اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ

حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار


WhatsApp
45



آج کے پانامہ زدہ حکمران تاریخ کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہیں

ہوائے موہیکا یوراگائے کے صدر جنہیں جدید دنیا کا سب سے غریب صدر قرار دیا جاتاہے ۔ٹوٹے پھوٹے گھر میں رہتا تھا۔اس کا وطیرہ تھا کہ اپنی زیادہ سے زیادہ ترتنخواہ خیرات کر دیتاتھا۔ گھر سے باہر کپڑے دھونے کی جگہ تھی۔پانی گھر کے نزدیک ایک کنویں سے حاصل کیا جاتا تھا۔سرکاری پروٹوکول محض یہ تھا کہ صرف دو سپاہی اور تین کتے اس کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر رکھوالی کرتے تھے۔اس نے دیگر سرکاری مرعات لینے سے انکار کر دیاتھا۔اس نے سرکاری رہائش گاہ لینے کی بجائے اپنی بیوی کے ملکیتی گھر میں رہنا پسند کیا۔اپنا گزر بسر کرنے کے لیے وہ اپنی بیوی کے ساتھ ملکر باہر کھیتوں میں کام بھی کرتا تھا اور وہ پھول اگاتے تھے۔اس کی تنخواہ کانوے فیصد خیرات اور فلاح وبہبود کے کاموں پر خرچ ہوتا تھا جو کہ بارہ ہزار امریکی ڈالر بنتا تھا۔وہ اپنے باغیچے میں پرانی کرسی پر بیٹھتا رہا۔وہ کہا کرتاتھا کہ اس نے زیادہ تر زندگی ایسے ہی گزاری ہے۔جو کچھ میرے پاس ہے میں اس کے ساتھ ہی اچھی طرح رہ سکتا ہوں۔تنخواہ کا بڑا حصہ چھوٹے تاجروں اور غریب دوستوں پر خرچ کر دیتا تھا۔اس کے بعد اسکی تنخواہ یوراگوئے کے عام آدمی کے برابر رہ جاتی تھی۔2010ء میں نئے قانون کے مطابق جب انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر کیے تو ایک ہزار اٹھ سو ڈالر تھے جو کہ ان کی اپنی گاڑی جو 1987ء میں انکے پاس تھی اس کی قیمت کے برابر تھے۔بیوی کے اثاثے اس کا ذاتی گھر،کھیتی باڑی کا اذر اور ٹریکٹر اور تمام زرعی اراضی شامل کر کے جو رقم بنی وہ دو لاکھ پندرہ ہزار ڈالر تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ 2009 ء میں یوراگوئے کے صدر بنے تھے جب کہ اثاثوں کی تفصیل ایک برس بعد کی ہے ۔1960-70کی دہائی میں وہ گوریلہ گروپ ’’گوریلہ ٹوپا مسٹرس‘‘کا حصہ رہے۔انہیں چھ مرتبہ گولی لگی۔لیکن خوش قسمتی سے ہر بار زندہ بچ جاتے۔انہوں نے زندگی کے چودہ برس جیل میں گزارے۔ان کو سزا کا زیادہ تر حصہ جیل کی سختیوں اور تنہائی میں گزارنا پڑا۔یہ قید جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف کاٹی۔کسی قسم کا این آر او قبول نہ کیا اور نہ ہی گردن جھکائی ۔1985ء میں جمہوریت کی بحالی کی صورت میں انہیں بھی رہائی نصیب ہوئی۔وہ فرمایاکرتے تھے کہ لوگ مجھے دنیا کا غریب ترین صدر کہتے ہیں لیکن مجھے کبھی غربت کا احساس کمتری نہیں ہوا۔کیونکہ میری نظر میں غریب وہ ہوتا ہے جو مہنگا ترین طرز زندگی اپنانے کے لیے کام کرے اور اس کے باوجود وہ مزید سے مزید کی خواہش کرتا رہے‘‘
1973ء میں متحدہ ہندوستان میں انڈین نیشنل کانگریس کی حکومت بنی جو تحریک آزادی ہند کی تاریخ میں ’’کانگریسی وزارتوں ‘‘کے نام سے مشہور ہے۔گاندھی نے اس کے پہلے اجلاس میں اپنے خطاب میں فرمایا’’میں رام چندر اور کرشن کا حوالہ نہیں دے سکتا کیونکہ وہ تاریخی ہستیاں نہیں تھیں میں مجبور ہو کر سادگی کی مثال کے لیے ابو بکرؓ اور عمرؓ کے نام پیش کرتا ہوں۔وہ بہت بڑی سلطنت کے حاکم تھے پر انہوں نے فقیروں والی زندگی گزاری۔‘‘(ہریجن27-7-1937)
حضرت عمرؓ جن کی مسلمہ حیثیت عالمی حکمرانوں کی ہدایت میں بے نظیر ،لازوال اور مقصید ترین ہے ۔یروشلم کی فتح کے موقع پر ایک سرخ اونٹ ،ایک غلام ،ایک کھجور کی تھیلی،ایک جو کی تھیلی،ایک پانی کا مشکیزہ،ایک لکڑی کا برتن پانی پینے کے لیے ۔جو لباس زیب تن تھا اس پر اٹھارہ پیوند لگے ہوئے تھے اور انصاف کی پاسداری اس قدر کہ عظیم اسلامی سلطنت کا فرماں روا جب یروشلم میں داخل ہورہا تھا اس کا غلام اونٹ پر سوار تھا اور خلیفہ اونٹ کی باگیں پکڑے پید ل چل رہا تھا۔موجودہ دور میں اس کی نظیر تلاش ہی نہیں کی جاسکتی۔سادگی ،کفایت شعاری اور سرکاری بیت المال کی حفاظت کی درخشاں مثالوں سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہے لیکن ان عظیم خلفائے راشدین تک کسی کی پہنچ نہ ہو سکی۔
آج کے پانامہ زدہ اور پیراڈائیز سے گرہن شدہ حکمران تاریخ کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہیں ۔جن کی عیاشیوں اور لامتناہی خواہشات کی آگ بجھانے کے لیے ان کی غریب عوام کی دن رات کی محنت کا پیسہ کالادھن کی شکل میں منی لانڈرنگ کی کشتی پر سوار ہوکر آف شور تجارتی دھندوں میں لگ کر الجبرا کی گنتی میں ملٹی پل سرکل کاٹ کر ڈھیروں میں ڈھل جاتا ہے جس پر نہ کوئی ٹیکس یا ذمہ داری اورنہ ہی جوابدہی کا خوف۔ان عناصر کو ’’عالمی ٹائیکون گدھوں‘‘کے سوا کیا نام دیا جاسکتا ہے جو جونکیں بن کر اپنی قوم کا خون چوستی
ہیں ۔ہم ان کے کردار کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ قارئین پر چھوڑتے ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا ... مزید پڑھیں
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے ... مزید پڑھیں
بچوں کا اغوا،ا عضاء فروشی اور افواہوں کا بازار ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ
یہ رہی تمہاری تلاش
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں

مقبول خبریں
نیب جیسا ہے ویسا ہی رہنا چاہیے ہم بھگت چکے باقی بھی بھگتیں، نواز شریف
یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
ایک دن ورزش کے اثرات کئی دن تک برقرار رہتے ہیں
کاسمیٹک سرجری کے شوق نے خاتون کی جان لے لی
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے
چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا خود کار ڈرون ڈیزائن کرلیا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا
کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ مزید پڑھیں ...