اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں میں 156 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

نواز شریف، مریم اور صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا


WhatsApp
108



رہائی پانے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور صفدر لاہور روانہ ہوگئے (فوٹو: فائل)

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرکے انہیں رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کے دلائل اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جوابی دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم اور صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ تینوں ملزمان کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا حکم معطل رہے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے تینوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے اندر اور باہر موجود تھی۔

فیصلے کے بعد تینوں کو جیل سے رہا کردیا گیا، تینوں افراد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔ رہائی کا حکم آنے کے بعد (ن) لیگی کارکنوں نے زبردست جشن منایا، ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں ۔قبل ازیں دوران سماعت ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب لندن فلیٹس سے نواز شریف کے تعلق کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا لیکن پراسیکیوٹر نیب کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ فرض کر لیں کہ فلیٹس نواز شریف کے ہیں۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے پراسیکیوٹر نیب سے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ نواز شریف نے مریم کے نام فلیٹس بنائے؟۔ اکرم قریشی نے کہا کہ جی، نواز شریف فلیٹس کے اصل مالک تھے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تو پھر نواز شریف کی ملکیت کا کوئی ثبوت بتادیں، ہم کیسے فرض کریں جب آپ کی تفتیش کے بعد بھی نواز شریف کا فلیٹس سے تعلق نہیں بن پارہا، نواز شریف تو کہیں بھی نظر نہیں آرہا، آپ تفتیش سے نواز شریف کا تعلق نہیں جوڑ سکے تو ہم فرض کیسے کرلیں، کیا ہم فرض کرلیں کہ بچے چھوٹے ہیں تو مالک والد ہوگا؟۔

اکرم قریشی نے کہا کہ بار ثبوت مجرموں پر تھا کہ وہ بتائیں فلیٹس کیسے بنائے؟ والد کو بچانے کے لیے مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کی، قانون کہتا ہے کہ جب فلیٹس ان کے قبضے میں تھے تو ملکیت بھی وہ بتائیں، جب بچے کم عمر تھے تو فلیٹس کے مالک نواز شریف ہیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کا موقف ہے کہ 1993ء میں نواز شریف نے لندن فلیٹس خریدے، آپ کا کیس ہے کہ مالک مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف ہیں، تو مریم نواز پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس کیسے بن گیا؟۔

جسٹس گل حسن نے کہا کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے اگر اثاثے چھپائے گئے تو اثاثے بنانے میں سزا کیسے ہوئی ؟ ۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ بچوں کی آمدن کے ذرائع بن نہیں رہے تھے تو مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنائی، نواز شریف کو بچانے کے لیے مریم نواز نے یہ جعلی معاہدہ بنایا، مریم نواز نے نیلسن اور نیسکول کی ملکیت تبدیل کر کے والد کی ملکیت چھپائی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آگے چلیں، یہ تو مفروضوں پر مبنی ہے، فرض کر لیتے ہیں کہ نواز شریف نے فلیٹس خریدے، تو مریم اور نواز شریف دونوں مالک کیسے ہو سکتے ہیں، فرض کرلیں کہ مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جے آئی ٹی اور احتساب عدالت میں جمع کرائی، اگر جرم جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ہے تو اسے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سزا کیسے ہوئی؟۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ آپ سارے سوالات مجھ سے ہی پوچھ رہے ہیں، کچھ سوالات نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے بھی پوچھ لیں۔ اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ سے یہ سوالات اس لیے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے یہ تمام کہانی بنائی، آپ نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے نواز شریف کا دور سے کوئی تعلق بنے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
عمران خان کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ... مزید پڑھیں
ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی جھوٹ بےنقاب: پاک فوج ... مزید پڑھیں
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، جوابی کارروائی ... مزید پڑھیں
پشاور بی آرٹی منصوبہ : قومی خزانے کو کروڑوں روپے ... مزید پڑھیں
ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا ... مزید پڑھیں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست ... مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل ... مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فرانسیسی صحافی کی دستاویزی ... مزید پڑھیں
راولپنڈی میں زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں ... مزید پڑھیں
بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا : ... مزید پڑھیں
وزیراعظم عمران خان کے افتتاح نے کراچی کے باغ ابن ... مزید پڑھیں
وزیراعظم کا کراچی کیلیے 162 ارب روپے کے پیکیج کا ... مزید پڑھیں
ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں‌ کی نگرانی، فنڈ ... مزید پڑھیں
پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی: ... مزید پڑھیں
پاکستان کسی مسلح گروپ کو اپنی سرزمین پر کام نہیں ... مزید پڑھیں
پلوامہ حملے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا : ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت
عمران خان کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی جھوٹ بےنقاب: پاک فوج ثبوت سامنے لے آئی
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک
پشاور بی آرٹی منصوبہ : قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان
ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فرانسیسی صحافی کی دستاویزی فلم نشر
راولپنڈی میں زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں بحق : باپ اور دو بچوں کی حالت نازک

مقبول خبریں
بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت
سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں میں 156 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...