اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کے حملے میں اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں شروع


WhatsApp
90



فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم 'فنانشل ایکشن ٹاسک فورس' (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس اتوار کو فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہوا جس میں پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جو اس ضمن میں قابل ذکر اقدام نہیں کر رہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 24 سے 29 جون تک جاری رہے گا اور اس چھ روز اجلاس کے دوران دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے رواں سال فروری میں پیرس میں ایف اے ٹی ایف کی طرف سے وضع کردہ لائحہ عمل کے تحت عالمی سطح پر کئے گئے اقدامات کا جا ئزہ لیا جائے گا۔

اس مجوزہ ایکشن پلان کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے پاکستان کو بھی موثر اقدامات کرنے کا کہا تھا اور ایک پاکستانی وفد اس جلاس میں شرکت کر کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مجوزہ پلان آف ایکشن کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گا جس کا جائزہ ہفتے کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران لیا گیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خزانہ نے دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کو روکنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ شمشاد اختر کا مزید کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے رقوم کی فراہمی کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بنک، دیگر بنکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط تعاون کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔

اقتصادی امور کے ماہر اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے قوانین پر موثر عمل درآمد کیا ہے۔اتوار کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا، "پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ پاکستان کا مالیاتی کنڑول سسٹم بہت بہتر ہے اور اس کو مزید بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے اور میرے خیال میں اگر وہاں (فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں) میرٹ پر فیصلہ ہو گا تو وہ پاکستان کے اقدامات کو قبول بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایف اے ٹی ایف پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر مطمئن نا ہوئی اور پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی معیشت اور اس کے تشخص کے لیے نقصان دہ ہو گا۔حالیہ سالوں میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے پاکستان پر بعض شدت پسند تنظمیوں کے خلاف موثر کارروائی نا کرنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکومت میں شامل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے بین الاقوامی برادری کے اس حوالے سے تحفظات دور کرنے کیلئے کئی موثر اقدامات کیے اور ان کے بقو ل انہیں سراہا جانا چاہیئے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کی ایک آبدوز نے پوری انڈین ... مزید پڑھیں
بھارت میں بیوی کرائے پر دستیاب ... مزید پڑھیں
یوم فضائیہ؛ پاکستانی شاہینوں کا دن ... مزید پڑھیں
انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار ... مزید پڑھیں
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا ... مزید پڑھیں
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں ... مزید پڑھیں
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف ... مزید پڑھیں
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا ... مزید پڑھیں
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت ... مزید پڑھیں
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ ... مزید پڑھیں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس ... مزید پڑھیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات ... مزید پڑھیں
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ... مزید پڑھیں
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب ... مزید پڑھیں
رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام ... مزید پڑھیں
انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کی ایک آبدوز نے پوری انڈین نیوی کے چھکے چھڑا دیئے
بھارت میں بیوی کرائے پر دستیاب
یوم فضائیہ؛ پاکستانی شاہینوں کا دن
انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں شروع
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف , ہاؤس نمبر 644، سٹریٹ نمبر 11،کابل ، تہلکہ خیز انکشافات
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

مقبول خبریں
بھارت کا منفی اور تکبر پر مبنی رویہ قابل افسوس ہے، وزیراعظم
ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کے حملے میں اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
رولر کوسٹر کی سواری کیجیے، گردے کی پتھری سے چھٹکارا پائیے
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا
پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
لاہور(ویب ڈیسک) ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ
نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...