اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

عالمی قوتوں نے صحافی کی موت پر سعودی وضاحت کو ناکافی قرار دے دیا


WhatsApp
149



ذمہ داروں کا تعین کرنے اور انہیں سزائیں دینے تک یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوگا، یورپی یونین (فوٹو : فائل)

واشنگٹن(ویب ڈیسک) برطانیہ، جرمنی، یورپی یونین اور دیگر عالمی قوتوں کے دباؤ کے بعد امریکا نے بھی صحافی کی قونصل خانے میں موت پر سعودی عرب سے مکمل تحقیقات اور پُراسرار موت پر اٹھنے والے سوالات کے ٹھوس جوابات کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق پر اپنے اولین بیان سے انحراف کرتے ہوئے برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے موقف کے ساتھ کھڑے ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قونصل خانے میں جمال خاشقجی پر کیا بیتی اس کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کیا جائے، یہ کب، کہاں اور کیسے ہوا؟ یہ سب کچھ سامنے آنا چاہیے اور ہم حقیقت سے تھوڑی ہی دوری کے فاصلے پر ہیں۔سعودی عرب میں 18 شہریوں کی گرفتاری اور انٹیلی جنس افسران کی معطلی جیسے سعودی اقدامات پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے، یہ تو محض پہلا قدم ہے جو کہ مثبت ہے ہمیں اس سے اچھی امیدیں وابستہ کرنا چاہئیں، میں اس سلسلے میں ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

دوسری جانب جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کے وضاحتی بیان اور اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی موت کے ذمہ داروں کو جواب دینا پڑے گا، جس کے لیے شفاف تحقیقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس بیان کے ساتھ ہی جرمنی نے اپنے اسلحے کے سب سے بڑے خریدار سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثناء برطانیہ نے بھی سعودی عرب سے شفاف تحقیقات اور غیر واضح صورت حال پر اُٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کی پُراسرار موت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزائیں بھگتنا ہوں گی اور مکمل تحقیقات کے بغیر سعودیہ و برطانیہ کے درمیان تعلقات دیرپا اور مستحکم نہیں رہ سکتے۔

ادھر یورپی یونین ممالک نے بھی سعودی عرب سے شفاف، قابل اعتماد اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرنے اور انہیں سزائیں نہ دینے تک یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں پڑے گا، ذمہ داروں کو سزائیں دیئے بغیر تحقیقات کو مکمل نہیں کہا جاسکتا۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا ... مزید پڑھیں
ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے ... مزید پڑھیں
امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں ... مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ کا شام کے بعد افغانستان سے بھی امریکی ... مزید پڑھیں
امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی ... مزید پڑھیں
امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت ... مزید پڑھیں
امریکا دم توڑتے بچے کی یمنی ماں کو ویزہ دینے ... مزید پڑھیں
امریکا میں ایک برس کے دوران فائرنگ کے واقعات میں ... مزید پڑھیں
امریکی عدالت میں روسی خاتون کا جاسوس ہونے کا اعتراف ... مزید پڑھیں
امریکا میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی ... مزید پڑھیں
امریکا میں شدید برفباری، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ... مزید پڑھیں
فرانس میں ’ہمیں ٹرمپ چاہیے‘ کے نعرے لگ رہے ہیں، ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد ... مزید پڑھیں
امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ؛ 4 طالبان رہنما بھی پاکستان ... مزید پڑھیں
امریکا کے دو لڑاکا طیارے تصادم کے بعد سمندر میں ... مزید پڑھیں
داعش کی مدد کرنے پر امريکی فوجی کو 25 سال ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
امریکی صدر کی غلط انگریزی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا
ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بیان پر یوٹرن لے لیا
امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں دیا، وائٹ ہاؤس
صدر ٹرمپ کا شام کے بعد افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ
امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی انٹیلی جنس سربراہ
امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری
امریکا دم توڑتے بچے کی یمنی ماں کو ویزہ دینے پر مجبور ہو گیا
امریکا میں ایک برس کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 40 ہزار افراد ہلاک
امریکی عدالت میں روسی خاتون کا جاسوس ہونے کا اعتراف

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...