اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

شام؛ خود کش دھماکے میں ہلاک چاروں امریکی انٹیلی جنس افسر تھے

امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑا دیا


WhatsApp
20



بھارت نے افغانستان سے متعلق ٹرمپ کے ’واعظ‘ کو مسترد کر دیا

امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑایا تھا۔ بھارتی حکام نے اس پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت افغانستان میں ’زندگیاں تعمیر‘ کر رہی ہے۔

حالیہ کچھ عرصے میں نئی دہلی اور واشنگٹن حکومت ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اور ان کے سفارتی و فوجی تعلقات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ دونوں ملک ہی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو محدود بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان نے نہ صرف بھارتی سیاستدانوں بلکہ بھارتی عوام کو بھی پریشان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افغانستان میں ایک کتب خانے کے لیے دی جانے والی مالی امداد کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ بھلا افغانستان میں اس کی کیا ضرورت ہے۔امریکی صدر نے نریندر مودی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں مسلسل یہ بتا رہے تھے کہ وہ افغانستان میں ایک لائبریری بنا رہے ہیں لیکن یہ نصوبہ بے کار ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا، ’’ہم سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ہم کہیں واہ ، بہت شکریہ! مجھے نہیں معلوم کہ افغانستان میں اس کا استعمال کون کر رہا ہے۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں بھارتی امداد کا مذاق اڑاتے ہوئے بیرونی ممالک کے لیے امریکی امداد میں کمی کا دفاع بھی کیا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو کا امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا، ’’ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ افغانستان میں دوسرے امدادی عوامل کو جھٹلا رہے ہیں۔ بھارت نے صرف لائبریریاں ہی نہیں بلکہ سڑکیں، ڈیم، اسکول اور پارلیمانی عمارت بھی بنائی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’ ہم زندگیاں تعمیر کر رہے ہیں، جس کے لیے افغان عوام ہمارے شکر گزار، لوگ چاہے جو مرضی کہیں۔‘‘

بھارتی کانگریس نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے، ’’ افغانستان پر ہمیں امریکی واعظ کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ نیوز ایجنسی روئٹرز نے اس حوالے سے نریندر مودی کے آفس سے رابطہ کیا، لیکن وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔امریکا کے بعد بھارت کا شمار افغانستان میں سب سے زیادہ سرگرم کردار ادا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب بھارت کے اس کردار کو اس کا روایتی حریف ملک پاکستان ایک خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔

بدھ کے روز افغانستان پر سن 1979-1989 تک سوویت یونین کے قبضے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’روس کبھی سوویت یونین ہوتا تھا لیکن افغانستان نے اسے روس بنا دیا۔ وہ افغانستان میں لڑتے لڑتے دیوالیہ ہو گئے تھے۔‘‘


WhatsApp




متعلقہ خبریں
" آپریشن آل آؤٹ "تجزیاتی رپورٹ ... مزید پڑھیں
مقدس مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع ... مزید پڑھیں
انڈین کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ انڈیا کی ... مزید پڑھیں
مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ... مزید پڑھیں
طالبان کابل پر قبضے کے لیے تیاری کر چکے ہیں ... مزید پڑھیں
غلط مرد سے محبت: ’پہلے دلت شوہر کو والد نے ... مزید پڑھیں
میکسیکو میں لاپتہ افراد کی لاشیں ڈھونڈتی مائیں ... مزید پڑھیں
افغان مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناگزیر کیوں؟ ... مزید پڑھیں
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے: سانحہ اے پی ... مزید پڑھیں
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی... رسمِ دعا یاد ہو نہ ... مزید پڑھیں
اسرائیل ایک جعلی ملک؟ ... مزید پڑھیں
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے ... مزید پڑھیں
ہم سرسری سوچ والے ... مزید پڑھیں
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری ... مزید پڑھیں
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار ... مزید پڑھیں
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑا دیا
" آپریشن آل آؤٹ "تجزیاتی رپورٹ
مقدس مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع
انڈین کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ انڈیا کی قدیم تاریخ پر گرما گرم بحث
مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ہوگی
طالبان کابل پر قبضے کے لیے تیاری کر چکے ہیں
غلط مرد سے محبت: ’پہلے دلت شوہر کو والد نے قتل کروا دیا اب دوسرے کے قتل کا خوف‘
میکسیکو میں لاپتہ افراد کی لاشیں ڈھونڈتی مائیں
افغان مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناگزیر کیوں؟
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے: سانحہ اے پی ایس کے غازی احمد نواز کا عزم

مقبول خبریں
سانحہ ساہیوال میں ملوث 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
شام؛ خود کش دھماکے میں ہلاک چاروں امریکی انٹیلی جنس افسر تھے
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
درخت کی چھال جو زخم بھرنے میں تمام مرہموں سے زیادہ مؤثر
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
سیلیکون ویلی مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں
سیلیکون ویلی مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں
میٹرک فیل چائے فروش کی انقلابی ایجاد،بڑے بڑوں کی دکانیں بند
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑا دیا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینا متنازع کیوں بن گیا؟
پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے صوبہ مزید پڑھیں ...