اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

"شامی جہنّم کی خاتون اوّل" ملبے کے بیچ پُرتعیّش زندگی سے لطف اندوز


WhatsApp
130



"شامی جہنّم کی خاتون اوّل" ملبے کے بیچ پُرتعیّش زندگی سے لطف اندوز

ایک ایسے وقت میں جب شام کے بچّے جنگ کے ساتھ زندگی کے مشکل ترین دن جی رہے ہیں اور گیس حملوں اور بھوک سے دم توڑ رہے، صدر بشار الاسد اور اس کی اہلیہ اسماء پُر تعیّش زندگی کے مزے لُوٹ رہے ہیں۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والی اسماء الاسد کو "جہنّم کی خاتون اوّل" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بشار اور اس کی بیگم دمشق میں جس محل میں رہتے ہیں اس کی قیمت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔ یہ محل غوطہ شرقیہ سے دس میل سے زیادہ کی دوری پر نہیں جہاں شامی حکومت کی ہمنوا فورسز کے زریعے بے قصور لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

اسماء الاسد کو ماضی میں شام کی شہزادی ڈیانا کے نام سے بھی جانا گیا تاہم اسے ابھی تک اپنے ملک میں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔سال 2012ء میں وکی لیکس نے بشار الاسد کی 42 سالہ اہلیہ کے نجی برقی پیغامات جاری کیے تھے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی خاتون اول نے خون ریز خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد فرنیچر کی خریداری پر 3.5 لاکھ ڈالر خرچ کر ڈالے تھے۔ اس کے علاوہ اسماء الاسد نے جوتوں کی ایک جوڑی بھی خریدی جس کی قیمت 7 ہزار ڈالر تھی۔ اس جوتے کی ایڑھی میں کرسٹل جڑا ہوا تھا۔

دمشق میں بشار الاسد جس محل میں سکونت پذیر ہے اسے 1979ء میں بنایا گیا تھا۔ محل کو مشہور جاپانی آرکیٹیکٹ کنزو ٹینگ نے ڈیزائن کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محل کے ایک کمرے میں سنگ مرمر کے سوا لاکھ ٹکڑے لگے ہوئے ہیں جن پر 1 کروڑ ڈالر سے زیادہ لاگت آئی۔اگرچہ اس محل پر خطیر لاگت آئی تاہم 3.4 لاکھ مربع فٹ رقبے کا یہ گھر دمشق کے مغربی حصّے میں اپنے محلِ وقوع کے سبب بآسانی میزائلوں کا ہدف بن سکتا ہے۔

سال 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے بشار الاسد کی جانب سے 28 مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود شامی حکومت کا میڈیا اسماء الاسد کی ایسی تصویر پیش کرتا ہے گویا کہ وہ "صحراء میں گلاب کا پھول" ہو۔

اسماء الاسد 1975ء میں مغربی لندن میں پیدا ہوئی۔ اس کے والدین کا تعلق حمص کے ایک سُنّی گھرانے سے ہے۔ لندن کے کوئنز کالج سے کمپیوٹر اور فرانسیسی ادب کی تعلیم حاصل کر کے اسماء نے بینکنگ سیکٹر میں کام شروع کر دیا۔

اسماء اور بشار الاسد 2000ء میں ایک "خفیہ" تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کے وقت بشار کی عمر 35 برس اور اسماء کی 25 برس تھی، دونوں کے تین بچّے ہیں۔اکتوبر 2016ء میں اسماء نادر طور پر روس کے چینل 24 کو انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نمودار ہوئیں۔

اسماء کا کہنا تھا کہ "میں ابتدا سے یہاں پر ہوں اور میں نے کسی بھی دوسری جگہ کے بارے میں ہرگز نہیں سوچا۔ جی ہاں مجھے شام سے کوچ کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ اس پیش کش میں میری اور میرے بچوں کی سلامتی کے علاوہ مالی تحفظ کی بھی یقین دہانی کرائی گئی تھی"۔

انٹرویو میں اسماء نے مغربی ممالک کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے عام شہریوں کو تکلیف پہنچے گی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
سعودی ولی عہد اپنے منصب پر برقرار رہیں گے: ... مزید پڑھیں
عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ... مزید پڑھیں
خاشقجی کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو سزائے موت دی ... مزید پڑھیں
قطر کیلئے جاسوسی ،بحرین کے اپوزیشن لیڈر سمیت تین ... مزید پڑھیں
مصر دہشت گردی کے شکار سات قبطی مسیحیوں کی ... مزید پڑھیں
سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق ... مزید پڑھیں
فلسطین کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ... مزید پڑھیں
امریکا نے فلسطین کے لیے آخری امداد میں بھی کٹوتی ... مزید پڑھیں
نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون پکڑ لیا ... مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے گھروں میں داخل، 17 روزہ دار گرفتار ... مزید پڑھیں
"شامی جہنّم کی خاتون اوّل" ملبے کے بیچ پُرتعیّش زندگی ... مزید پڑھیں
کیمیائی ہتھیاروں کےتحقیقی ماہرین دوما میں نہیں ہیں: امریکی محکمہ ... مزید پڑھیں
شام میں شدید جنگ، دوسری جانب کے صدر بشارالاسد ... مزید پڑھیں
ایرانی جماعتوں کی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں ... مزید پڑھیں
الریاض-واشنگٹن کے درمیان 400 ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتے، اہم ... مزید پڑھیں
’یمن جنگ روک دو‘ امریکہ نے سعودی ولی عہد سے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ایران کی خلیجی ممالک سے دنیا کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی
سعودی ولی عہد اپنے منصب پر برقرار رہیں گے: شہزادہ ترکی الفیصل
عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں: ایرانی صدرحسن روحانی
خاشقجی کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو سزائے موت دی جائے گی: سعودی پراسیکیوٹر
قطر کیلئے جاسوسی ،بحرین کے اپوزیشن لیڈر سمیت تین رہنماﺅں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
مصر دہشت گردی کے شکار سات قبطی مسیحیوں کی تدفین
سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی
فلسطین کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی -77 کی سربراہی مل گئی
امریکا نے فلسطین کے لیے آخری امداد میں بھی کٹوتی کردی
نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون پکڑ لیا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...