اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اخبار ہندوستان ٹائمز

کنجوس کی بلی


WhatsApp
282







بلی کے دونوں بچے بھوکے تھے اور میاؤں ، میاؤں کرکے ماں کو بہت پریشان کر رہے تھے ۔ بلی خود بھی بہت بھوکی تھی ۔ وہ جس گھر میں رہتی تھی، اس گھر کی مالکن اور مالک بہت کفایت شعار تھے ۔

بلی کے دونوں بچے بھوکے تھے اور میاؤں ، میاؤں کرکے ماں کو بہت پریشان کر رہے تھے ۔ بلی خود بھی بہت بھوکی تھی ۔ وہ جس گھر میں رہتی تھی، اس گھر کی مالکن اور مالک بہت کفایت شعار تھے ۔ حد سے زیادہ کفایت شعار یعنی کنجوس ، مکھی چوس تھے۔ وہ بلی کو کھانے کو کچھ بھی نہیں دیتے تھے ۔ بلی بے چاری پڑوس کے گھروں میں جاکر چوری کرکے لاتی یاکوڑے دان سے بچا کھچا پھینکاہواکھانا لاکر پیٹ بھرتی اور بچوں کو کھلاتی تھی ۔
بلی کے بچے ابھی بہت چھوٹے تھے ۔ وہ بچوں کے بڑے ہونے کاانتظار کررہی تھی، تاکہ وہ ان کولے کر کہیں دوسری جگہ چلی جائے، جہاں اس کو کھانے کے لیے مل جایاکرے۔
بلی جس گھر میں رہتی تھی اس گھروالوں کے بارے میں مشہورتھا کہ وہ مثالی کنجوس ہیں۔ ان کے گھر کوئی مہمان بھی نہیں آتا تھا۔ شیخ سعدی نے کسی حکایت میں لکھا ہے کہ بعض لوگ ایسے کنجوس ہوتے ہیں کہ وہ بھوکے کوکھانا کھلانا تو درکنارپانی بھی نہیں پلاتے۔ اگر ان کے گھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی بھوکی بلی آجائے تو وہ اس کو دوبونددودھ بھی نہ دیں اور اگر اصحاب کہف کابھوکا کتا بھی ان کے دروازے پر بھوکا آجائے تو وہ اس کو روٹی کا یک نوالہ بھی نہ ڈالیں۔ اسی لیے قارون دولت مند ہونے کے باوجود اپنی کنجوس کے لیے قیامت تک بدنامی کے ساتھ یاکیاجائے گا، جب کہ حاتم طائی اپنی سخاوت کے لیے یاد کیاجائے گا۔
علامہ اقبال کا یہ شعر اس قسم کے لوگوں پرصادق آتا ہے کہ
گوپروازہے دونوں کی ایک فضا پر
کرگس کاجہاں اور ہے، شاہین کاجہاں اور

بھوکی بلی نے بھوکے بچوں کو تسلی دی اور کہا کہ ذرا صبر کروصبح ہوگئی ہے۔ اللہ میاں سب کو رزق دیتا ہے، ہم کو بھی ضرور دے گا۔
ایک بچے نے کہا: اماں ، اماں ! میں گوشت کھاؤں گا ۔
دوسرے نے بھی کہاں: ہاں میں بھی آج گوشت کھاؤں گا ۔
بلی نے کہا: میں جاتی ہوں دیکھتی ہوں کہ گھر میں کیاپک رہاہے ۔ بلی مکان کی چھت پر بنی کوٹھری سے نکلی اور بچوں کو ہدایت کی کہ وہ باہر نہ نکلیں اور نہ شور مچائیں۔ اگر مالکن کو پتاچل گیا تو وہ تم کو پکڑ کردور پھنکوا دیں گے ۔ بچے سہم گئے اور چپ چاپ کونے میں دُبک گئے ۔
صبح کے نوبجے تھے، سردی کازمانہ تھا۔ سورج نکل آیاتھا ، لیکن مالکن لحاف اوڑھے بستر میں پڑی تھی ۔ اس کا شوہر گوشت اور ترکاری لے کر واپس آگیا تھا۔ اس کاخیال تھا کہ اس کی بیوی نے اٹھ کر اب تک ناشتہ تیارکرلیا ہوگا۔ بیوی کو بستر میں پڑا دیکھ کر وہ آگ بگولہ ہوگیا ۔ اس نے غصے سے کہا: تم اب تک بستر پر پڑی ہو، مجھے لگ لگی ہے، ناشتہ کون بنائے گا۔
میرے سر میں بہت درد ہورہا ہے، میں روز ناشتہ بناتی ہوں، آج تم خود بنالو۔بیوی نے لحاف میں سے جواب دیا۔
اور میں یہ گوشت اور لوکی لایاہوں ، یہ بھی پکالوں گا ۔
میرا سر درد سے پھٹا جارہا ہے، میں اٹھ نہیں سکتی اور تم کو گوشت لوکی کی فکر ہے۔ پھینک دو گوشت کو۔ ہوٹل سے کھانالے کا کھالینا۔ میری فکر مت کرنا۔ بیوی نے چِلا کر کہا۔
شوہر کاپیٹ خالی تھا، وہ بھوکا تھا۔ بھوک میں انسان کادماغ گرم ہوجاتا ہے۔ شوہر نے تھیلے سے گوشت کی تھیلی نکال کرغصے میں آنگن میں پھینک دی اور گھر سے باہر نکل گیا۔
بلی یہ سب دیکھ اور سن رہی تھی ، وہ گوشت کی تھیلی منھ میں دباکر بھاگ نکلی۔ ماں اور بچوں نے بہت دن بعد گوشت کھایا اور اللہ میاں کاشکر ادا کیااور دعا کی کہ مالکن اور مالک یونہی لڑتے رہیں ۔



WhatsApp



متعلقہ خبریں
ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
کنجوس کی بلی
ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ ہیلو ورلڈ

مقبول خبریں
آرمی چیف کا شہدائے وطن کو سلام قوم دشمن قوتوں کو شکست دے رہی ہے
’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اخبار ہندوستان ٹائمز
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق
5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی18 سالہ دوشیزہ گرفتار
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
فنی خرابی دور , ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
کنجوس کی بلی
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع نہیں ہوا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
انگلینڈ(نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ پاکستان مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ناموراور بے باک اداکارہ سنی مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے
کراچی /نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل مزید پڑھیں ...