اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

شام میں امریکی فضائی حملے میں 17 بچے اور 12 خواتین سمیت 40 افراد جاں بحق

تین افراد کے دماغی سگنل ایک ساتھ جوڑنے کا کامیاب تجربہ


WhatsApp
30



تجربے میں3 مختلف افراد کے 5 گروپس کو آزمایا گیا اور سب نے 81 فیصد درستی کے ساتھ آپس میں رابطہ کیا (فوٹو: فائل)

واشنگٹن(ویب ڈیسک) اعصابی ماہرین اور سائنس دانوں نے ایک دلچسپ تجربے میں تین افراد کے دماغ کو باہم جوڑنے کا تجربہ کیا ہے اس کے تحت تینوں افراد نے اپنی مشترکہ سوچ کے ذریعے ٹیٹرس جیسا گیم کامیابی سے کھیلا۔

امریکہ میں کارنیگی میلون یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے یہ تجربہ انجام دیا ہے۔ اس کے لیے الیکٹرو اینسیفلو گرام ( ای ای جی) استعمال کیا گیا جس سے دماغی سرگرمی کی برقی کارکردگی نوٹ کی گئی جبکہ دوسرے طریقے میں مقناطیسی میدان کے ذریعے دماغ میں نیورونز کو فعال کیا گیا اور یہ عمل ’ٹرانس کرینیئل میگنیٹک اسٹیمولیشن (ٹی ایم ایس)‘ کہلاتا ہے۔ یہ تجربہ برین نیٹ نامی پروگرام کا حصہ ہے۔سائنس دانوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ کثیر افراد کے دماغی سگنلز کو جوڑنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کوئی ضرر رساں (نان انویزو) طریقہ استعمال نہیں کیا گیا۔ اس کے ذریعے تین افراد کے دماغوں نے ایک دوسرے سے رابطہ جوڑا ہے۔


پہلے دو افراد کو ای ای جی سے جوڑا گیا اور ان سے اسکرین پر ٹیٹرس جیسا گیم کھیلنے کا کہا گیا۔ ان دونوں کو فیصلہ کرنا تھا کہ اوپر سے آتے بلاکس کو کس طرح سے گرایا جائے۔ اس کے لیے دونوں کو جلتی بجھتی ایل ای ڈی کو تکنا تھا جو اسکرین پر نمودار ہورہی تھیں۔ ایک 15 اور دوسری 17 ہرٹز فری کوئنسی پر چمک رہی تھی۔ اس کو تکنے سے دماغ میں مختلف سگنلز پیدا ہوئے جو ای ای جی مشین نے پکڑ لیے۔گیم آگے بڑھانے کے فیصلے یا انتخاب کا عمل ایک تیسرے فرد کو بھیجا گیا جس نے سر پر ٹی ایم ایس نوٹ کرنے والی خاص ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ اب یہاں ٹی ایم ایس نظام سے تیسرے شخص کے دماغ میں روشنی کے جھماکے پیدا ہوئے جو طب کی زبان میں فاسفینس کہلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہاں تیسرے شخص کو گیم نظر نہیں آرہا تھا تاہم دماغ میں روشنی کا کوندا لپکتے ہی اسے گیم میں گرتے ہوئے بلاک کو گھمانا تھا۔

تجربے میں تین مختلف افراد کے 5 گروہوں کو آزمایا گیا اور سب نے 81 فیصد درستی کے ساتھ آپس میں دماغ سے رابطہ کیا جو ایک بہت اہم کامیابی ہے۔ اگرچہ یہ ایک بہت سادہ تجربہ ہے لیکن ماہرین پرامید ہیں کہ جلد ہی وہ ایک سے زائد افراد کی سوچ کو باہم جوڑ کر مزید کارآمد اور پیچیدہ امور انجام دے سکیں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آلو کے چھلکے سے بنا ماحول دوست پلاسٹک ... مزید پڑھیں
ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا ... مزید پڑھیں
فیس بک بہت جلد میسج ’ان سینڈ‘ کا آپشن پیش ... مزید پڑھیں
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کا ... مزید پڑھیں
مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں ... مزید پڑھیں
جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ ... مزید پڑھیں
لاکھوں صارفین کا نجی ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل ... مزید پڑھیں
تین افراد کے دماغی سگنل ایک ساتھ جوڑنے کا کامیاب ... مزید پڑھیں
زرعی تحقیق کی آڑ میں ’زرعی دہشت گردی‘ کا ایک ... مزید پڑھیں
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین ... مزید پڑھیں
سمندری پلاسٹک، کچھووں کے 40 فیصد بچوں کو ہلاک کررہا ... مزید پڑھیں
پودے بھی ’زخم‘ محسوس کرتے ہیں، سائنس دانوں کا انکشاف ... مزید پڑھیں
فیس بک نے جعلی خبروں کی ویڈیوز اور تصاویر کی ... مزید پڑھیں
جلد کے سرطان کےلیے 100 فیصد مؤثر ویکسین تیار ... مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر سے فوجی ... مزید پڑھیں
آب و ہوا میں تبدیلی کے تدارک سے عالمی معیشت ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان
آلو کے چھلکے سے بنا ماحول دوست پلاسٹک
ابتدائی کائنات میں ستاروں اور کہکشاؤں کا سب سے بڑا جھرمٹ دریافت
فیس بک بہت جلد میسج ’ان سینڈ‘ کا آپشن پیش کرے گا
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں رہے گا
مشتری کے چاند پر 15 میٹر اونچے برفیلے نوکدار ستونوں کا انکشاف
جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ
لاکھوں صارفین کا نجی ڈیٹا چوری ہونے کے بعد گوگل پلس بند
تین افراد کے دماغی سگنل ایک ساتھ جوڑنے کا کامیاب تجربہ
زرعی تحقیق کی آڑ میں ’زرعی دہشت گردی‘ کا ایک اور امریکی منصوبہ؟

مقبول خبریں
لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
شام میں امریکی فضائی حملے میں 17 بچے اور 12 خواتین سمیت 40 افراد جاں بحق
پاکستانی فٹبال ٹیم فلسطین سے میچ کیلئے مقبوضہ بیت المقدس جائے گی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
دپیکا اور رنویر کی شادی : تصاویر جاری
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
تنہا رہنے سے ڈیمنشیا لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
آسیہ بی بی کی کہانی انہی کی زبانی
بھارت میں خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو کیلیں، نٹ بولٹس اور سیفٹی پن برآمد
بھارت میں خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو کیلیں، نٹ بولٹس اور سیفٹی پن برآمد
اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسرائیل نامنظور کیوں؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
پاکستانی فٹبال ٹیم فلسطین سے میچ کیلئے مقبوضہ بیت المقدس جائے گی
لاہور(ویب ڈیسک) فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے پاکستانی فٹبال ٹیم مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
دپیکا اور رنویر کی شادی : تصاویر جاری
روم (ویب ڈیسک) بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے مزید پڑھیں ...