اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

امریکا کے دو لڑاکا طیارے تصادم کے بعد سمندر میں گرکر تباہ، 5 اہلکار لاپتہ


WhatsApp
213



ایف اے 18 اور کے سی 130 ہرکولیس فضا میں ایندھن بھرنے کے دوران آپس میں ٹکرا گئے فوٹو:فائل

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کی سمندری حدود میں امریکا کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد سمندر میں گرکر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ان میں سوار 5 امریکی میرینز لاپتہ ہوگئے۔

جاپانی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں لڑاکا طیارے فضا میں ایندھن بھرنے کی مشق کررہے تھے کہ دوران پرواز وہ آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ طیاروں کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹس کا کنٹرول ختم ہونے کے نتیجے میں دونوں طیارے قلابازیاں کھاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے جبکہ ان میں سوار 7 امریکی میرینز بھی سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔ اب تک دو فوجیوں کو بچایا جاچکا ہے جس میں سے ایک کی حالت خطرے سے باہر اور دوسرے کی تشویش ناک ہے۔ مزید طبی امداد کے لیے دونوں کو جاپان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں امریکا اور جاپانی طیارے و بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ معمول کی مشقوں کے تحت ایندھن بردار طیارے ’کے سی 130 ہرکولیس‘ کے ذریعے ایف اے 18 ہارنیٹ جیٹ میں ایندھن بھرا جارہا تھا کہ اسی دوران یہ تصادم پیش آیا۔ ایف اے 18 میں دو پائلٹ اور کے سی 130 ہرکولیس میں عملے کے 5 اہلکار سوار تھے۔

حال ہی میں امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کے تصادم اور حادثات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملٹری ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی فوجی طیاروں کے حادثات میں پہلے کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں 133 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک معاہدے کے تحت جاپان میں امریکی فوج تعینات ہے اور وہاں اس کا وسیع و عریض فوجی بیس موجود ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا ... مزید پڑھیں
ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے ... مزید پڑھیں
امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں ... مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ کا شام کے بعد افغانستان سے بھی امریکی ... مزید پڑھیں
امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی ... مزید پڑھیں
امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت ... مزید پڑھیں
امریکا دم توڑتے بچے کی یمنی ماں کو ویزہ دینے ... مزید پڑھیں
امریکا میں ایک برس کے دوران فائرنگ کے واقعات میں ... مزید پڑھیں
امریکی عدالت میں روسی خاتون کا جاسوس ہونے کا اعتراف ... مزید پڑھیں
امریکا میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی ... مزید پڑھیں
امریکا میں شدید برفباری، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ... مزید پڑھیں
فرانس میں ’ہمیں ٹرمپ چاہیے‘ کے نعرے لگ رہے ہیں، ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد ... مزید پڑھیں
امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ؛ 4 طالبان رہنما بھی پاکستان ... مزید پڑھیں
امریکا کے دو لڑاکا طیارے تصادم کے بعد سمندر میں ... مزید پڑھیں
داعش کی مدد کرنے پر امريکی فوجی کو 25 سال ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
امریکی صدر کی غلط انگریزی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا
ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بیان پر یوٹرن لے لیا
امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں دیا، وائٹ ہاؤس
صدر ٹرمپ کا شام کے بعد افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ
امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی انٹیلی جنس سربراہ
امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری
امریکا دم توڑتے بچے کی یمنی ماں کو ویزہ دینے پر مجبور ہو گیا
امریکا میں ایک برس کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 40 ہزار افراد ہلاک
امریکی عدالت میں روسی خاتون کا جاسوس ہونے کا اعتراف

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...