اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا


WhatsApp
214



سکسا گاؤں میں ایک مقامی خاتون نئی پائپ لائن سے ممکن ہونے والی زراعت کے بعد ایک سرسبز کھیت کے پاس موجود ہیں۔ تصویر: تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن، رائنا سعید خان

گلگت بلتستان(ویب ڈیسک) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں میں پانی کی شدید قلت سے آئے دن تنازعات جنم لیتے رہتے تھے لیکن اب کئی کلومیٹر دور سے لائی جانے والی پانی کی ایک پائپ لائن سے یہاں امن کا راج ہوا اور زراعت پھل پھول رہی ہے۔

سکسا نامی گاؤں میں 500 گھرانے آباد ہیں جو زراعت اور غلہ بانی کا کام کرتے ہیں۔ ایک سال پہلے تک یہاں پانی کی شدید قلت تھی جس سے سنگین تنازعات جنم لے رہے تھے۔ ہفتے میں ایک دفعہ صرف نصف گھنٹے کے لیے ایک خاندان کو پانی ملتا تھا جس کی چوری اور خیانت سے مسائل جنم لے رہے تھے۔ اس سے قبل لوگوں کو غسل اور کپڑے دھونے کےلیے وادی سے اتر کر نیچے دریا تک جانا ہوتا تھا۔

اب یہاں سے 6 کلومیٹر دور قراقرم کی پہاڑیوں پر موجود چشموں اور پگھلتی ہوئی برف سے حاصل شدہ پانی کی ذرائع سے یہ پائپ لائن جوڑی گئی ہے جو ڈھلان میں ہونے کی وجہ سے ازخود وہاں سے پانی لاتی ہے۔ یہ پانی نہ صرف تمام آبادی کے لیے پورا ہے بلکہ اس سے زراعت کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ اس طرح پانی کے ایک پائپ نے علاقے میں دیرپا امن قائم کردیا ہے۔پائپ لائن کو زمین میں تین فٹ گہرائی میں رکھا گیا ہے جو ایک بڑے ٹینک تک جاتی ہے جس میں 30 ہزار لیٹر پانی بھرا جاسکتا ہے۔ ٹینک کا پانی چھوٹی نالیوں سے کھیتوں تک جاتا ہے اور ساتھ ہی چار ہزار افراد کی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔

گلگت بلتستان میں کام کرنے والے ایک غیرسرکاری تنظیم ماؤنٹینز اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن آرگنائزیشن (ایم جی پی او) سے وابستہ عائشہ خان کہتی ہیں کہ پورا نظام سال میں لگ بھگ پانچ ارب لیٹر پانی نیچے لاتا ہے جو پورے سال کی ضروریات کے لیے بہت کافی ہے۔عائشہ خان نے بتایا کہ علاقے میں موسمِ سرما کی مدت کم اور برف بھی کم ہورہی ہے جبکہ موسمِ گرما قدرے طویل اور گرم ہوتا جارہا ہے۔ اس پر بارش بے بھروسہ ہوتی جارہی ہے اور زراعت پر دباؤ کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ (فوڈسیکیورٹی) کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

سکسا میں رہائش پذیر اور گلگت بلتستان سے منتخب ہونے والی مقامی نمائیندہ شیریں اختر کہتی ہیں کہ اب اس علاقے میں امن و سکون ہے۔اس منصوبے پر ساڑھے 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس کی 20 فیصد رقم اور پوری افرادی قوت گاؤں والوں نے فراہم کی اور بقیہ 80 فیصد رقم کوکا کولا کمپنی نے ادا کی ہے۔یہاں رہائش پذیر خاتون سکینہ نے بتایا کہ چند برس قبل دیہات میں پانی کی فراوانی تھی کیونکہ برف باری سے سردیوں میں خوب پانی آتا تھا۔ لیکن اب سردیوں کی شدت اور برفباری میں کمی ہورہی ہے جس سے زراعت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سکینہ نے کہا کہ پانی کی بڑے ٹینک کی وجہ سے اب زراعت ممکن ہوگئی ہے اور انہوں نے بھی پہاڑ کی نشیب میں ٹماٹر، بینگن اور بھنڈی اگائی ہے جو پہلے ممکن نہ تھا۔ اس کے علاوہ علاقے میں پھولوں کی افزائش بھی بڑھی ہے۔پائپ لائن اور ٹٰینک کی تعمیر سے قبل خواتین کے لیے دور دراز علاقوں سے پانی لانا ایک بہت تکلیف دہ عمل تھا اور اس میں گھنٹوں صرف ہوتے تھے۔ اب پانی کی فراہمی سے بچے بھی صاف اور بیماریوں سے دور رہتے ہیں۔ یہاں کے لوگ ضروریات سے زائد سبزیاں اسکردو اور خپلو تک لے جاکر فروخت کررہے ہیں جس سے اضافی آمدنی مل رہی ہے۔

پانی کی آمد سے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں نے یہاں 10 ہزار سے زائد درخت لگائے ہیں اور اب یہ علاقہ پکنک کا مقام بن چکا ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے ... مزید پڑھیں
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا ... مزید پڑھیں
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے ... مزید پڑھیں
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ ... مزید پڑھیں
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں ... مزید پڑھیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی ... مزید پڑھیں
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر ... مزید پڑھیں
پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری : تنخواہ 3 ... مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش سے ملیں ... مزید پڑھیں
نیشنل جیوگرافِک کی انعام یافتہ چند بہترین تصاویر ... مزید پڑھیں
امارتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور عجیب ... مزید پڑھیں
چین نے حقیقت سے قریب کمپیوٹر سے بنی خاتون نیوزاینکر ... مزید پڑھیں
بھارتی طوطے افیون کے عادی ہوگئے ... مزید پڑھیں
ڈنمارک کے شہری کی ناک میں دانت اُگ آیا ... مزید پڑھیں
صرف ایک طالب علم کےلیے بند اسکول دوبارہ کھولنے کا ... مزید پڑھیں
جرمنی میں ایک شخص کا خون واقعی ’سفید‘ ہوگیا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
اُون اور کروشیا سے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے والا افریقی بچہ
درخت سے نکلتی آبشار گاؤں بھر کو سیراب کرتی ہے
عجیب و غریب پیدائشی نقائص والے لوگ
بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی اجازت
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری : تنخواہ 3 لاکھ روپے ماہانہ
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش سے ملیں

مقبول خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...