اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ملاقات مثبت رہی ،شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،ٹرمپ

کمزور تشہیری مہم پی ایس ایل کی بے رونقی کا سبب


WhatsApp
88



جتنا جلدی ہوایونٹ کوپاکستان لے جایا جائے مسئلے کا یہی حل ہے،چیئرمین فوٹو: فائل

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کمزور تشہیری مہم پی ایس ایل تھری کی بے رونقی کا سبب بن گئی مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے دبئی اور شارجہ میں مقابلے زیادہ توجہ نہیں حاصل کرپائےنئے ٹیکس سسٹم کے تحت مفت ٹکٹوں کو 10فیصد تک محدود کرنے سے بھی اسٹینڈز خالی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں ایونٹس کی بانسبت اس بار پی ایس ایل تھری کے دبئی اور شارجہ میں شیڈول میچز زیادہ توجہ نہیں حاصل کرپائے اور اسٹینڈز میں شائقین کی کمی کھٹکتی رہی، ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تسلیم کیا کہ اسٹیڈیمز خالی رہنے کی بات کسی حد تک صحیح ہے لیکن انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گذشتہ2ایونٹس کے مقابلے میں اس بار شائقین کی تعداد شارجہ میں بہتر رہی، دبئی میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ پہلے ہم تھوڑے بہت مفت ٹکٹ دے دیتے تھے لیکن اب یواے ای میں نئے ٹیکس سسٹم کا نفاذ ہونے کی وجہ سے 10فیصد سے زیادہ نہیں دے سکتے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایجنٹس کی حوصلہ افزائی کا بھی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا،کچھ مسائل ہماری طرف اور کچھ ادھر سے ہیں،حل یہی ہے کہ جتنا جلدی ہوپی ایس ایل کو پاکستان لے جایا جائے۔ایک خلیجی اخبار سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی کے آر نائر نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کی تشہیری مہم نہ ہونے کے برابر تھی، ایونٹ شروع ہونے سے صرف چند روز قبل 2 بڑے مقامی اخبارات میں اشتہارات نظر آئے۔
گذشتہ سال پی سی بی نے ڈرافٹنگ دبئی میں رکھی، تشہیری مہم میں مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی شامل رکھا تھا، اس بار ڈرافٹنگ سے لے کر کٹس کی رونمائی تک ہر تقریب پاکستان میں ہوئی جس کی وجہ سے دبئی اور شارجہ میں وہ ماحول پیدا نہیں ہو سکا جو اس بڑے ایونٹ کیلیے ضروری تھا، میچز کی بڑی تعداد یواے ای میں ہونے کی وجہ سے اصل توجہ مقامی شائقین پر دی جانا چاہیے تھی تاکہ وہ میدانوں کا رخ کرتے۔ سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا انوکھا پن اب سپاٹ ہوتا نظر آرہا ہے،اگر آئندہ بھی اسے دبئی اور شارجہ میں منعقد کرنا ہے تو بہت زیادہ محنت درکار ہوگی کیونکہ مقامی شائقین اب بہت زیادہ کرکٹ دیکھ کر تھکاوٹ کا شکار ہو گئے ہیں، لیگ پاکستان ہی میں پھلے پھولے گی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے ... مزید پڑھیں
زیڈان نے ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا ... مزید پڑھیں
انگلینڈ آسان حریف نہیں ، سیریز جیتنا چاہتے ہیں، سرفراز ... مزید پڑھیں
لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی، محمد عباس ٹاپ 20 ... مزید پڑھیں
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار ... مزید پڑھیں
پاکستان سپر کبڈی لیگ کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی ... مزید پڑھیں
پاکستان سپر لیگ کے بعد ۔۔۔پاکستان سپر کبڈی لیگ کی ... مزید پڑھیں
’’بگ تھری ختم پیسہ ہضم ‘‘ بھارتی ڈھٹائی برقرار، تاخیر ... مزید پڑھیں
پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا ... مزید پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار پی ایس ایل چیمپیئن ... مزید پڑھیں
کمزور تشہیری مہم پی ایس ایل کی بے رونقی ... مزید پڑھیں
شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد ... مزید پڑھیں
وسیم اکرم اورشنیرا کی خوبصورت تصاویر وائرل ... مزید پڑھیں
انڈر 19 ورلڈکپ، سیمی فائنل، پاکستان کا ٹاکرا بھارت سے ... مزید پڑھیں
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر ... مزید پڑھیں
بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے دیا
زیڈان نے ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا
انگلینڈ آسان حریف نہیں ، سیریز جیتنا چاہتے ہیں، سرفراز
لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی، محمد عباس ٹاپ 20 بولرز میں شامل
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار لیا گجرات واریئر کوشکست
پاکستان سپر کبڈی لیگ کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان سپر لیگ کے بعد ۔۔۔پاکستان سپر کبڈی لیگ کی دھوم
’’بگ تھری ختم پیسہ ہضم ‘‘ بھارتی ڈھٹائی برقرار، تاخیر ی حربوں کا استعمال
پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے پر فلم بنانے کاا علان کر دیا
کہتے ہیں جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ، مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...