اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکا افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے پر رضامند، الجزیرہ کا دعویٰ

انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا


WhatsApp
82



انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ 30 برس میں گرمی کی شدت میں اضافے اور بارش میں کمی آنے کے سبب انڈیا کی نصف آبادی کے معیار زندگی پر بہت برا اثر پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے وسط میں واقع مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستیں ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔عالمی بینک کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 60 برس میں درجۂ حرارت میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کی نصف آبادی اسی خطے میں رہ رہی ہے جو سنہ 2050 تک ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے ہیں۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ خطے پسماندگی، کمتر میعار زندگی، سڑکوں کی کمی اور بازار تک رسائی کی دشواریوں سے پہلے ہی دو چار ہیں۔ درجۂ حرارت بڑھنے سے ان خطوں کے میعار زندگی میں اور بھی کمی آئے گی۔

تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ساحلی خطے اور پہاڑی علاقے جہاں قدرے ٹھنڈک ہوتی ہے وہاں حالات بہتر ہوں گے۔ موسمی تبدیلی سے نیپال اور افغانستان کو اپنے ٹھنڈے موسم کی وجہ سے فائدہ ہو گا۔ سب سے زیادہ نقصان بنگلہ دیش کو پہنچے گا جہاں موسمی تبدیلی کے سبب لوگوں کی آمدنی میں ساڑھے 14 فی صد تک کی کمی آنے کا خدشہ ہے۔

انڈیا کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور اورمہاراشٹر شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں خشکی اور گرمی کے سبب لوگوں کی آمدنی میں نو فی صد تک کی کمی آ سکتی ہے۔ ان علاقوں میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے اور موسمی تبدیلی سے یہاں زرعی پیداوار میں کمی آئے گی جبکہ صحت کے مسائل بڑھ جائیں گے۔آنے والے عشروں میں انڈیا کو اپنی تاریخ میں پانی کے سب سے طویل بحران کا سامنا ہے۔ ملک کے 60 کروڑ لوگوں کو پانی کی ہلکی یا شدید قلت کا سامنا ہو گا۔ اس سے ملک کی مجموعی داخلی پیداوار میں تقریباً تین فی صد تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے تعلیم یافتہ ہونے، پانی کی فراہمی کے بہتر نظام اور غیر زرعی سیکٹر میں بہتر مواقع پیدا کرنے سے صورت حال میں تبدیلی آ سکتی ہے۔انڈیا میں موسمی تبدیلی، آبی آلودگی اور زیر زمین پانی کے حد سے زیادہ استعمال سے کئی علاقوں میں ابھی سے ہی پانی کی قلت شروع ہو گئی ہے۔ روایتی تالابوں، جھیلوں اور پانی کے قدرتی ذخیروں کے سوکھنے سے زیر زمین پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 15 برس میں دہلی جیسے کئی بڑے شہروں میں زیر زمین پانی کی رسائی ختم ہو جائے گی۔

ملک میں پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی آ رہی ہے لیکن اس کے باوجود آبادی میں اضافے کا رحجان عشروں تک جاری رہے گا جس سے پانی کی قلت برقرار رہے گی۔ تقریبا 20 برس قبل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے پورے ملک میں پانی کی فراہمی سال بھر جاری رکھنے کے لیے ملک کے دریاؤں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا ایک بڑا منصوبہ پیش کیا تھا۔ لیکن واجپئی حکومت کے جانے کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس منصوبے پر عمل نہیں کیا۔

انڈیا میں ماحولیات کے ماہرین ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کے بارے میں حکومتوں اور پالیسی سازوں کو متنبہ کرتے آئے ہیں۔ پانی کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ مختلف حکومتوں نے صورت حال بہتر کرنے کے کے لیے بہت سے اقدامات بھی کیے ہیں لیکن موسمی تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں جس نوعیت کے طویل آبی بحران کا سامنا ہے اس کے حل کے لیے ایک طویل مدتی، ٹھوس اور مقررہ مدت کے منصوبے بنانے ہوں گے۔

اس کے لیے حکومتوں کو آنے والے دنوں میں پانی کا ایک بہتر ملک گیرنظام تیار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔












WhatsApp




متعلقہ خبریں
شاباش چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
حِجاب اور عبایا؛ پردہ یا فیشن؟ ... مزید پڑھیں
عورت کی آزادی یا عورت کی تباہی؟ ... مزید پڑھیں
فلسطین کا ایک اور صحافتی سپاہی اس دنیا سے چلا ... مزید پڑھیں
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ ... مزید پڑھیں
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کی ایک آبدوز نے پوری انڈین ... مزید پڑھیں
بھارت میں بیوی کرائے پر دستیاب ... مزید پڑھیں
یوم فضائیہ؛ پاکستانی شاہینوں کا دن ... مزید پڑھیں
انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار ... مزید پڑھیں
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا ... مزید پڑھیں
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں ... مزید پڑھیں
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف ... مزید پڑھیں
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا ... مزید پڑھیں
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت ... مزید پڑھیں
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ ... مزید پڑھیں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
یہ کیسی تبدیلی ہے؟
شاباش چیف جسٹس
حِجاب اور عبایا؛ پردہ یا فیشن؟
عورت کی آزادی یا عورت کی تباہی؟
فلسطین کا ایک اور صحافتی سپاہی اس دنیا سے چلا گیا
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کی ایک آبدوز نے پوری انڈین نیوی کے چھکے چھڑا دیئے
بھارت میں بیوی کرائے پر دستیاب
یوم فضائیہ؛ پاکستانی شاہینوں کا دن
انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
کنگنا کا ایک بارپھرکرن جوہرپروار
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ’می مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...