اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ

آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی


WhatsApp
67



آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی

ضلع ننکانہ کے چھوٹے سے گاؤں اٹاں والی کی نورین (آسیہ بی بی) کو نو سال برس قبل کیا پتہ تھا کہ اسے اپنے گاؤں کے قریبی کنویں سے بھرے پانی کے گلاس کی وجہ سے توہین مذہب کے قوانین کے تحت سزائے موت سنائی جائے گی۔

پہلے شیخوپورہ جیل کی دیواروں اور پھر اس کی کال کوٹھری میں اپنی زندگی کے نو برس گزارنے پر مجبور آسیہ بی بی کو یقین نہیں تھا کہ اک دن اس کی بے گناہی پیارے پاکستان جیسے ملک میں ثابت ہو جائے گی۔ اسی کال کوٹھری سے آسیہ بی بی نے اپنے دل کی حالت کچھ یوں بیان کی تھی، ’’میں واقعی نہیں بتا سکتی کہ میرے محسوسات کیا ہیں، خوف تو ہے لیکن اب میں اس سے اس طرح نہیں کانپتی جیسے یہ خوف پہلے میری چھاتی کو لرزایا کرتا تھا۔ اب میں پرسکون ہوں۔ اب میں پہلے کی طرح بات بات پر پریشان نہیں ہوتی۔ آنسو اب بھی میری آنکھوں میں ہیں اور بہت ہیں لیکن میں سسکیاں نہیں لیتی۔ میرے آنسو میرے کوٹھری کے ساتھی ہیں۔ وہ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ میں نے ہمت نہیں ہاری۔ نیز کہ میں ناانصافی کا شکار ہوں اور میرے آنسو مجھے یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ میں بے قصور ہوں۔‘‘ یہ الفاظ آسیہ بی بی کی اپنی کہانی کی کتاب میں ہیں جو اس کی قید کے دوران اس کی دوست بن جانے والی ایک خاتون فرانسیسی صحافی ایزابیلا تولے نے اس کے ساتھ اس امید سے لکھی کہ شاید یہ کتاب آسیہ بی بی کو بچا لے، شکریہ مادام ازابیلا!

اس فرانسیسی صحافی نے آسیہ بی بی کی قید اور پھر سزائے موت کی خبریں میڈیا میں پڑھیں اور پھر اسے آسیہ بی بی سے ہمدردی پیدا ہوئی۔ یہ ایک عورت کی عورت سے ہمدردی تھی، ایک انسان کی دوسرے بے بس انسان سے ہمدردی تھی۔ اس خاتون صحافی نے پاکستان آنے اور آسیہ بی بی سے دوستی رکھنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن خاتون صحافی آسیہ بی بی سے کبھی ملی نہیں اور نہ ہی مل سکتی تھیں۔ پاکستانی حکام کیسے چاہتے کہ ایک غیرملکی صحافی کو توہین مذہب کے الزامات میں سزائے موت کا انتظار کرنے والی اسیرہ سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ لیکن اس صحافی خاتون نے آسیہ بی بی سے دوستی کا ایک ہی طریقہ نکالا کہ آسیہ بی بی پر کتاب لکھی جائے۔ آسیہ بی بی کی کہانی آسیہ بی بی کی زبانی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے دور صدارت میں مقتول وفاقی وزیر شہباز بھٹی اس سے قبل آسیہ بی بی کے وکیل بھی تھے اور وہ محض اس مسیحی عورت کے وکیل ہونے کی بنا پر طالبان کے ہاتھوں قتل ہوئے، جیسا کہ انہوں نے اس کے قتل کے ذمہ داری قبول بھی کی۔ تو شہبار بھٹی کی معرفت فرانسیسی صحافی خاتون اور سزائے موت کی قیدی آسیہ بی بی کے مابین رابطہ ہوا۔ طے یہ ہوا کہ ہر دو ہفتے بعد آسیہ بی بی سے ملاقات کو جانے والا اس کا شوہر عاشق مسیح فرانسیسی صحافی کے سوالات جیل لے جائے گا اور آسیہ بی بی کے جوابات لے آئے گا۔ اسی طرح آسیہ بی بی کی کہانی مکمل ہوئی جسے مکمل صیغہء راز میں رکھا گیا۔ بقول شریک مصنفہ فرانسیسی صحافی خاتون کی کتاب کا ایک ایک صفحہ آسیہ بی بی کو پڑھ کر سنایا گیا اور اس پر ان کے دستخط بھی لیے گئے۔

ایک سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب آسیہ بی بی کی نو برسوں پر مشتمل یادداشتوں پر مشتمل ہے اور اس کا انگریزی سمیت کئی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے۔ اس کتاب کی تمام رائلٹی آسیہ بی بی کے شوہر اور بچوں کو ملی ہے۔ بقول اس فرانسیسی صحافی کے اس کتاب سے حاصل ہونے والی آمدنی آسیہ بی بی کے خاندان کے گزارے کے لیے کافی ہے اور اس سے آسیہ بی بی کی جسمانی طور پر معذور بیٹی کا بہتر علاج ممکن ہوا۔

آسیہ بی بی اس کتاب میں کہتی ہیں، ’’میں نے کبھی توہین نہیں کی۔ میں بے قصور ہوں۔ میں نے زندگی بھر ایسا کوئی جرم نہیں کیا۔ میں ساری دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پیغمبر اسلام کا احترام کرتی ہوں۔ میں ایک عیسائی ہوں اور خدا پر یقین رکھتی ہوں لیکن سب کو کسی پر بھی یقین کا حق حاصل ہے۔‘‘ آسیہ بی بی نے اسی کتاب میں لکھا تھا کہ اس کی قید محض جیل کے دیواروں کے پیچھے ہونا نہیں بلکہ اسے اپنے بچوں سے جدا کرنے کے مترادف ہے، جنہیں وہ پنجابی شہزادوں کی کہانیاں سنایا کرتی تھیں، جو اس نے اپنی ماں سے سنی تھیں۔

کسی خبر تھی کہ وہ قیدی عورت، جس نے کہا تھا کہ وہ اب آسمان پر ستارے کبھی نہیں دیکھ سکے گی، خود ایک دن ستارہ بن جائے گی۔

امید و انصاف کا ایک ستارہ پاکستان کے اندھیرے افق پر بھی شاید چمکا ہے۔ لیکن کیا آسیہ بی بی کی طرح ملتان جیل میں قید پروفیسر جنید حفیظ اور ان جیسے کئی دیگر ملزمان بھی دیکھ پائیں گے؟


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی ... مزید پڑھیں
انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک ... مزید پڑھیں
حاملہ خواتین کو کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی ... مزید پڑھیں
بغیراجازت شوہرکا فون دیکھنے پرخاتون کوجیل کی سزا ... مزید پڑھیں
میڈیکل کالج کی نوجوان طالبہ کا ... مزید پڑھیں
جو خواتین حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے ... مزید پڑھیں
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ... مزید پڑھیں
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی ... مزید پڑھیں
امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ... مزید پڑھیں
ٹیلنٹ کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں : اداکارہ و ... مزید پڑھیں
شاید ماڈلنگ کی تاریخ میں پہلی بار حجاب میں شیمپو ... مزید پڑھیں
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں ہزاروں عورتیں اپنا دودھ سوشل میڈیا کے ... مزید پڑھیں
بھارت میں افغان لڑکی جسم فروشی کے لیے کیسے پہنچی ... مزید پڑھیں
ہم جسم فروش خواتین مسلسل ایک دوسرے کو یہ بتاتی ... مزید پڑھیں
امریکہ میں3 ہم شکل بہنوں نے ایک ہی وقت ، ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی
انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک مندر نہیں جا سکتیں
حاملہ خواتین کو کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی نہیں پینا چاہیے۔۔۔ تازہ تحقیق
بغیراجازت شوہرکا فون دیکھنے پرخاتون کوجیل کی سزا
میڈیکل کالج کی نوجوان طالبہ کا ایسا انکشاف ،،کالج کا پروفیسر تین سال سے شرمناک کام کرتا رہا
جو خواتین حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے شوہر کے ساتھ رات۔۔سائنسدانوں نےقیمتی مشورہ دے دیا
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی شہریت سے محروم
امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں
نیب جیسا ہے ویسا ہی رہنا چاہیے ہم بھگت چکے باقی بھی بھگتیں، نواز شریف
یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
ایک دن ورزش کے اثرات کئی دن تک برقرار رہتے ہیں
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے
چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا خود کار ڈرون ڈیزائن کرلیا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا
کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ مزید پڑھیں ...