اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام جیسے حالات ہو جائيں گے


WhatsApp
176



روی شنکر خود کو امن کا پیامبر اور انسانیت پرست بتاتے ہیں

شری شری روی شنکر خود کو روحانی پیشوا اور امن کا پیامبر کہتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے عقیدت مند نظر آتے ہیں۔انڈیا میں 'آرٹ آف لیونگ‘ کے سربراہ اور روحانی پیشوا شری شری روی شنکر ان دنوں عدالت کے باہر بابری مسجد تنازعے کو حل کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔بابری مسجد اور رام مندر تنازعے پر روی شنکر نے کہا ہے کہ اگر ایودھیا تنازع حل نہیں ہوا تو پھر انڈیا میں شام جیسے حالات ہو جائيں گے۔۔ انھوں نے گذشتہ روز پیر کو انڈیا ٹو ڈے اور این ڈی ٹی وی کو یکے بعد دیگرے اپنے انٹرویوز کے دوران یہ باتیں کہیں۔

شری شری روی شنکر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا: 'اگر عدالت یہ فیصلہ دیتی ہے کہ متنازع جگہ بابری مسجد ہے تو کیا لوگ اس بات کو باآسانی اور بخوشی قبول کر لیں گے؟ یہ 500 سال سے مندر کے لیے لڑنے والی اکثریتی برادری کے لیے تلخ گولی ثابت ہو گی۔ ایسے میں کشت و خون بھی ہو سکتا ہے۔'
شری شری روی شنکر نے یہ بھی کہا: 'مسلمانوں کو خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایودھیا پر اپنا دعویٰ چھوڑ دینا چاہیے۔ ایودھیا کا معاملہ مسلمانوں کی عقیدت سے منسلک نہیں ہے۔

بابری مسجد کا معاملہ ایک زمانے سے حل طلب ہے جبکہ چھ دسمبر سنہ 1992 میں انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں اسے مسمار کر دیا گیا۔انھوں نے مزید کہا: 'اگر عدالت نے مندر کے حق میں فیصلہ دیا تو پھر مسلمان شکست خوردہ محسوس کریں گے۔ ان کا عدلیہ سے یقین اٹھ سکتا ہے۔ ایسے میں وہ انتہا پسندی کی جانب جا سکتے ہیں اور ہم امن چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'اسلام میں متنازع مقام پر عبادت کی اجازت بھی نہیں ہے جبکہ بھگوان رام کہیں اور پیدا نہیں ہو سکتے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر روی شنکر کی جانب سے انڈیا میں شام جیسے حالات پیدا ہونے یا خانہ جنگی کی بات پر مباحثہ جاری ہے۔

آل انڈیا اتحادالمسلمین کے رہنما اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقلیتوں کے خلاف براہ راست دھمکی ہے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا: 'انھیں قانون کی بالا دستی میں یقین نہیں ہے۔ انھیں سپریم کورٹ میں یقین نہیں ہیں۔ وہ خود کو ہی عدالت سمجھنے لگے ہیں۔ ملک کا موازانہ شام کی خانہ جنگی سے کرنا لوگوں کے ذہن میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے۔ ان کے خلاف فوراً مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔سینیئر صحافی راج دیپ سردیسائی نے ٹوئٹر پر سوال کیا: 'کیا شری شری نے واقعی یہ کہا ہے کہ اگر مسجد مندر مسئلہ حل نہیں ہوتا تو انڈیا شام بن جائے گا۔ کیا وہ یہ بات اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں یا کہ حکومت ہند کی جانب سے یا پھر وی ایچ پی جانب سے؟

ہندی اخبار امر اجلا کے مطابق سابق رام ولاس ویدانتی نے شری شری روی شنکر کی کوششوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: 'آخر وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی ٹھیکیداری لینے والے کون ہوتے ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی ایودھیا میں شری شری کی مداخلت نہیں چاہتے۔جبکہ مصنف پرکاش کاشوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'سیاسی موبیلائیزیشن کے واحد مقصد کے لیے ہندوتوا بریگیڈ مذہبی دشنمی اور تصادم کو ہوا دے رہا ہے۔ کیا آپ کو کوئی شرم نہیں آتی شری شری؟ ۔ چھ سال پہلے مارچ کے ہی مہینے میں روحانی گرو شری شری روی شنکر پاکستان کے دورے پر تھے۔

اس وقت اسلام آباد میں ایک آشرم کے افتتاح کے بعد انھوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ وہ طالبان اور دیگر انتہا پسندوں سے گفتگو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایک طویل انٹرویو کے دوران شری شری روی شنکر نے کہا: 'میری اولین ترجیحات میں لوگوں کے درمیان کے فاصلے کو کم کرنا ہے۔ امن و سکون کی نئی لہر لانا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ شری شری شنکر تنازعے کے حصار میں آئے ہیں۔اس سے قبل وہ اس وقت بڑے تنازعے کا حصہ بنے تھے جب دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے منعقدہ ان کے ورلڈ کلچرل فیسٹیول پر نیشنل گرین ٹریبیونل نے سوال اٹھائے تھے اور دریائے جمنا کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے ادارے پر پانچ کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ہم جنس پرستی پر ان کا بیان بھی تنازعے کا شکار ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ 'ہم جنس پرستی ایک رویہ ہے جسے بعد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
شری شری روی شنکر نے گذشتہ سال اپریل میں کسانوں کی خودکشی پر ایک بیان میں کہا تھا کہ 'کسان روحانیت کی کمی کی وجہ سے خود کشی کر رہے ہیں۔
روی شنکر نے پاکستان کی نوجوان ملالہ یوسف زئی کو نوبیل امن انعام دیے جانے پر بھی سوال اٹھایا تھا۔انھوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ایسا نہیں کیا ہے جس کے لیے انھیں نوبیل انعام دیا جانا چاہیے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بابری مسجد تنازعے کے انٹرویو کے بعد روی شنکر نے کانپور میں کہا کہ 'ہم نے جس چیز کو اٹھایا ہے ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہمیں مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ آپ انتظار کریں اور دیکھتے جائیں۔شام اور انڈیا کا موازنہ کرنے پر چاروں جانب سے ہونے والی تنقید کے بعد انھوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو میڈیا نے صحیح تناظر میں نہیں لیا ہے۔
بشکریہ بی بی سی


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی... رسمِ دعا یاد ہو نہ ... مزید پڑھیں
اسرائیل ایک جعلی ملک؟ ... مزید پڑھیں
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے ... مزید پڑھیں
ہم سرسری سوچ والے ... مزید پڑھیں
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری ... مزید پڑھیں
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار ... مزید پڑھیں
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور ... مزید پڑھیں
بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام ... مزید پڑھیں
اسرائیل نامنظور کیوں؟ ... مزید پڑھیں
بھارتی فوج میں خواتین کی بطور سیکس ورکر بھرتی کا ... مزید پڑھیں
مولانا سمیع الحق کی سیاسی و دینی خدمات پر ایک ... مزید پڑھیں
آسیہ بی بی کی رہائی: اسلامی انصاف کی خوش آئند ... مزید پڑھیں
جدید دور کی سفاک سچائی افغانستان میں خون سستا پانی ... مزید پڑھیں
کشمیر پر قبضے کا نیا پلان ... مزید پڑھیں
عورت کی آزادی : عزت یا ذلت؟ ... مزید پڑھیں
یہ کیسی تبدیلی ہے؟ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے: سانحہ اے پی ایس کے غازی احمد نواز کا عزم
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی... رسمِ دعا یاد ہو نہ ہو
اسرائیل ایک جعلی ملک؟
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے
ہم سرسری سوچ والے
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کیلئے رچایا گیا :ہوشربا انکشافات“
بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام
اسرائیل نامنظور کیوں؟

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...