اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

ایک سال تک اسمارٹ فون سے دور رہیں اور ایک لاکھ ڈالر انعام پائیں


WhatsApp
203



اگر کوئی ایک سال نہ گزار سکے تو چھ ماہ اسمارٹ فون کے بغیر گزارنے پر بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا جائے گا (فوٹو: فائل)

واشنگٹن(ویب ڈیسک) سافٹ ڈرنک بنانے والی ایک مشہور کمپنی کی ذیلی کمپنی نے ایک عجیب و غریب مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگر آپ مسلسل 365 روز تک اپنا اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے تو اس کے عوض انعام میں آپ ایک لاکھ ڈالر (سوا کروڑ پاکستانی روپوں) سے زائد رقم حاصل کرسکیں گے۔

الیکٹرو لائٹ پانی بنانے والی کمپنی ’وٹامِن واٹر‘ نے اپنے انعامی مقابلے میں شریک افراد سے کہا ہے کہ اگر وہ ایک سال تک اسمارٹ فون کو ہاتھ نہ لگائیں تو اس پر ایک بڑے انعام کے حق دار ہوں گے۔ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد نہ صرف انہیں ذاتی بلکہ دوسرے افراد کا فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے سخت قوانین کے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے لیکن اس سے قبل آپ کو ایک چھوٹا سا کام کرنا ہوگا۔

پہلے آپ کو #nophoneforayear اور #contest لکھے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ آپ کو لکھنا ہوگا کہ آخر آپ اپنے فون سے چھٹکارا کیوں چاہتے ہیں۔ سب سے مناسب، معیاری اور مزاحیہ پوسٹ کو جج پرکھیں گے اور اسے مقابلے کےلیے بلائیں گے۔ اس کی آخری تاریخ 8 جنوری 2019ء ہے جبکہ فاتحین کا اعلان 22 جنوری 2019ء کو ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شرائط کے تحت آپ کو صرف اسمارٹ فون چھوڑنا ہوگا تاہم استعمال کے لیے آپ کو 1996ء کا سادہ فون ملے گا جس میں کنکشن اور بیلنس بھی کمپنی کے ذمے ہوگا تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ لوگوں کو اپنا وقت دوسرے انداز سے گزارنے کی ایک ترغیب ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ خالی ذہن گھنٹوں اسکرولنگ سے عاجز آچکے ہیں اور اس رویے کو چھوڑنے پر کمپنی انہیں 100,000 ڈالر کی خطیر رقم دے رہی ہے۔

اگرچہ تمام قواعد و ضوابط اور شرائط سامنے نہیں آئے تاہم اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ سال کے آخر میں تمام شرکا سے جو سوال پوچھے جائیں گے اس دوران جھوٹ بولنے والی مشین (لائی ڈٹیکٹر) بھی استعمال ہوگا۔

اگر کوئی ایک سال نہ گزار سکے تو چھ ماہ اسمارٹ فون کے بغیر گزارنے پر بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا جائے گا۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے ... مزید پڑھیں
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ ... مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے ... مزید پڑھیں
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا ... مزید پڑھیں
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے ... مزید پڑھیں
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ ... مزید پڑھیں
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں ... مزید پڑھیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی ... مزید پڑھیں
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر ... مزید پڑھیں
پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری : تنخواہ 3 ... مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش سے ملیں ... مزید پڑھیں
نیشنل جیوگرافِک کی انعام یافتہ چند بہترین تصاویر ... مزید پڑھیں
امارتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور عجیب ... مزید پڑھیں
چین نے حقیقت سے قریب کمپیوٹر سے بنی خاتون نیوزاینکر ... مزید پڑھیں
بھارتی طوطے افیون کے عادی ہوگئے ... مزید پڑھیں
ڈنمارک کے شہری کی ناک میں دانت اُگ آیا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا افریقی بچہ
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی اجازت
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...