اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز

فیض آباد دھرنا کیس عدالت کا خادم رضوی کو گرفتار کرنے کا حکم


WhatsApp
217



آئی ایس آئی رپورٹ کے مطابق خادم حسین رضوی معاشی طور پر بدعنوان ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران خادم رضوی حسین رضوی سمیت مفرور ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور حکم دیا کہ مقدمات میں نامزد مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
خیال رہے کہ خادم حسین رضوی، افضل قادری اور مولانا عنایت مقدمہ نمبر 345، 334 اور 335 میں نامزد ملزم ہیں۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان مکمل نہیں ہوسکا اس لیے مزید کچھ دن کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو 4 اپریل تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق ملک کی اعلیٰ ترین ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو ہفتوں میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بینچ نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل احمد، وزارت دفاع کے نمائندے کرنل (ر) فلک ناز اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) انور علی پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ ملک سے باہر ہیں۔

جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ آپ نے رپورٹ جمع کراودی ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے آئی ایس آئی کی رپورٹ عدالت میں جمع کراودی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جرنل کے جواب پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا آپ آئی آیس آئی کی رپورٹ سے مطمئن ہیں، جس پر ڈپٹی اٹارنی جرنل نے بتایا کہ جی ہم مطمئن ہیں۔

دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اس رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ یہ آدمی کون ہے اور کرتا کیا ہے، آئی ایس آئی کو معلوم نہیں کہ خادم حسین رضوی کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ اتنا پیسا کہاں سے آرہا ہے؟ اور آپ کہے رہے ہیں کہ آپ رپورٹ سے مطمئن ہیں؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دے کہ اربوں کی املاک تباہ کردی گئی اور آپ کو اس کے اکاؤنٹس تک کا نہیں پتہ، مجھے تو خوف آنے لگا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی ایجنسی کا یہ حال ہے۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی رپورٹ کے مطابق خادم حسین رضوی معاشی طور پر بدعنوان ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ خادم حسین رضوی مسجد کے چندے سے چل رہا ہے یا کوئی اور ذریعہ معاش ہے؟ جس پر وزارت دفاع کے نمائندے نے بتایا کہ خادم حسین رضوی خطیب ہیں۔وزارت دفاع کے نمائندے کے جواب پر جسٹس مشیر عالم ریمارکس دیے کہ کیا خطیب کو پیسے ملتے ہیں؟ ہم کسی صحافی سے پوچھ لیں تو اسے آپ سے زیادہ پتہ ہوگا۔سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے پوچھا تھا کہ خادم حسین رضویٰ کا ذریعہ معاش بتایا جائے، ہم آپ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزارت دفاع کے نمائندہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ہماری طرح ٹیکس دہندہ لوگوں کے سامنے جواب دہ ہیں، جس پر وزارت دفاع کے نمائندہ نے بتایا کہ خادم حسین رضوی عطیات اکھٹے کرتے ہیں۔جس پر قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پھر یہ لکھ کر دیں کہ وہ دوسروں کے پیسوں پر پل رہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ خفیہ بریفنگ دینی ہے تو بتادیں۔

دوران سماعت آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ میں عدالت میں کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دے کہ یہ دستاویزات کیا ہیں، یہ تو پریس رپورٹ ہے اور آپ ایسے دکھارہے ہیں جیسے کوئی خفیہ دستاویزات ہوں۔بعد ازاں عدالت نے آئی ایس آئی کی پیش کردہ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو ہفتوں میں نئی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

فیض آباد دھرنا

واضح رہے کہ اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت نے ختم نبوت کے حلف نامے میں متنازع ترمیم کے خلاف 5 نومبر 2017 کو دھرنا دیا۔

حکومت نے مذاکرات کے ذریعے دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فیض آباد خالی کرانے کے حکم کے بعد دھرنا مظاہرین کے خلاف 25 نومبر کو آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

آپریشن کے خلاف اور مذہبی جماعت کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 27 نومبر 2017 کو حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سمیت اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، جس میں دوران آپریشن گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

بعد ازاں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان کی رہائی کا آغاز ہوگیا اور ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید کو، ایک ویڈیو میں رہا کیے جانے والے مظاہرین میں لفافے میں ایک، ایک ہزار روپے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
پاکستان میں بھارتی فلمیں بند نہیں کرسکتے، فواد چوہدری ... مزید پڑھیں
جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ حامد انصاری بھارتی حکام ... مزید پڑھیں
کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے گارڈز کیخلاف کارروائی میں تعاون ... مزید پڑھیں
برٹش ائیر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے ... مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان ... مزید پڑھیں
آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا ... مزید پڑھیں
نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ کا صحافی پر بہیمانہ تشدد ... مزید پڑھیں
ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، ... مزید پڑھیں
عجیب مذاق ہے جس کا جی چاہے اداروں کو گالیاں ... مزید پڑھیں
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ ... مزید پڑھیں
کشمیریوں کے قتل عام پر دنیا اتنی بے حس کیسے ... مزید پڑھیں
سانحہ اے پی ایس نے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی ... مزید پڑھیں
آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی ... مزید پڑھیں
سندھ حکومت کے ساتھ چلنے کی بہت کوشش کی لیکن ... مزید پڑھیں
ایف سی جوانوں کی شہادت کا معاملہ، ایرانی سفیر کی ... مزید پڑھیں
پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، شہریار آفریدی
پاکستان میں بھارتی فلمیں بند نہیں کرسکتے، فواد چوہدری
جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے
کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے گارڈز کیخلاف کارروائی میں تعاون کریں گے، نواز شریف
برٹش ائیر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان
آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا،ترجمان پاک فوج
نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ کا صحافی پر بہیمانہ تشدد
ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، وزیر خزانہ
عجیب مذاق ہے جس کا جی چاہے اداروں کو گالیاں دیتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

مقبول خبریں
والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، شہریار آفریدی
دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
فلپائنی حسینہ نے"مس یونیورس" 2018 کا ٹائٹل جیت لیا
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
ناشتے میں آئسکریم کھائیں اور ذہین بن جائیں !
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
طوطے نے مالک کی عدم موجودگی میں ایمیزون سے اشیا کا آرڈر دیدیا
طوطے نے مالک کی عدم موجودگی میں ایمیزون سے اشیا کا آرڈر دیدیا
مصنوعی ذہانت، فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم کو دھوکہ دے سکتی ہے
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے: سانحہ اے پی ایس کے غازی احمد نواز کا عزم
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
فلپائنی حسینہ نے"مس یونیورس" 2018 کا ٹائٹل جیت لیا
تھائی لینڈ(ویب ڈیسک) 24 سالہ فلپائنی حسینہ کیٹری اُونا گرے نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا
کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ مزید پڑھیں ...