اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا پول کھول دیا

اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد


WhatsApp
310



حکومت کو حافظ محمد سعید کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگانا چاہیئے،

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہو چکا ہے،اسی اجلاس میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اقتصادی راہداری کیخلاف سازش نہیں ہونے دے گا، پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی، پاکستان کے عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچانے کیلئے دونوں ممالک کو راہداری منصوبہ آگے بڑھانا چاہئے ۔
جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور انتہائی اہم ہے، سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقات کی، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، چین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کے اس نئے دور کا خیرمقدم کرتا ہے جو وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کو اقتصادی راہداری منصوبے کوآگے بڑھانے، تجارت کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ پاکستان کے عوام تک ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے جس کے ذریعے پاکستان میں ملازمتوں، ترقی اور معیارِ زندگی میں بہتری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،ہماری حکومت اقتصادی راہداری کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے گی، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے اور یہ سی پیک منصوبہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ:
’’ اب امریکہ صرف ان ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا جو امریکہ کی عزت کریں گے،صرف انہی ممالک کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعاون کیا جائے گا جو ہمارے ملک کی عزت کریں گے۔‘‘
ان کی تقریر پر جنرل اسمبلی میں قہقہے بھی بلند ہوئے،لیکن ٹرمپ کا یہ پیغام ہمارے جیسے ملکوں کے لیے تھا جن کی معیشت کا انحصار امریکی امداد پرہے۔امریکی ڈومور کے نعرے لگا رہے ہیں اور ہم لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں،اب ہمیں اس پرائی جنگ سے نکل آنا چاہیے۔
او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیرکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پرمبنی ہے، بھارت کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں ناقابل بیان مظالم ڈھارہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کچھ نہیں چھپا رہا توتحقیقاتی کمیشن کی حمایت کرے، اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔اب تک ہمارے وزیرخارجہ نے پاکستان کے موقف کو بہت عمدہ طریقے سے نبھایا ہے،انہوں نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔
قومیں اپنی پالیسیوں سے جانی جاتی ہیں، ایک خود مختار قوم ہمیشہ اپنے وسائل پر انحصارکرتی ہے،سی پیک او ر دوسرے منصوبوں کا فائدہ تبھی ہو گاجب ہم اپنے ملک کی برآمدات کو بڑھائیں گے، مضبوط قوم کے طور پر اپنا آپ منوانے کے لیے ہمیں اپنی معیشت مضبوط بنانی ہو گی،ہمیں دوسروں کے سامنے امداد کے لیے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا۔
دنیا طاقتور کا ساتھ دیتی ہے ، تبھی لوگ کشمیر اور دوسرے تنازعات پر ہمارے موقف کی حمایت کریں گے۔ جناب وزیر اعظم آپ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے کرتے ہیں لیکن ریاست مدینہ کا کاروبار چندے سے نہیں چلتا تھا،دنیا کی سب سے بہترین فلاحی نظام کی حامل ریاست کی بنیاد مضبوط معیشت پر رکھی گئی تھی ،کشکول کو توڑیں گے تو ہی ہم سر اٹھا کر چل سکیں گے۔
کشمیر پر پاکستانی حکومت کے موجودہ موقف کی تحسین کی جانی چاہیے لیکن یہ ایک مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے نظریے اور ہمارے ملک کی بقا اور سا لمیت کا معاملہ ہے،پچھلی حکومتوں نے اس مسئلے پر نہایت ہی بری کارکردگی دکھائی،عوام کو بھی اس مسئلے کی اہمیت کا علم ہونا چاہیے۔
امریکہ بھارت کا پشتبان بنا ہوا ہے اس وقت ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی،ہمیں کشمیر کے مسئلے پر بھارت کا ساتھ دینے والے ٹرمپ کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا ۔
کشمیر وہ معاملہ ہے جو ہماری ایمانی غیرت کا متحان لے رہا ہے،حکومت کو چاہیے کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ایسے شخص کو لگایا جائے جو اس مسئلے کے لیے اپنی زندگی وقف کر چکا ہے،حکومت کو حافظ محمد سعید کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگانا چاہیئے،یہ ہر محب وطن کے دل کی آواز ہے ۔
کشمیر تیری دھرتی پر ابھی جہنم کے کتے کھلے عام گھو م رہے ہیں ،وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، وحشی لاشوں کو سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں، انڈین فوج نے ہلاکو کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے ،کل گھوڑوں کی دموں سے باندھ کر لاشوں کو گھسیٹا جاتا تھا اورآج یہی کام جیپوں سے لیا جا رہا ہے، لیکن تاریخ ایک ایسی چھلنی ہے جو ہر ایک کا کردار واضح کر دیتی ہے۔
اپنے وطن کے تحفظ کے لیے لڑنے والے ہر تاریخ میں حریت پسند کہلاتے ہیں اور ہر غاصب کو غاصب ہی کہا گیا ہے،بھارت کو ظلم کرتے ہوئے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی آنے والی نسلیں اپنے پرکھوں کے کیے ہوئے گناہوں کی معافیاں مانگتی رہیں ، خود کو لبرل اور امن پسند کہنے والے بھارت کے دامن پر کشمیریوں کے خون کے دھبے نمایاں ہیں،اللہ کشمیریوں کا حامی و ناصر ہو اور بھارتی غاصبوں کو برباد کردے۔آمین


WhatsApp




متعلقہ خبریں
بھٹو کیوں زندہ ہے؟ ... مزید پڑھیں
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد ... مزید پڑھیں
افغان باقی، کہسار باقی ... مزید پڑھیں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ ... مزید پڑھیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ٹیم اور کپتان
بھٹو کیوں زندہ ہے؟
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
افغان باقی، کہسار باقی
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں

مقبول خبریں
سوشل میڈیا پر سکھوں کیخلاف نازیبا الفاظ پر ہندو پنڈت کے خلاف مقدمہ درج
امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا پول کھول دیا
بولنگ کوچ کے امیدوار وقار یونس کو چیف کوچ بننے میں بھی دلچسپی
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
عمر کے خاص عرصے کا بلڈ پریشر مستقبل کی دماغی کیفیت پر اثرانداز ہوتا ہے
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے
ایموجی پڑوسیوں سے انتقام لینے کا ہتھیار بن گئے
’’زمین کے پھیپھڑے‘‘ جل رہے ہیں... جنہیں خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
’’بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے‘‘ ، اے جی نورانی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
بولنگ کوچ کے امیدوار وقار یونس کو چیف کوچ بننے میں بھی دلچسپی
کراچی(ویب ڈیسک) وقار یونس نے بولنگ کوچ کیلیے درخواست دینے کی تصدیق مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...