اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ

بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام


WhatsApp
38



پاکستان بڑے مگرمچھوں کے ہاتھوں سے تو نکل گیا لیکن اب اسے عالمی معاشرے کے جنگلی بھیڑیوں کا سامنا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ورلڈ آرڈر کا منبع بدلنے جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا جیسے اہم ملک کی صدارت کا منصب ملنا، لبرل سوچ کے حامل شہزادہ سلمان کا سعودی بادشاہ بننا، پاکستان میں عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا، چین کا اقتصادی و معاشی جنگ میں عالمی مگرمچھوں کو آنکھیں دکھانا، ملائیشیا میں مہاتیر محمد کی حکومت، عراقی شہزادے کا شامی ایجنسی کی جانب سے قتل اور اس پر واویلا نہ ہونا، افغانستان کو پوری طرح اسرائیل کی طرف سے کنٹرول کرنا، ایران جیسے ملک کے ساتھ خطے اور مغربی دنیا کا رویہ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مشرق اور مغرب کے ساتھ دوہرا رویہ، ترکی میں رجب طیب اردگان جیسے شخص کی حکومت کو طوالت ملنا، شمالی کوریا، ایران اور سعودی عرب کی جانب سے ایٹمی پاور بننے کی جانب ٹھوس اقدامات وغیرہ عالمی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی جانب اشارے ہیں۔

ماضی قریب میں جھانکیں تو ہمارے سامنے سازشوں کے سارے ورق عیاں ہوجاتے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات کےلیے ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین مقابلہ تھا لیکن ہیلری کلنٹن کا ایک چھوٹے سا بیان کہ کاش امریکا میں یہودی لابی کی مداخلت ختم ہوجائے، اسے لے ڈوبا اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ٹرمپ کےلیے ٹویٹر پر مہم شروع کردی جس کے بعد طلسماتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بعد اچانک اقوام متحدہ کے ممالک اور یورپی ممالک میں بہت سی تبدیلیاں آنے لگیں۔ دنیا بھر کے مسلم ممالک میں دہشت گردی کے نام پر معصوم جانوں پر ظلم بڑھ گیا۔ چونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک خوشامد پسند اور خودنمائی کی فطرت کا شکار شخص ہے اور تھوڑا دماغی طور پر کم سمجھ بوجھ رکھنے والا بھی ہے، اسی لیے اس نے امریکی ایجنسیوں اور تھنک ٹینکس سے مشاورت کے بجائے اپنی مرضی شروع کردی جس کی وجہ سے امریکا میں یہ واحد صدر ہے جس کی اتنی زیادہ عوام میں مخالفت پائی جا رہی ہے۔

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی پالتو اسرائیل کی زنجیریں بھی کھل گئی ہیں اور ساتھ ہی شام، سعودیہ، ایران، افغانستان، عراق اور بھارتی خوشامد نے اقوام متحدہ میں امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کےلیے ٹرمپ کا اعتماد جیت لیا۔ پاکستان کے سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے، جو اسی خوشامد پسند تھالی کے چٹے بٹے تھے، بھارت اپنی کئی پالیسیوں میں کامیاب ہوا اور پاکستان کو اتنی بدترین سفارتی شکست دی کہ حالیہ حکومت تاحال اس کا سامنا نہیں کر پارہی۔

شاید یہ داخلی اور خارجی لڑکھڑاہٹ ہی عمران خان حکومت کی تباہی کا مؤجب بھی بن جائے۔ ترکی میں طیب اردگان اور ملائیشیا میں مہاتیر محمد کی پالیسیوں کی وجہ سے دونوں اسلامی ممالک خاصی حد تک معاشی و اقتصادی سطح پر مضبوط ہوچکے ہیں، اسی لیے وہ بھی ورلڈ آرڈر چلانے والوں کے گلے کا کانٹا بنے ہوئے ہیں۔

ترک حکومت کے خلاف فوجی بغاوت اور پھر امریکا کی جانب سے اس پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی تو وہاں کے عوام نے رجب طیب اردوگان کا بھرپور ساتھ دیا۔ نہ صرف ترک بلکہ دیگر اسلامی ممالک کے عوام نے بھی رجب طیب اردگان کو عالم اسلام کا ہیرو قرار دیا۔

روس نے دوبارہ سپر پاور بننے کی ٹھان رکھی ہے لیکن اسے سوویت جنگ کی مار ابھی تک بھولی نہیں۔ اس نے سوچا کہ سوویت یونین میں امریکا کے بڑے اتحادیوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا جائے؛ اسی لیے پاکستان، چین اور شمالی کوریا کے ساتھ ایک الائنس بنایا اور دوسری طرف اسرائیل کے ساتھ اقتصادی و عسکری تعاون بھی جاری رکھا۔ اس سارے کھیل میں سب سے بڑی کاوش یہ تھی کہ کسی طرح پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) اور ریکوڈک منصوبے کو ناکام کیا جائے۔ اس کے بعد مغرب اور مشرق کی اسٹیبلشمنٹ کے مابین اقتصادی و معاشی جنگ چھڑ گئی لیکن مغرب کو بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایشیائی ممالک میں اس کی دھاک بے حد مضبوط ہے۔

پنٹاگون کو مار پڑنے اور صدر بش کی دہشت گردی کا پردہ فاش ہونے کے بعد اب امریکا کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا کہ وہ طالبان وغیرہ اور مختلف ایجنسیوں کے ریٹائرڈ افسران کو کرائے پر رکھ کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کےلیے اقدام منظم کرے۔ اگر دیکھا جائے تو یہ شہزادوں، مذہبی منافرت، طاقت اور اپنا لوہا منوانے کی جنگ ہے۔ پوری دنیا اس وقت سرمایہ کار طبقے کے شکنجے میں جکڑی جاچکی ہے جس سے جان چھڑانا ناممکن سا نظر آتا ہے؛ یا یوں کہیے کہ کینسر سے لڑنا ہے: خود مرجانا ہے یا کینسر کو ختم کر دینا ہے، اور یہ جنگ کے سوا ممکن نظر نہیں آتا۔

جس شامی ایجنسی نے عراقی شہزادے کو زہر دیا وہ عراقی شہزادہ داعش کو فنڈ کرتا تھا اور یہ داعش، طالبان وغیرہ دراصل مختلف ممالک کی ایجنسیوں اور آرمی کے بڑے بڑے عہدوں سے فارغ و مفرور، بھاڑے پر کام کرنے والے لوگ ہیں جن کی نظر میں ایمان و انسانیت نام کی کسی چیز کا وجود نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی ایشیائی ممالک، خاص کر مسلم ممالک پر چڑھائی کی وجہ سے، عالمی سیاست اب ان دونوں ممالک سے نفرت کرنے لگی ہے اور نیٹو فورسز کو بے جا حالت جنگ میں رکھنے سے کئی ممالک اب امریکا اور اسرائیل کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔ اس کا آغاز عنقریب سعودیہ سے ہوتا دکھائی دیتا ہے جب وہاں سے نیٹو فورسز کو سیکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا اور امریکیوں کو ڈالر سمیت عرب سے نکال باہر پھینکا جائے گا۔

اس سارے منظر میں اگر ہم پاکستان کو دیکھیں تو اس وقت پاکستان بڑے مگرمچھوں کے ہاتھوں سے نکل تو گیا لیکن اب اسے عالمی معاشرے کے جنگل کے بھیڑیوں کا سامنا ہے۔ ان بڑے شہزادوں اور سرمایہ داروں کے درمیان عمران خان کی قدر آٹے میں نمک جتنی بھی نہیں۔ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کیے، اور ایسے دعوے ہر عام شہری کرتا ہے کیونکہ وہ اس حد تک کچھ نہیں جانتا جو عالمی سیاست میں وقوع پذیر ہو رہا ہوتا ہے۔

اس نے سوچا کہ پاکستان پر حکومت کرنا ایک دفتر چلانے کے مترادف ہے اور میں اسے سدھار لوں گا۔ لیکن اقتدار میں آنے کے تین ماہ میں ہی اس کے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں، اسی لیے اسے جگہ جگہ یوٹرن لینے پڑ رہے ہیں۔ یہ کچھ ایسا ہے جیسے کسی شخص کو ایک کمرہ دے دیا گیا جسے وہ اپنے مطابق سیٹ کرنے کےلیے اس کی پرانی موسمی شیٹ اتروا کر نئی لگوانے لگا تو پتا چلا کہ اس کے پیچھے تو صرف گتہ تھا، دیوار تھی ہی نہیں۔ دیوار بنانے کےلیے گتہ ہٹایا تو چھت ہی اوپر آن پڑی؛ اور پھر اس کمرے کو نئے سرے سے تعمیر کرنا پڑ گیا۔

عمران خان چاہے عالمی سیاست میں ایک کمزور شہزادے کی اہمیت رکھتا ہے اور اس کی پالیسیوں اور اقدام نے ثابت بھی کر دیا ہے کہ وہ اتنا صاحب دانش و بصیرت نہیں جتنا ایک رہنما یا حکمران کو ہونا چاہیے، لیکن وہ کم از کم ملک اور عوام کے ساتھ مخلص ضرور ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط ریاست بنا دے گا لیکن اس سے پہلے ہمیں افغانستان میں بیٹھے اسرائیل، اور کشمیر میں بھارت کے ساتھ نمٹنا ہوگا جو کہیں بھی مثبت دکھائی نہیں دیتے۔ افغانستان اپنی ہرزہ سرائیوں سے باز آنے کے بجائے ہٹ دھرمی پر قائم اور پاکستان کے ساتھ امن و امان قائم رکھنے سے مفرور ہے جبکہ بھارت کی پاکستان سے ازلی دشمنی اور نفرت کا یہ عالم ہے کہ وہ صرف سیاست ہی نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں بھی آئے روز اس کا مظاہرہ کرتا رہتا ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ہم سرسری سوچ والے ... مزید پڑھیں
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری ... مزید پڑھیں
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار ... مزید پڑھیں
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور ... مزید پڑھیں
بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام ... مزید پڑھیں
اسرائیل نامنظور کیوں؟ ... مزید پڑھیں
بھارتی فوج میں خواتین کی بطور سیکس ورکر بھرتی کا ... مزید پڑھیں
مولانا سمیع الحق کی سیاسی و دینی خدمات پر ایک ... مزید پڑھیں
آسیہ بی بی کی رہائی: اسلامی انصاف کی خوش آئند ... مزید پڑھیں
جدید دور کی سفاک سچائی افغانستان میں خون سستا پانی ... مزید پڑھیں
کشمیر پر قبضے کا نیا پلان ... مزید پڑھیں
عورت کی آزادی : عزت یا ذلت؟ ... مزید پڑھیں
یہ کیسی تبدیلی ہے؟ ... مزید پڑھیں
شاباش چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
حِجاب اور عبایا؛ پردہ یا فیشن؟ ... مزید پڑھیں
عورت کی آزادی یا عورت کی تباہی؟ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے
ہم سرسری سوچ والے
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کیلئے رچایا گیا :ہوشربا انکشافات“
بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام
اسرائیل نامنظور کیوں؟
بھارتی فوج میں خواتین کی بطور سیکس ورکر بھرتی کا انکشاف
مولانا سمیع الحق کی سیاسی و دینی خدمات پر ایک نظر
آسیہ بی بی کی رہائی: اسلامی انصاف کی خوش آئند تصویر

مقبول خبریں
نیب جیسا ہے ویسا ہی رہنا چاہیے ہم بھگت چکے باقی بھی بھگتیں، نواز شریف
یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
ایک دن ورزش کے اثرات کئی دن تک برقرار رہتے ہیں
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے
چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا خود کار ڈرون ڈیزائن کرلیا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا
کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ مزید پڑھیں ...