اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ارب پتی لندن میں گرفتار

مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ہوگی


WhatsApp
46



مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ہوگی

گذشتہ دنوں معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ زہر پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور اس کے جلد قابو میں آنے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔انھوں نے تمام معقولیت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ ماحول سے خوف نہ کھائیں بلکہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ نصیرالدین شاہ ایک اعلیٰ درجے کے تھیٹر آرٹسٹ اور اداکار ہی نہیں بلکہ ایک حساس دانشور بھی ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ملک کے سرکردہ اخبار انڈین ایکسپریس کے صحافیوں کے ساتھ مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے راج موہن گاندھی کی بات چیت کی تفصیل اخبار میں شائع ہوئی۔ راج موہن ایک مورخ ہیں اور امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں جنوبی ایشیائی مطالعے کے مرکز میں پروفیسر ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اب یہ سوچنے لگی ہے کہ اسے خاموش رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم جیسے لوگوں کے لیے جن کا تعلق اکثریتی برادری سے ہے مسلمانوں کی خاموشی ایک انتہائی تکلیف دہ حقیقت ہے‘۔
پچھلے دنوں ملک کے 80 سے زیادہ سرکردہ سابق اعلیٰ سرکاری اہلکاروں نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نفرت اور ٹکراؤ کی سیاست کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہو جائیں۔ ان اہلکاروں نے کہا کہ ’ملک کی دائیں بازو کی سیاست ان بنیادی اصولوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے جن پر انڈین جمہوریت قائم کی گئی تھی‘۔ملک میں مذہبی منافرت اور ٹکراؤ کی جو فضا بنائی گئی ہے اس کا اصل محور مسلمان ہیں۔ موجودہ حالات پر کئی حلقوں کی طرف سے تشویش ظاہر کی جا رہی ہے لیکن مسلمانوں نے پوری طرح خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

تاج محل کو مندر میں تبدیل کرنے کی باتیں ہوں، فیض آباد کا نام ایودھیا اور الہ آباد کا نام پریاگ رکھنے کا فیصلہ ہو۔ ایودھیا کی متنازع زمین پر مندر تعمیر کرنے کے نعرے ہوں، مسلمان اب مشتعل ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی ردعمل ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ خاموشی مصلحت آمیز ہے۔ یہ خاموشی درد میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یہ اس بے بسی کی عکاس ہے جس میں انڈیا کے اٹھارہ کروڑ مسلمان اس وقت محصور ہیں۔

انڈیا کے مسلمانوں کو جن حالات کا سامنا ہے وہ ملک کی کئی نسلوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ مسلمانوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی، ہر شعبے میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ ملک کی سیاست میں وہ حاشیے پر جا چکے ہیں۔ سیاسی نمائندگی میں اس وقت وہ سب سے نیچے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم میں وہ پہلے کے مقابلے پیچھے ہو گئے ہیں۔ملک کے مسلمان اس وقت ایک طرح کے خوف کے احساس سے گزر رہے ہیں۔ لیکن کیا اس خوف اور بے بسی کا حل خاموشی ہے؟

مبصرین کا خیال ہے کہ مسلمانوں کی یہ خاموشی ملک کے مستقبل کے لیے اچھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بے بسی صرف مسلمانوں تک محدود نہیں ہے۔ معاشرے کے کئی دوسرے طبقے بھی مشکلوں سے گزر رہے ہیں۔ لیکن حالات کا سامنا کرنے کے بجائے پیچھے ہٹنا اور آواز اٹھانے کے بجائے خاموش ہو جانا انڈین جمہوریت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوگا۔کوئی بھی نظریہ، سیاست اور حکومت جو ملک کے تمام شہریوں کو برابری کی نظر سے نہ دیکھتی ہو وہ کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ منافرت اور تقریق پر مبنی نظام کسی ایک برادری کو نہیں، اجتماعی طور پر پورے ملک کو نقصان پہنچائے گا۔ بشکریہ بی بی سی












WhatsApp




متعلقہ خبریں
ملّا عمر، امریکہ اور پاکستان ... مزید پڑھیں
سپاہی چندو بابو لال سے پائلٹ ابھی نندن تک ... مزید پڑھیں
جنوبی ایشیا میں اسرائیلی مداخلت ... مزید پڑھیں
پلوامہ سے ایل او سی۔۔۔عبرتوں کی نئی کتھا ... مزید پڑھیں
انڈیا کو پانی کی جنگ مہنگی پڑے گی ... مزید پڑھیں
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے ... مزید پڑھیں
ساہیوال کا واقعہ: سی ٹی ڈی پنجاب کیا ہے اور ... مزید پڑھیں
امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار ... مزید پڑھیں
" آپریشن آل آؤٹ "تجزیاتی رپورٹ ... مزید پڑھیں
مقدس مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع ... مزید پڑھیں
انڈین کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ انڈیا کی ... مزید پڑھیں
مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ... مزید پڑھیں
طالبان کابل پر قبضے کے لیے تیاری کر چکے ہیں ... مزید پڑھیں
غلط مرد سے محبت: ’پہلے دلت شوہر کو والد نے ... مزید پڑھیں
میکسیکو میں لاپتہ افراد کی لاشیں ڈھونڈتی مائیں ... مزید پڑھیں
افغان مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناگزیر کیوں؟ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
بھارت کے میزائل حملے کی دھمکی پر پاکستان کا جواب اور امریکی مداخلت
ملّا عمر، امریکہ اور پاکستان
سپاہی چندو بابو لال سے پائلٹ ابھی نندن تک
جنوبی ایشیا میں اسرائیلی مداخلت
پلوامہ سے ایل او سی۔۔۔عبرتوں کی نئی کتھا
انڈیا کو پانی کی جنگ مہنگی پڑے گی
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ساہیوال کا واقعہ: سی ٹی ڈی پنجاب کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑا دیا
" آپریشن آل آؤٹ "تجزیاتی رپورٹ

مقبول خبریں
غیراخلاقی اشتہارات : آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر
بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ارب پتی لندن میں گرفتار
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
بھارت کے میزائل حملے کی دھمکی پر پاکستان کا جواب اور امریکی مداخلت
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل4 کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی ٹائٹل فتح مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک)) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...