دشواری ہو اور نگلنے میں پریشانی یا کان کا درد ہو تو تو یہ گلے کے کینسر کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے.ابھی جن مریضوں کو گلے بیٹھنے کی مستقل شکایات ہو یا پھر گلے میں کوئی ڈلا نکل آئے جس کی وضاحت نہ ہو سکے تو ان کے معاملے کو گلے یا نرخرے کے کینسر کی طور پر جانچ کی جاتی ہے۔

بہرحال برطانیہ میں کینسر پر تحقیق کرنے والے ویلن وو نے کہا کہ مریضوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے 'کیونکہ صرف گلے کی خراش اپنے آپ میں نرخرے کے کینسر سے منسلک نہیں ہے۔لیکن اس نئی تحقیق نے اب تک کے بہترین شواہد فراہم کیے جو گلا بیٹھنے کی شکایت کرنے والے معمر افراد کی کینسر کی جانچ کی سفارش کرتے ہیں۔نرخرہ گلے کا وہ حصہ ہے جو کہ سانس کی نالی کے دہانے پر ہوتا ہے اور یہ آپ کو سانس لینے اور بولنے میں مدد کرتا ہے۔

برطانیہ میں ہر سال نرخرے کے کینسر کے دو ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔اکزیٹر یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں 600 سے زیادہ ڈاکٹروں کے مریضوں کے ریکارڈ اور نرخرے کے کیسنر کی تشخیص کیے جانے والے 806 مریضوں اور 3559 کنٹرولڈ مریضوں کا مطالعہ کیا گيا۔ یہ تحقیق برٹش جرنل آف جنرل پریکٹس میں شائع ہوئی ہے۔

اس کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر الزیبتھ شیفرڈ نے کہا کہ پہلی بار صحیح معنوں میں ان تمام علامات پر اس نگاہ سے نظر ڈالی گئی ہے کہ یہ نرخرے کے کینسر کا سبب ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا: 'اس مطالعے کی درحقیقت اہمیت یہ ہے کہ ہم نے یہ معلوم کیا کہ نرخرے کے کینسر میں گلا بیٹھنا اہمیت رکھتا ہے لیکن نرخرے کے کینسر کا خطرہ اُس وقت زیادہ ہو جاتا ہے جب گلے میں بار بار خراش ہو۔'
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.نرخرے کا کینسر
.یہ مردوں میں عام ہے
.تمباکو اور شراب سے بہت منسلک ہے
.ابتدا میں نشاندہی ہونے سے نتائج بہتر ہوتے ہیں
.ریڈیو تھراپی، سرجری اور کیموتھراپی اس کے اہم علاج ہیں۔
.اگر کینسر اگلے مرحلے میں چلا گیا ہے تو مریض کا نرخرہ نکالا جا سکتا ہے
.یہ لوگ پھر عام طرح سے بولنے اور سانس لینے کے قابل نہیں رہتے
.وہ گلے میں ایک مستقل سوراخ کے ذریعے سانس لیتے ہیں اور آواز کی بحالی کے لیے انھیں مزید علاج کی ضروت ہوگی
.اس کے لیے گلے کا امپلانٹ یا کوئی برقی آلہ ہو سکتا ہے جو آپ کے گلے کو آواز نکالنے کے لیے سنبھال سکے
ذرائع: این ایچ ایس چوائسز

اس تحقیق کے ایک مصنف پروفیسر وِلی ہیملٹن نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسلینس (نائیس) میں حالیہ گائیڈ لائنز کے کلینکل سربراہ تھے۔انھوں نے کہا یہ تحقیق اس لیے اہم ہے کہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ 'پہلے علامات کے جن مرکب کو کم خطرناک سمجھا جاتا تھا وہ ممکنہ طور پر زیادہ خطرناک ہیں۔ جب کینسر کی جانچ کے متعلق نائس کا گائئڈ شائع ہوا اس سے قبل عام ڈاکٹروں کی رہنمائی یا ان کی معلومات کے لیے کوئی گائیڈ نہیں تھی۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ گلے کی عام خراش کی بات نہیں کر رہے بلکہ ایسی خراش جو اتنی زیادہ ہو کہ اس کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ جائے۔

ہم سب لوگ گلے کی خراش کا شکار ہوتے ہیں لیکن جب یہ حد سے زیادہ بڑھ جائے اور معمول سے زیادہ ہو جائے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ مسلسل علامات کا مرکب ہے جس میں گلے کی خراش کے ساتھ گلے کا بیٹھنا اور سانس لینے میں دشواری، نگلنے میں تکلیف ہونا وغیرہ خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر شیفرڈ نے کہا کہ اس مطالعے کو نائس کے گائیڈ لائنز میں اپڈیٹ ہونے کے بعد شامل کیا جائے گا۔
بشکریہ بی بی سی


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں ... مزید پڑھیں
نمونیا کے خلاف کارآمد ویکسین سے مرض میں 25 فیصد ... مزید پڑھیں
سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے ... مزید پڑھیں
ٹی بی کے مؤثرعلاج کے لیے ادویاتی کوائل تیار ... مزید پڑھیں
بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے : ... مزید پڑھیں
ڈاکٹر دور : لیکن تشخیص کرنے اور دوا دینے والا ... مزید پڑھیں
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے ... مزید پڑھیں
قیلولہ فرمائیے : بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے! ... مزید پڑھیں
خبردار ! ’ڈائٹنگ‘ وبال جان بھی بن سکتی ہے ... مزید پڑھیں
ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے قدرتی طریقے ... مزید پڑھیں
ایڈز سے نجات پانے والا : دنیا کا دوسرا مریض ... مزید پڑھیں
بلڈ ٹیسٹ جو بچے کی قبل از وقت پیدائش کی ... مزید پڑھیں
نیند کی کمی سے دماغ خود کو کھانا شروع کردیتا ... مزید پڑھیں
رات کے ساتھ دوپہر کی نیند لینے والے نوجوانوں کا ... مزید پڑھیں
ناشتہ کیجئے، یاد داشت بہتر بنائیے ... مزید پڑھیں
سبزہ دماغی صحت کا محافظ بھی ہوتا ہے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
نمونیا کے خلاف کارآمد ویکسین سے مرض میں 25 فیصد کمی
سائنس دان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب
ٹی بی کے مؤثرعلاج کے لیے ادویاتی کوائل تیار
بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے : تحقیق
ڈاکٹر دور : لیکن تشخیص کرنے اور دوا دینے والا ’فون بوتھ‘ حاضر
ٹیکے کی سوئی جو انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے
قیلولہ فرمائیے : بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے!
خبردار ! ’ڈائٹنگ‘ وبال جان بھی بن سکتی ہے

مقبول خبریں
بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت
سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں میں 156 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...