اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

پھر نئے طالبان


WhatsApp
381



پھر نئے طالبان

پھر نئے طالبان : تحریر حماد احمد

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا، اس حملے میں وزیر داخلہ زخمی ہوئے لیکن معجزانہ طور پر ان کی جان بچ گئی، ان پر حملہ انتہائی قریب سے کیا گیا۔ حملہ آور نے ختم نبوت کے معاملے پر ن لیگ کے کردار کو اس حملے کا سبب قراردیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرنے سے پہلے ہمیں ماضی کی طرف جانا ہو گا اور دہشت گردی کی جنگ میں جھلسے پاکستان کی طرف جھانکنا ہو گا۔دہشت گرد ی کی یہ بے چہرہ جنگ جو ہمیں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں تحفتاً ملی۔ اس جنگ میں جس طبقے کو ریاست پاکستان کے خلاف کھڑا کیا گیا ان کے اکابر کو فکر و نظر کے اختلاف کو مکالمے کے ذریعے آگے بڑھانے والے لوگ سمجھا جاتا ہے۔

دارالعلوم دیو بند کے پیروکار جو دیو بندی کہلائے جاتے ہیں ان کے راسخ العمل نوجوانوں کو ورغلا کر ریاست اور عوام کے سامنے جنگ پر لا کھڑاکیا گیا۔ اس کے بعد عقیدہ و عمل میں پختہ دوسرا اہم طبقہ اہل حدیث مکتبہ فکر تھا۔

جہاں دیو بندمکتبہ فکر کے کچھ نوجوان اس دہشت گردی پر آمادہ تھے، وہاں اہل حدیث فکری اور عملی طور پر اس کے خلاف کمر بستہ تھے ، اب اس مکتبہ فکر کو اس آگ میں دھکیلنے کے لیے داعش خطہ عرب میں وقوع پذیر فتنہ افغانستان اور پاکستان میں لا کر ان نوجوانوں کو بھی ورغلانے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ثابت ہوئی، اس کی ناکامی کے اسباب میں خفیہ اداروں کا فعال کردار ،پاک فوج کا جارحانہ عملی جواب اور پاکستانی قوم کا دہشت گردوں کے خلاف مکمل اتحاد وہ عناصر ہیں جس نے آج ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔

ایسے میں ہمیں علما ء کرام کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ،قاضی حسین احمد اور حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کی اس جنگ میں کھل کر واشگاف الفاظ میں دہشت گردوں کو جس طرح منہ موڑ جواب دیا اور اہل پاکستان کی فکری رہنمائی کی وہ اپنی جگہ قوم کی ایک تاریخی خدمت ہے لیکن دہشت گردی کی جنگ میں میڈیا نے جس طرح بھرپور حصہ ڈالا وہاں علماء کے کردار کو بالکل فراموش کر دیا گیا اور فکری محاذ پر ان کی خدمات کو کماحقہ عوام کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

اب ہم آتے ہیں سواد اعظم(بریلوی مکتبہ فکر) کی طرف، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا کردار نہایت شاندار رہا۔ خانقاہوں اور آستانوں کے پیرو کار اس طبقے نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ریاست اور عوام کا بھر پور ساتھ دیا۔ سینکڑوں مفتیان اعظم نے اپنے فتاویٰ جات کے ذریعے اور بڑے بڑے کنونشنز اورریلیاں منعقد کر کے اس محاذ کو اپنی بھرپور حمایت سے نوازا۔ صوفیان با صفا کے پیروکاروں کا یہ قافلہ امن و آشتی اور بقائے باہمی کے اصولوں کا ترجمان رہا۔ لیکن دشمنان اسلام نے جس طرح مذکورہ بالا دونوں مکاتب فکر کے نوجوان طبقات کو مسموم کرنے کی ناپاک کوشش کی ، اسی طرح اس مکتبہ فکر کو جس کی پاکستان میں غالب اکثریت ہے،کیسے معاف کیا جا سکتا تھا۔۔۔؟؟

ایسے میں حکومت سے ایک جہالت سرزد ہو گئی جس کا ارتکاب صرف حکومتی پارٹی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں سے ہوا تھا، ایک سینیٹر جو ایک دینی جماعت کا حصہ تھے(مولانا حمد اﷲ) ان کے توجہ دلانے پر اس غلطی کی تصیحح بھی پارلیمنٹ نے اجتماعی طور پر کی بلکہ غلطی کی تصیحح کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں تمام جماعتوں نے اس غلطی کے سرزد ہونے اور اس کی تصیحح کا اجتماعی طور پر اعلان کیا۔

لیکن جہالت اور حقائق سے صرف نظر جن معاشروں کا وطیرہ ہو، وہاں نان ایشو کو ایشو بنتے دیر نہیں لگتی۔ایسے میں ایک ایسے شخص کو جسے ذہنی اور جسمانی طور کسی طرح ایک معقول ذمہ دار نہیں قرار دیا جا سکتا ۔ بیت اﷲمحسود اور ابو بکر بغدادی کی طرح ایک ڈرامائی کردار کے طور پر ابھار کر’’ختم نبوت‘‘ کے نام پر پاکستان کے سب سے پر امن مذہبی طبقہ کے نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

بات فیض آباد میں دھرنوں ،کفر کے فتوؤں اور گالم گلوچ سے ہوتی ہوئی جوتوں ، ڈنڈوں اور تھپڑوں کی حد کو عبور کر کے گولی تک آن پہنچی ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ بریلوی مکتبہ فکر کے کسی بھی نامور عالم دین نے اس جماعت کی تائید وحمایت نہیں کی لیکن پھر بھی ان لوگوں کے بڑے بڑے جلسے اور جلوس پاکستان کو پھر کسی نئی جنگ کی طرف دھکیلنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایسے لوگ اور ان کی سرگرمیاں کبھی بھی پاکستان کی حقیقی اور پر امن ترجمانی کا باعث نہیں بن سکتیں ، ایسی طاقتوں کے خلاف تمام دینی اور سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر سامنے آنا ہو گا ، ریاست کے تمام اداروں کو اپنے ادارہ جاتی اور وقتی مفادات کی بجائے وسیع تر ملکی مفاد کے پیش نظر ایسی پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی جس کے نتیجے میں ریاست پاکستان اور پاکستانی عوام کو ’’ایک نئے بریلوی طالبان‘‘ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا ... مزید پڑھیں
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ
یہ رہی تمہاری تلاش
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...