اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

دل کے پیس میکر کے لیے کپاس سے بنا فیول سیل


WhatsApp
52



جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کپاس کے ریشوں کو استعمال کرنے والا بایو فیول بنایا ہے جو جسمانی گلوکوز سے کام کرتا ہے (فوٹو: فائل)

واشنگٹن(ویب ڈیسک) گلوکوز سے توانائی لینے والا ایک ایسا بایو فیول جلد ہی عام استعمال ہوگا جس کے برقیرے (الیکٹروڈ) سوتی ریشوں سے بنے ہوں گے اس سے جسمانی برقی پیوند اور سینسر لگانے میں مدد ملے گی۔

روایتی بایو فیول سیل کے مقابلے میں یہ نیا فیول سیل دگنی توانائی پیدا کرتا ہے، اسے کسی بھی بیٹری یا سپر کیپسٹر کے ذریعے جوڑ کر انسانی جسم کے اندر نصب آلات کو بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔

جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر سیونگ وو لی ووڈرف اسکول آف مکینکل انجینئرنگ سے وابستہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ بایوفیول انسانی جسم میں موجود گلوکوز کو کیمیائی توانائی میں بدل کر مستقل بنیادوں پر بجلی بناتا رہتا ہے۔

پروفیسر سیونگ اور ان کی ٹیم نے سونے کے نینوذرات کو کپاس کے ریشوں سے جوڑا تو ریشے نہایت تیزرفتار اور مؤثر الیکٹروڈ (برقیروں) میں ڈھل گئے جس سے ایندھنی سیل کی افادیت بڑھ گئی۔

اس طرح ماہرین نے جسم کے اندر کام کرنے والے بایو فیول کو درپیش ایک اہم چیلنج عبور کرلیا اور کسی الیکٹروڈ کی مدد سے گلوکوز آکسیڈائز کرنے کے لیے اسے ایک اینزائم (خامرے) سے جوڑنے کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سونے کے نینو ذرات کو پرت در پرت بنایا گیا ہے جو بیک وقت الیکٹروکیٹے لیٹک کیتھوڈ اور اینوڈ کے لیے بھی سبسٹریٹ کا کام کرتا ہے۔ اسی بنا پر یہ توانائی کو بڑھا کر فی مربع سینٹی میٹر 3.7 ملی واٹ تک لے جاتا ہے۔ ماہرین نے تار بنانے کے لیے کپاس کے خاص باریک ریشے منتخب کیے اور ان میں 8 نینو میٹر قطر کے سونے کے نینو ذرات کو ایک نامیاتی (آرگینک) گوند سے جوڑا گیا ہے۔

اپنے خواص کی بنا پر یہ بایوفیول بدن کے درجہ حرارت پر کام کرتا ہے اور ان سے بجلی کا بہاؤ بھی قدرے تیز اور آسان ہوتا ہے۔

اسی بنا پر دل کی دھڑکن منظم رکھنے والے پیس میکر میں اس بایوفیول کو بہت سہولت سے استعمال کیا جاسکتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کپاس سے بنے بایوفیول انسانی جسم میں لگائے جانے والے کئی آلات کو بلارکاوٹ بجلی فراہم کرسکیں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
لیموں اور سبزیوں کا استعمال پتھریوں سے بچائے ... مزید پڑھیں
مسلسل گلے کی خراش کینسر کی علامت ہوسکتی ہے ... مزید پڑھیں
20سال کے بعد شادی، نیند اور ذہنی تناؤ سے بچانے ... مزید پڑھیں
موٹے افراد کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے : تازہ تحقیق ... مزید پڑھیں
درخت کی چھال جو زخم بھرنے میں تمام مرہموں سے ... مزید پڑھیں
گیارہ سالہ بچی کی لاعلاج دماغی رسولی اچانک غائب ... مزید پڑھیں
ایک عام غذائی جزو کی کمی ڈپریشن کی بڑی وجہ ... مزید پڑھیں
خرگوش کے جین سے ماحول دوست پودا تیار ... مزید پڑھیں
کیا مسلسل کھجلی کا علاج روشنی سے ممکن ہے؟ ... مزید پڑھیں
ناشتے میں آئسکریم کھائیں اور ذہین بن جائیں ! ... مزید پڑھیں
ماہرین درد کے علاج کا انقلابی طریقہ ڈھونڈنے میں کامیاب ... مزید پڑھیں
خراب جسمانی گھڑی سے کینسر بھی ہوسکتا ہے، ماہرین ... مزید پڑھیں
سوتے میں بڑبڑانے کے بعد اب نیند میں میسج کرنے ... مزید پڑھیں
ایک دن ورزش کے اثرات کئی دن تک برقرار رہتے ... مزید پڑھیں
ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی ... مزید پڑھیں
دل کے پیس میکر کے لیے کپاس سے بنا فیول ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
لیموں اور سبزیوں کا استعمال پتھریوں سے بچائے
مسلسل گلے کی خراش کینسر کی علامت ہوسکتی ہے
20سال کے بعد شادی، نیند اور ذہنی تناؤ سے بچانے میں مددگار
موٹے افراد کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے : تازہ تحقیق
درخت کی چھال جو زخم بھرنے میں تمام مرہموں سے زیادہ مؤثر
گیارہ سالہ بچی کی لاعلاج دماغی رسولی اچانک غائب
ایک عام غذائی جزو کی کمی ڈپریشن کی بڑی وجہ قرار
خرگوش کے جین سے ماحول دوست پودا تیار
کیا مسلسل کھجلی کا علاج روشنی سے ممکن ہے؟

مقبول خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...