اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

ترکی کے انتخابات میں رجب طیب اردگان کو برتری حاصل


WhatsApp
79



ترکی کے انتخابات میں رجب طیب اردگان کو برتری حاصل

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق طیب اردگان 54 فیصد ووٹ لے کر ایک بار پھر صدر بننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں ۔

صدارتی انتخاب کے ساتھ ساتھ طیب اردگان کی جماعت’اے کے پارٹی‘ کو پارلیمان میں واضح برتری حاصل ہے ،ترک میڈیا کے مطابق تقریبا44 فیصد ووٹوں کے ساتھ ’اے کے پارٹی‘ پھر سے حکومت بنانے جارہی ہے۔ادھر انتخابات میں کامیابی پر متعدد عالمی رہنماوں خصوصاً اسلامی ممالک کے سربراہان اور رہنماوں نے طیب اردگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں۔ صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل ترکی کے وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، ووٹر زکی تعداد 5 کروڑ 63 لاکھ 22 ہزار 632 ہے جب کہ ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہری پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

صدارتی انتخاب کی دوڑ میں عوامی اتحاد کے رجب طیب اردگان، جمہوریت عوام پارٹی کے محرم انجے، کرد سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صلاح الدین دمیر تش، فضیلت پارٹی کے تیمل کرمولا اولو اور وطن پارٹی کے دواُو پیرنچک شامل ہیں۔ تاہم سخت مقابلہ دوسری بار صدارت کے امیدوار طیب اردگان اور جمہوریت عوام پارٹی محرم انجے سے ہوگا۔

پارلیمانی انتخاب کے لیے ترکی میں 8 سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں آق پارٹی، جمہوریت عوام پارٹی، اچھی پارٹی، خداپار، فضیلت پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور وطن پارٹی شامل ہیں۔ آق پارٹی اور ملی حرکت پارٹی نے عوامی اتحاد سے اتحاد کرلیا ہے جسے عظیم اتحاد پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

بین الاقوامی سروے کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ رجب طیب اردگان دوسری بار صدارت کے لیے منتخب ہو جائیں گے تاہم حزب اختلاف کے رہنما محرم اِنجے کسی بھی قسم کا سرپرائز دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے طیب اردگان کے لیے یہ انتخاب جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ یوں تو صدارتی انتخاب اگلے سال ہونے تھے لیکن صدر طیب اردگان نے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کرکے دونوں انتخاب ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ترکی کے انتخابی قوانین کے تحت صدارتی انتخابات میں کامیاب امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے ہوں گے، اگر کوئی ایک امیدوار یہ ہدف حاصل نہ کر سکا تو پھر زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ انتخاب ہوگا جس کے لیے 8 جولائی کی تاریخ مختص کی گئی ہے۔








WhatsApp




متعلقہ خبریں
برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی، یوم ... مزید پڑھیں
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، ... مزید پڑھیں
روس کی ترکی کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش ... مزید پڑھیں
مسلمانوں کو سنکیانگ سے حراست میں لینے کی خبریں بے ... مزید پڑھیں
ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا ... مزید پڑھیں
ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان ... مزید پڑھیں
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے ... مزید پڑھیں
امریکہ نے یکطرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو نئے اتحادی ... مزید پڑھیں
دالبندین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی ... مزید پڑھیں
افغانستان بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ 8 ... مزید پڑھیں
ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب ... مزید پڑھیں
ترکی کے انتخابات میں رجب طیب اردگان کو برتری حاصل ... مزید پڑھیں
بچوں‌ کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی، امریکی نیوز ... مزید پڑھیں
ملاقات مثبت رہی ،شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،ٹرمپ ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں ... مزید پڑھیں
بھارتی فورس کی گاڑی کے نیچے آ کر کشمیری نوجوان ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منایا
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون
روس کی ترکی کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش
مسلمانوں کو سنکیانگ سے حراست میں لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں : چین
ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان
ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
امریکہ نے یکطرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو نئے اتحادی تلاش کریں گے: رجب طیب اردوغان
دالبندین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...