اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب


WhatsApp
275



ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان صدارتی انتخابات پہلے مرحلے میں جیت گئے ہیں انہیں 53 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ترک سرکاری میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان نے صدارتی انتخابات میں 53 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف محرم انسے 31 فیصد ووٹ ہی حاصل کرسکے ہیں تاہم نتائج حتمی اعلان 29 جون کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے بیان سے قبل ہی صدر رجب طیب اردگان نے انتخابات میں اپنی کامیابی کے اعلان کے ساتھ پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ترک صدر کی جانب سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں فتح کے اعلان کے بعد ان کے حامی جشن منانے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔دوسری جانب حزب اختلاف محرم انسے نے اب تک رجب طیب اردگان کی کامیابی کو تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا اور کہا کہ نتائج جو بھی ہوں وہ ملک میں جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے علاوہ ملک میں پارلیمانی انتخاب بھی ہوئے اور اب تک گنے گئے 96 فیصد ووٹوں میں رجب طیب اردگان کی اے کے پارٹی 43 فیصد ووٹوں سے آگے ہے جبکہ محرم انسے کی پارٹی سی پی ایچ کے پاس 23 فیصد ووٹ ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی میں یہ انتخابات نومبر 2019 میں ہونے تھے لیکن ترک صدر نے انہیں قبل ازوقت کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس انتخاب میں کامیابی کے بعد رجب طیب اردگان دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے۔

یاد رہے کہ ترکی میں 15 جولائی 2016 کو رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش میں کم سے کم 260 افراد ہلاک اور 2200 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردگان 2014ء میں صدر بننے سے قبل 11 سال تک ملک کے وزیراعظم کےعہدے پرفائر رہ چکے ہیں۔
























WhatsApp




متعلقہ خبریں
بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ... مزید پڑھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی ... مزید پڑھیں
ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ سے خاتون ہلاک اور ... مزید پڑھیں
آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کا فنڈ کی ... مزید پڑھیں
مساجد پر حملے سے پہلے انٹیلی جنس کو اطلاع مل ... مزید پڑھیں
انتخابی شکست سے خوف زدہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنا ... مزید پڑھیں
مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے ... مزید پڑھیں
وزیراعظم نیوزی لینڈ کی سیاہ لباس اور دوپٹہ اوڑھ کر ... مزید پڑھیں
سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ... مزید پڑھیں
چین : بھارت اور یواے ای سمیت کئی ممالک نے ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں مڈلینڈ پولیس کی سیاہ فام مسلمان شخص پر ... مزید پڑھیں
تھائی لینڈ میں پہلی بار مخنث وزیراعظم کے لیے امیدوار ... مزید پڑھیں
یمن میں فضائی حملے کے دوران 12 بچوں سمیت 22 ... مزید پڑھیں
سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ محفوظ ... مزید پڑھیں
امریکا ہتھیاروں کا سب سے بڑا فروخت کنندہ : سعودی ... مزید پڑھیں
مودی الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کیلیے پلوامہ جیسے مزید حملے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ارب پتی لندن میں گرفتار
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید
ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ سے خاتون ہلاک اور متعدد زخمی
آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کا فنڈ کی رقم شہدا کے لواحقین کو دینے کا اعلان
مساجد پر حملے سے پہلے انٹیلی جنس کو اطلاع مل گئی تھی : نیوزی لینڈ وزیراعظم کا اعتراف
انتخابی شکست سے خوف زدہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنا نام تبدیل کرلیا
مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا
وزیراعظم نیوزی لینڈ کی سیاہ لباس اور دوپٹہ اوڑھ کر مسلمانوں سے تعزیت
سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

مقبول خبریں
غیراخلاقی اشتہارات : آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر
جیسنڈا آرڈرن کا کرائسٹ چرچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی ویب ڈیسک بدھ 20 مارچ 2019 شیئر ٹویٹ تبصرے مزید شیئر امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل امریکی جامعات کے ماہرین نے الزائیمرمیں مبتلا چوہوں پر آواز اور روشنی کے تجربات کئے ہیں جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل بوسٹن: ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور آواز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاؤ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل آتا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور آواز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاؤ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی ۔ اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی آواز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں آوازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی ۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاؤ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔ آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
سوشل میڈیا پر 1600 دوست بنائیے اور امتحان میں اے پلس پائیے
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
بھارت کے میزائل حملے کی دھمکی پر پاکستان کا جواب اور امریکی مداخلت
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ناتواں کندھوں پر بھاری ذمہ داری کا بوجھ : قومی ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی
پی ایس ایل4 کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی ٹائٹل فتح مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
’مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک)) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...