اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ملاقات مثبت رہی ،شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،ٹرمپ

انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت


WhatsApp
98



کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گولڈن ٹمپل کا دورہ کیا

انڈیا کی ریاست پنجاب میں سنہ 1980 کی دہائی میں سکھوں کی ایک زبردست علیحدگی پسند تحریک چلی تھی۔ اس تحریک کے دوران پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان گہری خلیج پیدا ہوئی۔شدت پسند سکھ تنظیمیں پنجاب میں سکھوں کا ایک علیحدہ ملک بنانا چاہتی تھیں۔ اس تحریک کو کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں آباد بہت سے سکھوں سے بھی مدد مل رہی تھی۔ یہ تحریک انتہائی پر تشدد رخ اختیار کر گئی۔ اس تحریک کے دوران ہزاروں سکھ اور ہندو مارے گئے۔

انڈیا میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی گولڈن ٹمپل میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کے بعد اپنے ہی دو سکھ محافظوں کے ہاتھوں ماری گئیں۔ ان کے مرنے کے بعد ہونے والے سکھ مخالف فسادات میں ہزاروں سکھ مارے گئے۔ایک آزاد سکھ مملکت یا 'خالصتان' کے قیام کی تحریک کافی عرصے تک چلی جس میں بڑی تعداد میں سکھ نوجوان مسلح تحریک کا حصہ بنے۔ فوج اور بالخصوص ریاستی پولیس کو اس تحریک کو ختم کرنے میں ایک طویل عرصہ لگا۔ پنجاب اور بالخصوص سکھوں کو اس تحریک کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

انڈیا کی سیاست اور معیشت میں سکھوں کا بڑا حصہ ہے۔ وہ ہمیشہ ملک کی مین سٹریم میں رہے اور ملک کی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ادا کیا۔ خالصتان کی تحریک کے بعد سکھوں کا اعتماد اور بھروسہ متزلزل ہو گیا تھا۔ تحریک کے خاتمے کے کافی عرصے بعد ریاست کی صورت حال معمول پر آئی ہے۔ پرانے زخم بھرچکے ہیں اور جو تکلیف دہ یادیں ہیں لوگ انھیں فراموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب ہی نہیں پورے ملک کی صورت حال کافی بدل چکی ہے۔ پنجاب کا شمار ملک کی سب سے ترقی یا فتہ ریاستوں میں ہوتا ہے۔ ریاست کے لاکھوں لوگ کینیڈا، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا میں آباد ہیں۔ کینیڈا میں دس لاکھ سے زیادہ انڈین آباد ہیں۔ ان میں ایک بڑی تعداد سکھوں اور پنجابیوں کی ہے۔ وہ کینیڈا کی سیاست میں بھی زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔

کینیڈا میں سکھوں کی سیاست پر بعض ایسے مذہبی گردوارے بھی اثر انداز ہو رہے ہیں جن کی سوچ ریڈیکل اور سخت گیریت کی جانب مائل ہے۔ وہاں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو اب بھی ایک آزاد خالصتان کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انھیں لگتا ہے کہ پنجاب کے سکھوں کی اکثریت سخت گیر مذہبیت میں یقین رکھتی ہے اور وہ علیحدگی پسندی کی حمایتی ہے۔ انھیں یہ بھی لگتا ہے کہ پنجاب کے سکھوں اور ہندوؤں کے درمیان پھوٹ ڈال کر علیحدگی پسندی کے مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔


کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جب ایک ہفتے کے لیے انڈیا آئے تو ان کے ذہن میں پنجاب کے بارے میں بہت حد تک یہی تصور تھا جو انھوں نے کینیڈا کے سکھوں کے خیالات سے قا‏ئم کیا تھا۔ انڈیا میں سرکاری سطح پر بہت عرصے سے یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت پنجاب کے علیحدگی پسندوں کی حمایتی ہے۔ٹروڈو صرف اپنے ملک میں ہی مقبول نہیں ہیں انھیں اور ان کی سیاست کو انڈیا میں بھی بہت عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن جب وہ انڈیا کے دورے پر آئے تو انھیں حکومت کی جانب سے غیر معمولی سرد مہری کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈین حکومت ان کو یہ بتانا جاہتی تھی کہ پنجاب میں امن وامان قائم ہے اور یہاں علیحدگی پسندی کی کوئی تحریک نہیں ہے۔ اور یہ کہ ان کی حکومت کے موقف سے پنجاب اور سکھوں کو ہی نہیں ملک کی جمہوریت اور سلامتی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

پنجاب میں علیحدگی کی تحریک کے بہت سے رہنما اب بھی موجود ہیں لیکن اب وہ اپنا اثر ورسوخ کھو چکے ہیں۔ ریاست اب پوری طرح پر امن ہے۔ سنہ 1980 کی دہائی کی یادیں ڈراؤنے خواب کی طرح ہیں۔ شاید ہی کسی کے ذہن میں پرانے دنوں کی طرف لوٹنے کا تصورہو۔
کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کے سکھوں کو بھی اب یہ سمجھ لینا چاہيے کہ پنجاب میں حالات بدل چکے ہیں، وقت بدل چکا ہے اور علیحدگی پسندی کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ بشکریہ بی بی سی


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا ... مزید پڑھیں
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت ... مزید پڑھیں
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ ... مزید پڑھیں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس ... مزید پڑھیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات ... مزید پڑھیں
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ... مزید پڑھیں
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب ... مزید پڑھیں
رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام ... مزید پڑھیں
انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت ... مزید پڑھیں
پاکستان کو دہشت گردوں کی ‘واچ لسٹ’ میں ڈالنے کی ... مزید پڑھیں
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے ٹی ٹی پی کے ... مزید پڑھیں
افغان طالبان کا امریکی عوام کے نام خط ... مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے آگیا ؟ ... مزید پڑھیں
ہندوستان کا چاہ بہار کی آڑ میں خفیہ منصوبہ بے ... مزید پڑھیں
ایک دہشت گردتنظیم اور تیل کے کنووں کی مالک، ... مزید پڑھیں
انڈین شخص سے امریکی شہریت کیوں چھین لی گئی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف , ہاؤس نمبر 644، سٹریٹ نمبر 11،کابل ، تہلکہ خیز انکشافات
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ کو قتل کر نے دھمکیاں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس جگہ اچانک مدد کے لئے پہنچ گئی؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ازبکستان میں کثیر ملکی کانفرنس شروع
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب پر حملے کا حکم دیا
رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام جیسے حالات ہو جائيں گے
انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے پر فلم بنانے کاا علان کر دیا
کہتے ہیں جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ، مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...