اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک مندر نہیں جا سکتیں


WhatsApp
313



انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک مندر نہیں جا سکتیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین سپریم کورٹ کے ایک تاریخی فیصلے کے بعد ریاست کیریلا میں واقع سبری ملا مندر نے اس ہفتے پہلی بار تمام عمر کی خواتین کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ تاہم اب تک پرتشدد مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے کوئی خاتون مندر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
جمعرات کو دو خواتین، صحافی کویتھا جگدل اور سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ، مندر کے مرکزی احاطہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ انہیں وہاں تک پہنچنے میں ایک سو سے زیادہ پولیس اہلکاروں نے مدد کی جنہوں نے انہیں پتھراؤ کرتے مطاہرین سے محفوظ رکھا۔لیکن پرتشدد مظاہرین کے ساتھ جھڑپ کے بعد انہیں مندر کے مقدس ترین حصہ تک رسائی کے بغیر واپس لوٹنا پڑا۔

یہ خبر تو آپ نے پڑھی ہی ہوگی، لیکن اس خبر سے ہمارے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ایسی کچھ انڈین خواتین کے نام آپ تک پہنچائے جائیں جو اپنے وقت میں اپنے فیلڈ بہت کچھ حاصل کر چکی ہیں۔ ایک طرف مندر تک رسائی نہیں تو دوسری طرح انڈین سپیس پروگرام کی سربرارہی!
اندرا گاندھی، انڈیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم یہ نام تو آپ نے ضرور سنا ہوگا۔ 1966 میں جب اندرا گاندھی انڈیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں تو ان کی عمر صرف 49 سال تھی۔ وہ 1966-1977 تک انڈیا کی منتخب وزیر اعظم رہیں اور پھر 1980 میں ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں۔ 1984 میں اپنے ہی محافظ کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔ اس کے بعد انڈیا نے کسی خاتون کو بطور وزیر اعظم منتخب نہیں کیا ہے، ہاں 2007 میں پرتیبھا پٹیل انڈیا کی پہلی خاتون صدر ضرور بنیں۔

باچیندری پال، ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی انڈین خاتون

اگر آپ کو کوہ پیمائی کا شوق ہے تو شاید آپ نے یہ نام بھی سنا ہو۔ باچیندری پال 1984 میں ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی انڈین خاتون بن گئیں۔ ان کا یہ کارنامہ گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈس میں بھی درج ہے۔ آپ کو اور ہمیں تو ایک بار بھی یہ کارنامہ کرنا شاید مشکل لگے، لیکن پال کا من صرف ایک ہی بار میں نہیں بھرا! انہوں نے 1993، 1994 اور 1997 میں بھی صرف خواتین پر مشتمل ٹیمز کو ماؤنٹ ایوریسٹ تک پہنچایا۔

سرلا ٹھکرال، پہلی انڈین خاتون پائلیٹ

آپ یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ اب سے 100-150 سال پہلے تک انسان ہوائی سفر کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ بیسویں صدی کے اوائل میں ہوائی سفر بڑے پیمانے پر ممکن ہوا۔ اور 1936 میں سرلا ٹھکرال وہ پہلی انڈین خاتون بن گئی جنہیں پائلٹ کا لائسنس ملا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 21 برس تھی۔ سرلا ٹھکرال کی پہلی پرواز جپسی ماتھ نامی جہاز میں تھی اور یہ پرواز انہوں نے روایتی انڈین ساڑی پہن کر پوری کی!

ٹیسی ٹامس، میزائل پروگرام کی سربراہی کرنے والی پہلی انڈین خاتون

انڈیا کے اگنی میزائیل پروگرام کے بارے میں آپ نے سنا ہی ہوگا۔ اگر آپ نے یہ سوچا تھا کہ اس پریجیکٹ کی سربراہی کوئی مرد کر رہا ہے تو آپ غلط ہوتے۔ ٹیسی ٹامس کو، جنہیں ’اگنی پُتری‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، 2009 میں اگنی میزائیل پروگرام کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت ٹیسی ٹامس انڈیا کے بیلِسٹِک میزائیل ماہرین میں نمایاں ہیں۔

کےجمیدہ، پہلی انڈین امام

34 سالہ کے جمیدہ شاید انڈیا کی پہلی خاتون امام ہیں۔ انہوں نے اسی سال کیریلا کی ایک مسجد میں جمعہ کمی نماز کی امامت کی۔ ان کا سفر ویسے آسان نہیں رہا۔ انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پچھلے 3 سال سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور امامت کرنے کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ ’کچھ لوگ کہتے ہیں مجھے زندہ جلا دیں گے۔ کچھ کہتے ہیں میری کھال ادیڑھ دیں گے۔ اور سوشل میڈیا پر تو صفحے کے صفحے گالیوں اور دھمکیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ لیکن وہ اس طرح مجھے ڈرا نہیں سکتے۔ میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔‘
کیا اس فہرست پر نظر ڈالنے کے بعد آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ شاید ہمارے معاشروں میں خواتین کے لیے خلا اور چاند تک پہنچنا تو ممکن ہے لیکن مندر اور مسجد تک رسائی اب بھی آسان نہیں؟
























WhatsApp




متعلقہ خبریں
چینی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ، جن ... مزید پڑھیں
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے ... مزید پڑھیں
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی ... مزید پڑھیں
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی ... مزید پڑھیں
انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک ... مزید پڑھیں
حاملہ خواتین کو کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی ... مزید پڑھیں
بغیراجازت شوہرکا فون دیکھنے پرخاتون کوجیل کی سزا ... مزید پڑھیں
میڈیکل کالج کی نوجوان طالبہ کا ... مزید پڑھیں
جو خواتین حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے ... مزید پڑھیں
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ... مزید پڑھیں
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی ... مزید پڑھیں
امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ... مزید پڑھیں
ٹیلنٹ کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں : اداکارہ و ... مزید پڑھیں
شاید ماڈلنگ کی تاریخ میں پہلی بار حجاب میں شیمپو ... مزید پڑھیں
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں ہزاروں عورتیں اپنا دودھ سوشل میڈیا کے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
چینی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ، جن کے والد مختلف
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی
انڈین خواتین ہمالیہ تو سر کر سکتی ہیں مگر ایک مندر نہیں جا سکتیں
حاملہ خواتین کو کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی نہیں پینا چاہیے۔۔۔ تازہ تحقیق
بغیراجازت شوہرکا فون دیکھنے پرخاتون کوجیل کی سزا
میڈیکل کالج کی نوجوان طالبہ کا ایسا انکشاف ،،کالج کا پروفیسر تین سال سے شرمناک کام کرتا رہا
جو خواتین حاملہ ہونا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے شوہر کے ساتھ رات۔۔سائنسدانوں نےقیمتی مشورہ دے دیا

مقبول خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...