اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

دلیپ کمار کی شاہ رخ خان کو اپنا سگا بیٹا ماننے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟


WhatsApp
196



بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج اپنی 96 ویں سالگرہ منارہے ہیں فوٹوفائل

ممبئ (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھارتی فلموں کے کنگ شاہ رخ خان کواپنا سگا بیٹا مانتے ہیں تاہم اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہے۔

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج اپنی 96 ویں سالگرہ منارہے ہیں، 11 دسمبر 1922 کو پاکستان کے شہر پشاور میں محمد یوسف کے نام سے جنم لینے والے دلیپ کمار کا رشتہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے بے حد خاص ہے۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں ہے لیکن وہ شاہ رخ خان کو اپنے سگے بیٹے کی طرح چاہتے ہیں تاہم اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہے جس کا ذکر سائرہ بانو نے ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔

گزشتہ برس ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سائرہ بانو نے شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب شاہ رخ خان نے پہلی فلم ’دل آشنا‘سائن کی تھی تو ہماری (میری اور دلیپ صاحب کی) ان سے ملاقات ہوئی تھی میں ہمیشہ دلیپ صاحب سے کہتی ہوں کہ اگر ہمارا کوئی بیٹا ہوتا تو بالکل شاہ رخ جیسا ہوتا کیونکہ شاہ رخ خان اور دلیپ صاحب کے بال بالکل ایک جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی میں شاہ رخ سے ملتی ہوں تو ان کے بالوں میں انگلیاں پھیرتی ہوں۔ جب وہ دلیپ صاحب کو دیکھنے آئے تھے تو انہوں نے پوچھا تھا کہ آج آپ میرے بالوں میں انگلیاں نہیں پھیریں گی شاہ رخ کی یہ بات سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان بھی دلیپ کمار کو اپنے والد کی طرح مانتے ہیں اور ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایاتھا کہ وہ بچپن سے ہی دلیپ صاحب کو جانتے ہیں دلیپ صاحب اور میرے والد دونوں دلی کی ایک ہی گلی میں رہتے تھے۔ بچپن میں میں دلیپ صاحب سے کئی بار ملاتھا، میرا اور ان کا ایک جذباتی رشتہ ہے۔

شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سال بعد جب میں نے ایک آفس میں دلیپ کمار کی جوانی کی تصویر دیکھی تو کہا ارے یہ تو میں ہوں تصویر میں وہ کافی حد تک میری طرح دکھ رہے تھے یا یہ کہوں کہ میں ان کی طرح دکھ رہاتھا لیکن دلیپ صاحب کے ساتھ میرارشتہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ دلیپ صاحب اور سائرہ جی نے ہمیشہ مجھے اپنے بیٹے کی طرح سمجھا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سمیت ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات اور صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
اداکارہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ میں ملوث قرار ... مزید پڑھیں
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن ... مزید پڑھیں
بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں: چیئرمین ... مزید پڑھیں
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘ ... مزید پڑھیں
بھارت کی دراندازی؛ پاکستانی فنکار بھی پاک فوج کے شانہ ... مزید پڑھیں
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام ... مزید پڑھیں
ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا ... مزید پڑھیں
مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کو’’غنڈی‘‘ قرار دے دیا ... مزید پڑھیں
نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے سیاسی کیریئر کا آغاز ... مزید پڑھیں
فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں کترینہ کی جگہ شردھا کپور اور ... مزید پڑھیں
پاکستانی اوربھارتی ثقافت میں کوئی فرق نہیں : سارہ علی ... مزید پڑھیں
لالی وڈ کیلئے کامیابی کا سال، 2018ء میں 21 پاکستانی ... مزید پڑھیں
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم ... مزید پڑھیں
فلپائنی حسینہ نے"مس یونیورس" 2018 کا ٹائٹل جیت لیا ... مزید پڑھیں
دلیپ کمار کی شاہ رخ خان کو اپنا سگا بیٹا ... مزید پڑھیں
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
اداکارہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ میں ملوث قرار
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں: چیئرمین پیمرا
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
بھارت کی دراندازی؛ پاکستانی فنکار بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا
مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کو’’غنڈی‘‘ قرار دے دیا
نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے سیاسی کیریئر کا آغاز کردیا، کس جماعت میں‌ شمولیت اختیار کی؟ جانیے

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...