اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں


WhatsApp
132



ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں

1958ء میں مدینہ میں پیدا ہونے والے جمال خوشجی نے ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن میں حاصل کر کے انڈیانا یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی 1980ء میں صحافت میں قدم رکھا،1980ء تا1990ء روسی جارحیت کے خلاف رپورٹنگ اور اسامہ بن لادن سے براہِ راست تعلقات اور عالمی شہرت کے حامل متعدد وہ انٹرویو اس کی شہرت کا باعث بنے جو اِس دوران لیے گئے۔

1990ء میں وہ مستقل طور پر سعودی عرب منتقل ہو گیا ، عرب نیوز سے منسلک رہا، مذہبی اسٹیبلشمنٹ پر اس کی کڑی تنقید نے اسے متنازعہ بنا دیا۔امریکہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ ترکی بطور مشیر معاونت کرتے رہے جو کہ سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ بھی رہ چکے تھے ۔2015ء میں الجزیرہ کے مقابل عرب نیوز چینل سے وابستگی اختیار کی جس کا ہیڈ آفس بحرین میں قائم کیا گیا یہ چینل24گھنٹے کے بعدبند ہو گیا۔ انہوں نے عربی ’’الحیات ‘‘ میں اپنا کالم لکھنا شروع کیا جس کے قارئین کی تعداد سوشل میڈیا پر اٹھارہ لاکھ تھی جو کہ گذشتہ برس ان کے کالم پر پابندی لگا دی گئی۔

ان کی وجہ شہرت میں کویت پر صدام حسین کے حملے کی رپورٹنگ بھی تھی ، ان کا شمار حکومت کے مخالف ترین ناقدین میں ہونے لگاتھا،وہ یمن میں سعودی مداخلت پر بھی کڑی تنقیدکرتے تھے، عرب ریاستی و خارجہ امور کے ماہر سمجھے جانے کی بناء پر دنیا بھر کے چینلز ان کی خدمات لیتے تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد ان کی روشن خیالی پالیسیوں پر صحافیوں اور شہزادوں کے کریک ڈاؤن کے بعد2030ء وژن ایجنڈا سامنے آنے پر جمال خوشجی نے ہر سطح پر تنقید جاری رکھی۔

ایک برس قبل انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر کے امریکہ میں سکونت اختیار کر لی اور باقاعدہ طور پر ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ میں کالم لکھنا شروع کیا، وہ2016ء میں سعودی حکومت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے والہانہ استقبال کرنے پر کڑی تنقید کر چکے تھے، ایران کے ساتھ کشیدگی اختیار کرنے ، یمن میں مداخلت، کینیڈا سے خارجہ تعلقات کی خرابی اورانتہا پسند انہ نئی اصطلاحات پر کھل کر اپنے کالموں میں مخالفت نے ان کے اور حکومت کے درمیان فاصلوں کو طول دیا۔صحافیوں اور ناقدین کے کریک ڈاؤن سے خوفزدہ ہو کر امریکہ میں مقیم تھے۔ 2اکتوبر2016ء کی صبح وہ ترکی کے دارلخلافہ استنبول میں قائم سعودی کونسل خانے میں اپنی شادی کے سلسلے میں سابقہ بیوی سے طلاق کے کاغذات لینے داخل ہوا، اس کی ہونیوالی بیوی خدیجہ چنگیز آفس کے باہر اس کا انتظار کر رہی تھی جب کافی وقت گذر گیا تو اسے تشویش ہوئی، معلومات حاصل کرنے پر اسے بتایا گیا کہ وہ دفتر سے فارغ ہو کر جا چکا ہے، اس نے صحافی کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق ترکی حکام سے رابطہ کیا، ترکی کی حکومت کو بھی یہی جواب ملا، صدر طیب اردگان نے اپنی خفیہ ایجنسیوں سے معلومات لیں تو اطلاعات اس کے بر عکس تھیں، امریکی حکام بھی اس واقعہ کے سراغ میں لگ گئے اور اعلیٰ سطح پر سعودی عرب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ صحافی کی گمشدگی کا مُعمّہ حل کیا جائے۔

برطانیہ سمیت یو این او او ر اعلیٰ افسران بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ، امریکی کانگریس کے بائیس اراکین نے تحریری طور پر صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ صدر نے ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر سعودی حکومت اس کی ذمہ دار نکلی تو نتائج بھگتے گی۔
ترکی خفیہ ادارے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے پاس صحافی پر سفارت خانے کے اندر تشدد، تفتیش اور بعد ازاں قتل کیے جانے کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں، سعودی حکام ہر سطح پر اس کی تردید کر رہے ہیں، ترکی اور امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور یو این او بھی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔
بلوم برگ کو دئیے گئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جمال خوشجی سعودی شہری ہے اور اس کی گمشدگی پر حکومت کو بھی شدید تشویش ہے لیکن عالمی برادری اس وضاحتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہی ہے ۔

اخوانی پس منظر رکھنے والے صحافی کا ماضی میں القاعدہ سربراہ سے قریبی تعلق رہا ہے اور روسی جارحیت کے دوران ان کے انٹرویوز نے ان کی شناخت بنا دی تھی، شاہی خاندان سے قربت رکھنے اور مختلف ذمہ داریوں پر کام کرنے کی وجہ سے مغرب میں انہیں سعودی اور سمیت عراق ،شام اورافریقی سیاست کا ماہر خیال کیا جاتا تھا۔

شہزادہ ولی عہد کے وژن 2031ء اور ناقدین و صحافیوں سمیت مختلف شہزادوں کی گرفتاریوں پر ان کی تحریروں نے ان کے لیے خطرات میں اضافہ کر دیا تھا جس کی وجہ وہ اپنے ملک کو خیر باد کہنے کی وجہ بتاتے رہے ہیں، وہ نئی تبدیلیوں سے نالاں تھے اور اس کا اظہار کرنا انہوں نے جلا وطنی میں بھی جاری رکھا۔ قطر پر پابندیاں ایران سے خراب تعلقات اور یمن سمیت دیگر مسلم ممالک میں مداخلت پر وہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔
سعودی حکومت دباؤ میں دکھائی دے رہی ہے امریکی لہجے میں ترشی ،بادشاہ کو گذشتہ دنوں صدر امریکہ کی ٹویٹ پر دی جانے والی دھمکی کا جس میں سعودی بادشاہ کو باور کرایا جا رہا تھا کہ تمہاری بادشاہت ہماری حمایت کی مرہونِ منت ہے جس پر اُسی سخت لہجہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کا جواب سعودی عرب الجیبر کو جرمی ھنٹ کا یہ کہنا کہ:
’’ دوستیاں مشترکہ اقدارپر منحصر ہوتی ہیں۔‘‘

کیا رنگ لانے والی رپورٹس ہیں؟؟ سوال یہ ہے کہ ایک صحافی کے لیے جس قدر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے وہ کس کے ایجنڈے پر گامزن تھا؟؟ کیا عالمی سازشوں کے کھلاڑی کوئی نیا کھیل تیا ر کر رہے ہیں؟؟ وقت آگیا ہے کہ خادمینِ حرمین شریفین اپنی خارجہ پالیسی پر ازِ سر نو توجہ دیں۔
جمال خوشجی کا حکومت سے جس نکتہ پر شدید اختلاف تھا اس کے مطابق موجودہ حکمران اصل انتہا پسند وں کے ساتھ ہیں، یہ نئی سازش بھی ہو سکتی ہے اور ارضِ حرمین کے خلاف خطرے کی گھنٹی بھی۔

شاہ حکمرانوں کو اسلامی برادری پر اعتماد کرتے ہوئے نئی صف بندی کرنا ہو گی جس میں مسلم امہ کے مابین اختلافات کا خاتمہ اور ان کے حقیقی بنیادی مسائل کے حل میں ان کی مدد کرنا شامل ہے، مغرب اور بالخصوص امریکی نہ تو اچھے ثابت ہوتے ہیں اور نہ ہی وفادار اتحادی وہ صرف اپنے مفادات کے مدار کے گرد چکر کاٹتے رہتے ہیں، حکومتِ سعودیہ اپنی مذہبی عقیدت و احترام کو تقریباً دو ارب مسلمانوں سے جب چاہے کیش کروا سکتی ہے، ارضِ حرمین کی حفاظت پوری امت کی ذمہ داری ہے ،یہ نکتہ عالمی نکتہ دانوں کو باور کرانے کی ضرورت ناگذیر بن چکی ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
افغان باقی، کہسار باقی ... مزید پڑھیں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ ... مزید پڑھیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
افغان باقی، کہسار باقی
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ

مقبول خبریں
غیراخلاقی اشتہارات : آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
بھارت کے میزائل حملے کی دھمکی پر پاکستان کا جواب اور امریکی مداخلت
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل4 کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی ٹائٹل فتح مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک)) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...