اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا جھرمٹ دریافت


WhatsApp
128



کائنات کی تخلیق کے دو ارب تیس کروڑ سال بعد بننے والا ہائپیریئن جھرمٹ جس کا ڈیٹا وائی ایم او ایس سے لیا گیا ہے ۔ (فوٹو: ای ایس او)

چلی(ویب ڈیسک) فلکیات، کائنات کے ماضی میں جھانکنے کا دوسرا نام بھی ہے۔ اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قدیم کائنات میں ایک جگہ اتنی بڑی ساخت دریافت کی ہے جو اب تک ہماری معلومات کے لحاظ سے اجرامِ فلکی کا سب سے بڑا ابتدائی جھرمٹ (پروٹو سپر کلسٹر) بھی ہے۔

اگرچہ اس طرح کے کسی جھرمٹ کو فلکیات کی زبان میں ’’جھرمٹوں کا جھرمٹ‘‘ (سپر کلسٹر) کہا جاتا ہے لیکن بگ بینگ کے بعد، کائنات کی پیدائش کے صرف دو ارب تیس کروڑ سال بعد بننے والے اس جھرمٹ کو ’’پروٹو کلسٹر‘‘ کہا جائے تو درست ہوگا۔ تاہم ماہرین نے دیگر آسمانی اجرام کی طرح اسے بھی یونانی دیوتا ہائپیریئن کا نام دیا ہے جو ایک بہت بڑے دیوتا کی اولاد تھا۔

ماہرین کے مطابق ہائپیریئن کی کمیت چکرا دینے والی ہے جس میں کروڑوں نوری سال پر پھیلی ہوئی ہزاروں بہت بڑی کہکشائیں اور ان کے اجسام دیکھے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسے جان کر ابتدائی کائنات میں ستاروں، کہکشاؤں اور سیاروں کے ارتقا کو اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے۔ماہرینِ فلکیات کی بین الاقوامی ٹیم نے پرانے ڈیٹا اور نئے مشاہدوں کی بدولت اسے دریافت کیا ہے۔ ڈیٹا کا اہم حصہ یورپی سدرن آبزرویٹری کے ویری لارج ٹیلی اسکوپ پر نصب ایک خاص آلے سے حاصل کیا گیا ہے جسے وزیبل ملٹی آبجیکٹ اسپیکٹروگراف (وی آئی ایم او ایس) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ رصدگاہ چلی میں واقع ہے۔

وائموس دور دراز کہکشاؤں کی روشنی کو طیف (اسپیکٹرم) میں دکھاتا ہے اور ہر شے کو روشنی کے ایک فنگرپرنٹ کی صورت میں ظاہر کرتا ہے۔ اسے دیکھ کر ماہرین اجسام کی ساخت، کیفیت اور دیگر تفصیلات معلوم کرتے ہیں۔ ماہرین نے جب اس کا مطالعہ کیا تو حیران رہ گئے ۔
ہائپیریئن میں 10 ہزار سے زائد کہکشائیں ہیں اور ان میں کمیت (ماس) بہت زیادہ مقدار میں موجود ہے جو ہموار انداز کے بجائے کہیں کم اور کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ہائپیریئن پروٹو سپر کلسٹر کا یہ منظر آج سے تقریباً 11 ارب 40 کروڑ سال پہلے کا ہے یعنی آج اس کا کوئی وجود نہیں۔ البتہ، ہم اس کی وہ روشنی ہی دیکھ پا رہے ہیں جو لگ بھگ ساڑھے گیارہ ارب سال پہلے وہاں سے چلی تھی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
میٹرک فیل چائے فروش کی انقلابی ایجاد،بڑے بڑوں کی دکانیں ... مزید پڑھیں
معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب بطخ بحالی کی جانب ... مزید پڑھیں
شہد کی مکھیوں کو ڈرون بنانے کا تجربہ ... مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت، فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم کو دھوکہ دے سکتی ... مزید پڑھیں
چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا خود ... مزید پڑھیں
انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت ... مزید پڑھیں
اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت ... مزید پڑھیں
آلو کے چھلکے سے بنا ماحول دوست پلاسٹک ... مزید پڑھیں
ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا ... مزید پڑھیں
فیس بک بہت جلد میسج ’ان سینڈ‘ کا آپشن پیش ... مزید پڑھیں
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کا ... مزید پڑھیں
مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں ... مزید پڑھیں
جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ ... مزید پڑھیں
لاکھوں صارفین کا نجی ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل ... مزید پڑھیں
تین افراد کے دماغی سگنل ایک ساتھ جوڑنے کا کامیاب ... مزید پڑھیں
زرعی تحقیق کی آڑ میں ’زرعی دہشت گردی‘ کا ایک ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
میٹرک فیل چائے فروش کی انقلابی ایجاد،بڑے بڑوں کی دکانیں بند
معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب بطخ بحالی کی جانب گامزن
شہد کی مکھیوں کو ڈرون بنانے کا تجربہ
مصنوعی ذہانت، فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم کو دھوکہ دے سکتی ہے
چین نے آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا خود کار ڈرون ڈیزائن کرلیا
انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت
اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان
آلو کے چھلکے سے بنا ماحول دوست پلاسٹک
ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا جھرمٹ دریافت

مقبول خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...