اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

جھوٹے، منافق اور چابی والے کھلونے ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہوگئے : نواز شریف


WhatsApp
71



تم جیت کر بھی ہار گئے ہم ہار کر بھی جیت گئے، قائد مسلم لیگ (ن) فوٹو:فائل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بنی گالا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہوگئے، یہ جھوٹے، منافق اور چابی والے کھلونے ہیں جن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہباز شریف کو نیا صدر منتخب کرنے آئے ہیں، 2013 میں عوام نے مجھے کروڑوں ووٹ دیکر پاکستان کا وزیراعظم بنایا لیکن 4 سال بعد کروڑوں ووٹ لینے والے وزیراعظم کو اچانک گھر بھجوادیا گیا، 4 سال میں نے صرف ملک کے مسائل کے بارے میں سوچا جب کہ (ن) لیگ اور شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوشش کی۔

نواز شریف نے بتایا کہ آج کہیں موٹرویز، کہیں سڑکوں کے منصوبے تو کہیں بجلی کے منصوبے ہیں، اگر کہیں ترقی ہو رہی ہے تو اس کو صدق دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے، تاریخ کے صفحے دیکھیں سب پتہ چل جائے گا، وزیراعظم شاہد خاقان نے مجھ سے کہا کہ آپ منصوبوں کا افتتاح کرنے ساتھ چلا کریں لیکن میں نے کہا کہ جومیرے ساتھ ہوا اس کے بعد منصوبوں کا افتتاح کرنے کا دل نہیں چاہتا، پاکستان میں جس طرح پچھلے 70 سال گزرے ہیں، اگلے 70 سال ایسے نہیں ہونے چاہئیں، میں کوشش کروں گا کہ اگلے 70 سالوں میں ایسا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کے منشور کے 4 الفاظ ہوں گے، ووٹ کوعزت دو، لاکھوں لوگ آج یہی نعرہ لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب عوام کے مینڈیٹ کو عزت دو۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں صرف پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے جدوجہد کرنا چاہتا ہوں، عوام 2018 کے الیکشن کو ریفرنڈم بنا دیں، میں آج اپنے کسی کیے کی سزا نہیں بھگت رہا، آج کوئی بتائے مجھے میں نے کہاں کرپشن کی ہے، مجھ پر کس چیز کے مقدمات ہیں کوئی بتائے مجھے، میرا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کل یہاں پر ایک تماشہ لگا تھا، کل سینیٹ چیرمین کے الیکشن میں بنی گالا اور بلاول ہاؤس والے کوئٹہ میں جاکر جھک گئے اور ایک ہی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوگئے، کون ہے وہ اور اس کی ملک کے لیے کیا خدمات ہیں؟، کسی کو کچھ نہیں پتہ، یہ لوگ عوام کو کیا بتائیں گے کہ اس جگہ جاکر کیوں جھکے، یہ لوگ جھوٹے، منافق اور چابی والے کھلونے ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کے لیڈر نہیں بلکہ شرمندگی ہیں، تم جیت کر بھی ہار گئے ہم ہار کر بھی جیت گئے، مجھے اپنی جان سے زیادہ قوم کی پروا ہے، پاکستان کی ترقی کی بات کرنے پر آج سب سے زیادہ میں کھٹکتا ہوں، کل جو کام ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر ... مزید پڑھیں
عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب ... مزید پڑھیں
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، دہشت گردی ... مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ... مزید پڑھیں
پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا گیت ... مزید پڑھیں
کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار ... مزید پڑھیں
جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ ... مزید پڑھیں
ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر ... مزید پڑھیں
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا ... مزید پڑھیں
پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو تڑکا لگانے ... مزید پڑھیں
شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی ... مزید پڑھیں
بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوارگرائی جائے ورنہ قانونی کارروائی کریں ... مزید پڑھیں
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ... مزید پڑھیں
لاہور کے 160 امیدواروں میں سے 121 ضمانتیں ضبط کرا ... مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب 48 گھنٹے میں فائنل ہوجائے گا: فواد چودھری ... مزید پڑھیں
لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر پیغام دیا جائے: مشعال ملک
عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد
منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا گیت جاری
کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار
جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا
ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...