اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکا افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے پر رضامند، الجزیرہ کا دعویٰ

مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف


WhatsApp
155



مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) واشنگٹن میں موجود ایک اہم بلوچ رہنما اور صحافی احمر مستخان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 2015 میں نواز شریف کے بطور وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کہنے پر نواز شریف سے بدتمیزی کی اور انہیں اذیت پہنچائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں احمر مستخان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی وزیراعظم سے بدتمیزی کرنے پر ’را‘ سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے اکسایا تھا جو اس وقت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں کام کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان افراد میں ایک ناگیش بھشن ہیں جو (واشنگٹن میں موجود) ’را‘ کے بلوچستان ڈیسک پر بھی کام کرتے ہیں۔

نجی نیوز چینل ’’ ڈان‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے امریکن فرینڈز آف بلوچستان کے بانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بدتمیزی بھاری دل کے ساتھ بہکاوے میں آکر کی تھی جبکہ نواز شریف کے ساتھ ان کی کوئی ذاتی دشمی بھی نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ اس نے جان بوجھ کر بدتمیزی کی تھی۔

احمر مستخان نے بتایا کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے اور یہ حمایت 1999 میں ہونے والی کارگل جنگ کے بعد شروع ہوئی اور اسی وجہ سے گزشتہ 12 سال سے عسکریت پسندی پاکستان میں جاری ہے۔بلوچ کارکن نے دعویٰ کیا کہ ’را‘ بلوچستان میں موجود باغی گروپوں کو پنجابی، سندھی اور پشتون عوام کو قتل کرنے پر اکساتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری عام شہریوں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں اور سندھی، پشتون اور پنجابیوں سمیت تمام پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔احمر مستخان نے انکشاف کیا کہ اگر میں ان کے منصوبوں کی مخالفت کرتا تھا تو وہ لوگ مجھے ذہنی اذیت دیتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر تم قتل عام کرو گے تو تم ہیرو ہو ورنہ تم زیرو ہو۔

اے ایف بی کے بانی احمر مستخان نے امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے ان کے خلاف دائر اپیل مسترد ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیانات جاری کیے۔اے ایف بی تنظیم میں موجود 2 بھارتی شہریوں سومیہ چوہدری اور کرشنا گدیپاٹی نے احمر مستخان کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کے اے ایف بی کے بانی کو تنظیم کے اندرونی معاملات کو سرعام شیئر کرنے سے روکا جائے تاہم عدالت نے اسے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ امریکی آئین ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر آزادی اظہارِ رائے کی اجازت دیتا ہے۔

خیال رہے کہ 22 اکتوبر 2015 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں امریکا کے ادارہ برائے امن کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے کہ احمر مستخان نے مسلسل ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور تقریر کے دوران جارحانہ مداخلت کرتے رہے۔ان کی یہ مداخلت مسلسل جاری رہنے اور چیخنے کی وجہ سے ہال میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکال دیا تھا۔بعدِ ازاں وہ بھارت کے متعدد ٹی وی ٹاک شوز میں نظر آئے جہاں وہ نواز شریف کی ساتھ کی جانے والی بدتمیزی کا احوال سناتے رہے۔اس کے ساتھ ساتھ احمر مستخان نے پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سمیت متعدد اہم رہنماؤں کے ساتھ دورہ امریکا کے دوران اسی طرح کی بدتمیزیاں کی تھی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
شاباش چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
حِجاب اور عبایا؛ پردہ یا فیشن؟ ... مزید پڑھیں
عورت کی آزادی یا عورت کی تباہی؟ ... مزید پڑھیں
فلسطین کا ایک اور صحافتی سپاہی اس دنیا سے چلا ... مزید پڑھیں
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ ... مزید پڑھیں
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کی ایک آبدوز نے پوری انڈین ... مزید پڑھیں
بھارت میں بیوی کرائے پر دستیاب ... مزید پڑھیں
یوم فضائیہ؛ پاکستانی شاہینوں کا دن ... مزید پڑھیں
انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار ... مزید پڑھیں
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا ... مزید پڑھیں
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں ... مزید پڑھیں
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف ... مزید پڑھیں
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا ... مزید پڑھیں
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت ... مزید پڑھیں
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ ... مزید پڑھیں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
یہ کیسی تبدیلی ہے؟
شاباش چیف جسٹس
حِجاب اور عبایا؛ پردہ یا فیشن؟
عورت کی آزادی یا عورت کی تباہی؟
فلسطین کا ایک اور صحافتی سپاہی اس دنیا سے چلا گیا
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کی ایک آبدوز نے پوری انڈین نیوی کے چھکے چھڑا دیئے
بھارت میں بیوی کرائے پر دستیاب
یوم فضائیہ؛ پاکستانی شاہینوں کا دن
انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
کنگنا کا ایک بارپھرکرن جوہرپروار
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ’می مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...