اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینا متنازع کیوں بن گیا؟


WhatsApp
58



کیا ٹھیکہ دیتے وقت کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی؟


پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر مجوزہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان کے ایک مشیر کے بیٹے کی کمپنی کو ملنے والا ٹھیکہ سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے جس میں میڈیا اور حزب اختلاف حکومت پر قانون اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔

اس تعمیراتی ٹھیکے پر تنازع کی بنیادی وجہ اس ٹھیکے کا ایسے کنسورشیم کو ملنا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد کے بیٹے کی کمپنی ڈیسکون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر دو کمپنیوں میں چائنا گیزوبا اور وائتھ ہائیڈرو شامل ہیں۔اسی ٹینڈر کے لیے ایف ڈبلیو او نے دیگر دو غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ ملکربولی جمع کروائی تھی جسے تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیا گیا۔

مہمند ڈیم کا منصوبہ ہے کیا؟
مہمند ڈیم خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والی قبائلی ایجنسی مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جائے گا۔ مہمند ڈیم پروجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہو جائے گا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والے مذکورہ جوائنٹ وینچر کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔ ان تعمیراتی کاموں میں جیوٹیک بورنگ، زلزلہ پیما اور موسمیاتی سٹیشنوں کا قیام اور کیمپ سائٹ کی تیاری شامل ہیں۔ ان کاموں کے آغاز کا مقصد جنوری سے مئی کے دوران دریا میں پانی کے کم بہاؤ سے فائدہ اٹھانا ہے۔اس ڈیم کی کل تخمینہ لاگت 309 ارب روپے ہے۔ اس میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہو گی جبکہ اس سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ حکومت کی جانب سے مہمند ڈیم کی تعمیرو تکیمل کی مدت کا ہدف پانچ سال آٹھ ماہ رکھا گیا ہے۔

ڈیسکون کو ملنے والے ٹھیکے پر اعتراضات
حزب اختلاف کے رہنماؤں اور بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیرکے لیے دیے جانےوالے ٹینڈر پر پبلک پروکیورمنٹ کے قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا اور گیزوبا چائنا اور ڈیسکون کو واحد بولی لگانے والے کی حثیت سے ایوارڈ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 309 ارب کے اس میگاپروجیکٹ پر سنگل بڈر کو ٹھیکہ دے دینا غلط ہے۔

تاہم حکومتی وزرا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس کنٹریکٹ کو دینے میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور یہ کنٹریکٹ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔چیئرمین واپڈ کا بھی وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ چائنا گیزوبا اور ڈیسکون کو میرٹ پر ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ ایف ڈبلیو او اور چاٗئنا پاور کو تکنیکی معیار پر پورا نہ اترنے ہر یہ کنٹریکٹ نہ مل سکا۔ ابتدائی مرحلے میں 23 فرموں نے منصوبے کے لیے دلچسپی دکھائی اور جون 2018 میں دو جواٗنٹ وینچرز نے ٹینڈر درخواست جمع کروائی۔مقامی میڈیا اور سیاسی جماعتوں نے حکومت پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنٹریکٹ عبدالرزاق داود کے بیٹے کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے دیا گیا ہے اور اس کنٹریکٹ سے عبدالرزاق داؤد کے مفادات کا تصادم ہے، انھیں بطور مشیر وزیر اعظم برائے تجارت اور بانی ڈیسکون کی حثیت سے یہ کنٹریکٹ نہیں ملنا چاہیے تھا۔

کیا ٹھیکہ دیتے وقت کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی؟
پنجاب حکومت کے پروکیورمنٹ ایڈوائز برائے محمکہ زراعت اور پیپرا قوانین کے ماہرشیخ افضال رضا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ کو دینے میں پپپرا قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اس کنٹریکٹ کو انٹرنیشل کمپیٹی ٹیٹیو بڈ (آئی سی بی) کے تحت ایوارڈ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپرا رولز میں اگر کوئی کمپنی یا کنسورشیم معیار پر پورا اترتے ہوئے سنگل بڈر کے طور پر سامنے آئے تو ری ٹینڈرنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ حاصل کرنےوالے کمپنی چائنا گیزوبا کا کنٹریکٹ میں حصہ 70 فیصد جبکہ ڈیسکون کا حصہ 30 فیصد ہے۔وزارت خزانہ کے سابق فنانشل ایڈوائزر ڈاکٹر علمدار حسین ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی لیکن اس کنٹریکٹ کے ساتھ سیاسی محرکات کی وجہ سے بہتر ہوتا کہ 309 ارب کے میگا پروجیکٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے سنگل بڈر سامنے آنے پر اخلاقی جواز پر ری ٹینڈرنگ کروا دی جاتی یا متعلقہ حکام معاملے پر تفصیلی بریفنگ دیتے تاکہ معاملہ اچھالا نہ جاتا۔

یاد رہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ نومبر 2017 میں مشتہر کیا گیا اور جون 2018 کو اس کے حوالے سے درخواستیں موصول کی گئیں اور جولائی 2018 کو یہ کنٹریکٹ چینی کمپنی چائنا گیزوبا اور ڈیسکون کے جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کر دیا گیا۔

کیا ڈیسکون کو ٹھیکہ دینا مفادات کا ٹکراؤ ہے؟
مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس ڈیم کے ٹھیکے کو وزیراعظم کی کابینہ کے رکن کے بیٹے کو دیے جانے پر اقربا پروری کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں اور حزب اختلاف کے رہنما یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا حکومت میں شامل شخصیت کے قریبی رشتہ دار کو اتنا بڑا ٹھیکہ دینا اقربا پروری اور مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے؟

یہ اعتراضات اس وقت زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جب موجودہ حکومت اور ماضی کی حزب اختلاف انہی اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کو بہت اہمیت دیتی رہی ہے۔ وزیرا عظم عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے سیاست اور کاروبار کو ایک ساتھ کرنے پر اسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا تے رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ایل این جی منصوبے پر بھی ایسے ہی اعتراضات اٹھائے تھے۔
عماد خالق(بشکریہ بی بی سی )










WhatsApp




متعلقہ خبریں
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی ... مزید پڑھیں
مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینا متنازع کیوں بن ... مزید پڑھیں
حکومت کا اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ ... مزید پڑھیں
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ ... مزید پڑھیں
روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ... مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ... مزید پڑھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے ... مزید پڑھیں
روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 136 روپے سے ... مزید پڑھیں
پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، آئی ایم ایف ... مزید پڑھیں
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ... مزید پڑھیں
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان ... مزید پڑھیں
اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی ... مزید پڑھیں
پاکستان میں تمام بینک تین دن تک بند رہیں گے ... مزید پڑھیں
ٹویوٹا نے کاروں کی قمتیوں میں 60 ہزار روپے تک ... مزید پڑھیں
پاکستان میں امریکی ڈالرکی چھٹی ، اب استعمال کیا ہوگا ... مزید پڑھیں
ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینا متنازع کیوں بن گیا؟
حکومت کا اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 136 روپے سے بھی تجاوز کرگیا
پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، آئی ایم ایف

مقبول خبریں
غیراخلاقی اشتہارات : آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
بھارت کے میزائل حملے کی دھمکی پر پاکستان کا جواب اور امریکی مداخلت
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل4 کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی ٹائٹل فتح مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک)) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...