اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 43 فلسطینی شہید، 2200 سے زائد زخمی


WhatsApp
71



اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 43 فلسطینی شہید، 2200 سے زائد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے کم از کم 43 افراد کو شہید کردیا جب کہ 2200 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 43 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2230 افراد ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور صحافی بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کو بھی استثنیٰ نہیں دیا اس کے باوجود تاحال ہزاروں فلسطینی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 38 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رواں سال 30 مارچ کو فلسطین کے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی واپسی کے عنوان سے اسرائیل کی سرحدی باڑ پار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے ہزاروں فلسطینی اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے تھے جہاں مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 روز میں صحافی سمیت 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے تاہم آج امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے موقع پر حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
امریکا کی جانب سے سفارت خانے کی یروشلم منتقلی سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ نہتے فلسطینی خواتین، بزرگ اور بچے بھی اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے اعلان کے فوری بعد فلسطینی سڑکوں پر جمع ہو گئے اور اسرائیلی فوج اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے یروشلم کی سرحد کی جانب بڑھتے رہے۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر اپنے احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فلسطینیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

مظاہرین میں فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں جو جذبے میں کسی طور مردوں سے کم نہیں اور ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کررہی ہیں۔زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے اعلان کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے جس کے باعث ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کو روکنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔






































WhatsApp




متعلقہ خبریں
برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی، یوم ... مزید پڑھیں
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، ... مزید پڑھیں
روس کی ترکی کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش ... مزید پڑھیں
مسلمانوں کو سنکیانگ سے حراست میں لینے کی خبریں بے ... مزید پڑھیں
ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا ... مزید پڑھیں
ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان ... مزید پڑھیں
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے ... مزید پڑھیں
امریکہ نے یکطرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو نئے اتحادی ... مزید پڑھیں
دالبندین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی ... مزید پڑھیں
افغانستان بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ 8 ... مزید پڑھیں
ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب ... مزید پڑھیں
ترکی کے انتخابات میں رجب طیب اردگان کو برتری حاصل ... مزید پڑھیں
بچوں‌ کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی، امریکی نیوز ... مزید پڑھیں
ملاقات مثبت رہی ،شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،ٹرمپ ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں ... مزید پڑھیں
بھارتی فورس کی گاڑی کے نیچے آ کر کشمیری نوجوان ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منایا
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون
روس کی ترکی کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش
مسلمانوں کو سنکیانگ سے حراست میں لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں : چین
ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان
ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
امریکہ نے یکطرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو نئے اتحادی تلاش کریں گے: رجب طیب اردوغان
دالبندین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...